HIRA ONLINE / حرا آن لائن
امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگالکا قضیہ حقائق کی روشنی میںمیرا مطالعہ

مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال ایک متحرک وفعال تنظیم ہے۔ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد اس کے محرک تھے۔ انہوں نے امارت شرعیہ کا خاکہ تیار کیا ، اکابر علماء، خانقاہوں کے سجادہ نشیں، دانشوران اور مولانا ابوالکلام آزاد سے ملاقات کرکے امارت شرعیہ کے قیام کے لئے راہ ہموار کی۔ اس زمانہ میں مولانا ابوالکلام آزاد رانچی میں نظر بند تھے، اس لئے قیام امارت کا معاملہ ٹلتا رہا۔ جب ۱۹۲۰ء میں نظر بندی ختم ہوئی، تو حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد نے ۲۶؍ جون ۱۹۲۱ء کو پٹنہ کے محلہ پتھر کی مسجد میں اس سلسلے کی ایک میٹنگ بلائی۔ مولانا آزاد کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے کم وبیش پانچ سو علماء و دانشوران جمع ہوئے اور ۲۶؍جون ۱۹۲۱ء کو امارت شرعیہ بہار واڈیشہ موجودہ امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کا قیام عمل میں آیا۔موجودہ وقت میں امارت شرعیہ کو ۱۰۰؍ سال پورے ہوچکے ہیں، یہ ملک کا ایک اہم اور باوقار ادارہ ہے، اس نے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک کی بھی رہنمائی کی ہے۔ اس کا نظام قضاء بہت مقبول ہوا۔ امارت شرعیہ کے نظام قضاء کے مطابق تقریباً پورے ملک میں درالقضاء کاقیام عمل میں آیا اور کام کررہا ہے، جس سے مسلمانوں کو عائلی معاملات کو حل کرنے میں بڑی آسانی ہورہی ہے۔ اس نظام قضاء سے ہندوستان کے علاوہ بہت سے ممالک نے استفادہ کیا ہے، جس کی وجہ سے امارت شرعیہ ،بہار ،اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کی مقبولیت بہت بڑھ گئی ہے۔امارت شرعیہ کو سمجھنے کے لئے اس کے دستور اور ٹرسٹ ڈیڈ کا مطالعہ ضروری ہے۔اس لئے امارت شرعیہ کے دستور اور ٹرسٹ ڈیڈ کے ضروری دفعات کا مطالعہ پیش ہے۔امارت شرعیہ کا باضابطہ دستور ہے، جس کے مطابق یہ ادارہ چل رہا ہے، اس کے زیر انتظام کئی ادارےقائم کئے گئے، تو ضرورت کے پیش نظر اس کو ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعہ رجسٹرڈ کرادیا گیا، البتہ ٹرسٹ ڈیڈ میں دستور کی نکات کو باقی رکھا گیا، اس طرح ٹرسٹ ڈیڈ…

Read more

یہود سے معاہدہ اور نقضِ عہد کی یہودی فطرت وتاریخ

✍️ ڈاکٹر طارق ایوبی غزہ تباہ ہوگیا ، اہل غزہ کو ہر طرح کی آزمائشوں سے گزارا گیا پھربھی وہ ثابت قدم رہا، جس وقت یہ تحریر سپردقلم کی جا رہی ہے اس وقت غزہ کی تاریخ میں نیا موڑ آیا ہے، امریکہ اور تحریک مزاحمت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے، ابتدا میں اسرائیل نے اس سے انکار کیا تھا لیکن پھر نتن یا ہو کو ٹرمپ کے فیصلے کے سامنے مجبور ہونا پڑا اور وہ مذاکرات میں شرکت کے لیے راضی ہوا ، اس سے قبل غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، ہر طرح کی دھمکی دی گئی ، لیکں صبر و استقامت کے رمز اور عزیمت و استقلال کے شہر پر کسی چیز کا کوئی اثر نہ ہوا ، کمر توڑ دینے والی بھوک پیاس بھی پائے استقامت میں لغزش نہ پیدا کر سکی ، گویا غزہ نے اہل اسلام کو ظلم کے سامنے ڈٹنے اور ظالم کو جھکانے کا نمونہ پیش کیا ، دین و ایمان اور وطن و مقدسات کو ہر شے پر ترجیح دینے کا درس دیا، دنیا کو بتایا کہ جس قوم سے ہمارا مقابلہ ہے اسکی فطرت و تاریخ کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔ غزہ بری طرح بھوک کا شکار ہے، مذاکرات جا ری ہیں، لیکن اب بھی نتائج کا انتظار ہے ، بظاہر معاملہ بہت مشکل ہے، کیونکہ عربوں نے ٹرمپ کے ساتھ یہ طے کیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح اور غزہ سے بے دخل کیا جائے، اس کے بعد ہی امن قائم ہوسکتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ حماس حکومت سے بے دخلی پر راضی ہوجائے گی لیکن ہتھیار رکھ دینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، خیر یہاں تو موضوع کچھ اور ہےہمارا، اس لیے اس سلسلے میں امکانات و اندیشوں پر گفتگوکو یہیں موقوف کرتے ہیں، اس مضمون میں ہم دراصل قرآن و سیرت کی روشنی میں عہد شکنی کی یہودی فطرت پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہود…

Read more

قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں

✍️ڈاکٹر محمد طارق ایوبی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ، ریاض میں خلیج امریکہ تعاون کونسل کی کانفرنس ہوئی، اس سے پہلے تک یہ اندازہ کیا جا رہاتھا ، کہ شاید فلسطین کے متعلق کچھ بڑی خبر آنے والی ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا، حماس نے امریکی نزاد الیکنرنڈ رکو بلا شرط رہا کیا، جس کے نتیجے میں ایک بار پھرمذ اکرات شروع ہوئے ، تادم تحریر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے، البتہ ریاض کانفرنس سے ٹرمپ نے یہ اعلان کیا کہ وہ شام پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لیں گے ، یہ واقعی ایک بڑی خبر ہے، بالخصوص اس شام کے لیے جو کئی دہائیوں سے مسلسل خانہ جنگی، ظلم وبربریت، بے بسی اور پابندیوں کا شکار تھا ، لیکن اس خبر کے ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہوا کہ شام کی صبح مبارک !مگر شہر عزیمت غزہ کا کیا ہو گا؟ ہنوز شہر عزیمت سے متعلق کسی پیش رفت کا انتظار ہے ۔جنگ بندی کا اعلان اور بنیادی انسانی امداد کے پہنچنے کی اجازت کی خبر سننے کو کان بےتاب ہیں۔ سودا مفادات کا چل رہا ہے ، ساری ڈیل تجارتی نقطہ نظر سے ہو رہی ہے ، ٹرمپ امریکی تاریخ کا پہلا کمرشیل بلکہ بنیا مائنڈ سیٹ رکھنے والا صدر ہے ، کیا شہر عزیمت میں اسے کوئی تجارت نظر آئے گی ، کیا حماس سے کسی کے مفادات وابستہ ہیں؟ جس سعودی سرمایہ کاری نے ایسی بڑی سفارتی و سیاسی کامیابی حاصل کی ہے کہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا جو یقینا شامیوں کے لیے خوشی کے شادیانے بجانے کا موقع ہے ۔ کیا وہ سعودی عرب غزہ کے لیے کامیاب سفارت کر سکے گا، یقیناً نہیں کر پائے گا ، کیونکہ اس سعودی عرب کو بھی اب مقدسات ، اسلام ، کفاح ، آزادی و استقلال ، اخوت اسلامی اورمسجد اقصی کا دفاع کرنے والوں سے کوئی دلچسپی نہیں رہ گئی ، وہ بھی مغرب کے خالص مادی نظریہ تعمیر و ترقی پر گامزن ہے ، اسلام اور اسکی تعلیمات اب…

Read more

🔰بچوں كی دینی تعلیم كا سنہرا موقع

🖋مولانا خالد سیف اللہ رحمانیزاں🕯 اگر کسی آبادی میں سیلاب آجائے تو آبادی کا ہر شخص فکر مند اور بے قرار نظر آتا ہے ، کبھی کبھی یہ تباہی و بربادی پورے ملک کے لوگوں کو اس کے نقصانات کے تدارک کے لئے بے چین کردیتی ہے ، خدا نخواستہ کسی شہر میں زلزلہ آگیا تو ہلاک ، زخمی اور بے گھر ہونے والوں کے لئے پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور ریلیف کی تقسیم عمل میں آتی ہے ، اور اگر کہیں تباہ کن طوفان آگیا تو پوری دنیا کے ذارئع ابلاغ جاگ اٹھتے ہیں اور اسی کی داستانیں نوکِ زبان ہوتی ہیں ، سونامی کی ظالم موجوں نے کسی خطہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہو تو برسہابرس وہ اخبارات و رسائل کا موضوع بنے رہتے ہیں ؛ لیکن ایک سیلاب ان سیلابوں سے بڑھ کر ، ایک زلزلہ ان زلزلوں سے زیادہ ہیبت ناک ، ایک طوفان ہواؤں کے طوفان سے زیادہ خطرناک اور ایک سونامی سمندر کی سرکش موجوں سے پیداہونے والی سونامیوں سے بھی زیادہ جان لیوا ہے ؛ لیکن انسان ان سے غافل ، بے پروا اور ان کے بارے میں تساہل کا شکار ہے ۔ یہ وہ سیلاب ہے ، جو درختوں اور کھیتوں کو بہا نہیں لے جاتا ؛ بلکہ اخلاق کو بہالے جاتا ہے ، یہ وہ زلزلہ ہے ، جس میں زمین کے اندر چھپی ہوئی چٹانیں متزلزل نہیں ہوتیں ؛ بلکہ انسان کے سینوں میں موجود دلوں کی دنیا تباہ و برباد ہوجاتی ہے ، یہ وہ طوفان نہیں ، جو درختوں کو اٹھاکر پھینک دے اور گھروں کو تہ وبالا کردے ؛ بلکہ یہ وہ طوفان ہے ، جو ایمان کے شجر طوبی کو اکھاڑ پھینکتا ہے ، یہ وہ سونامی نہیں ، جس سے آبادیاں ویران ہوجاتی ہیں ؛ بلکہ یہ وہ سونامی ہے ، جس سے اخلاق و کردار کی دنیا ویران ہوجاتی ہے ، یہ ہے برائیوں کا سیلاب ، یہ ہے اخلاق و کردار کی تباہی اور یہ ہے ایمان و یقین کی غارت گری ، یہ وہ…

Read more

مدارس اسلامیہ ماضی۔، حال اور مستقبل !

محمد قمر الزماں ندوی۔ مدرسہ نور الاسلام موئی کلاں کنڈہ پرتاپگڑھ 9506600725 ماضی میں مدارس کا کردار یقیناً انتہائی شان دار، روشن اور تابناک، ایثار و قربانی، ورع و تقویٰ اور زہد و قناعت کے تمام عناصر سے پر ہے۔ارباب مدارسِ اسلامیہ رخصت نہیں عزیمت اور فتویٰ نہیں تقویٰ کی راہ اختیار کرتے تھے۔ معاملات اور حساب و کتاب کی شفافیت اور مدارس کی چیزوں کے استعمال سے اجتناب، ان کا نمایاں وصف ہوتا تھا۔ اس سلسلے میں حضرت مولانا منیر احمد نانوتوی رح سابق مہتمم دار العلوم دیوبند کا واقعہ ہم مدارس سے تعلق رکھنے والوں کے ایک مثال ،آیڈیل اور نمونہ ہے۔ ایک مرتبہ حضرت مولانا محمد منیر صاحب رح مہتمم دار العلوم دیوبند ڈھائی سو روپے لے کر مدرسہ کی روئداد وغیرہ طبع کرانے دہلی تشریف لے گئے، اتفاق سے روپے چوری ہوگئے،آپ نے اس چوری کی کسی کو اطلاع نہیں کی اور اپنے وطن واپس آکر زمین فروخت کی اور ڈھائی سو روپے لے کر دہلی پہنچے اور کیفیت مدرسہ چھپوا کر لے آئے ،کچھ دنوں کے بعد اس کی اطلاع اہل مدرسہ کو ہو گئی، انہوں نے مولانا رشید احمد گنگوہی رح کو واقعہ لکھ کر حکم شرعی دریافت کیا، وہاں سے جواب آیا کہ مولوی صاحب امین تھے اور روپیہ بلا تعدی کے ضائع ہوا ہے، اس لیے ان پر ضمان نہیں ہے۔ اہل مدرسہ نے مولانا منیر صاحب سے درخواست کی کہ آپ روپیہ لے لیجئے اور مولانا گنگوہی کا فتویٰ دکھایا۔ مولانا محمد منیر صاحب نے فتویٰ دیکھ کر فرمایا کہ :میاں رشید احمد نے فقہ میرے لئے ہی پڑھا تھا اور کیا یہ مسائل میرے لیے ہی ہیں۔ ذرا اپنی چھاتی پر ہاتھ رکھ کر تو دیکھیں، اگر ان کو ایسا واقعہ پیش آتا تو کیا وہ بھی روپیہ لے لیتے؟ لے جاؤ اس فتویٰ کو، میں ہرگز دو پیسے بھی نہ لوں گا۔( نقوش علمائے دیوبند ص٢٩) مولانا محمد علی لاھوری رح کے بارے میں مولانا علی میاں ندوی رح نے لکھا ہے کہ میں ان کے گھر میں مہمان تھا، شام کے کھانے میں صرف…

Read more

خود شناسی-اہمیت اور تقاضے

مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ اسلام نے خدا شناسی کے ساتھ خود شناسی کو بھی کافی اہمیت دی ہے، بلکہ یہاں تک منقول ہے کہ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا تو اس کی رسائی خدا تک ہوجاتی ہے، حضرت یحیٰ بن معاذ رازیؒ کے قول کے طورپر اسے نقل کیا گیا ہے کہ ”مَنْ عرفَ نَفْسَہٗ فَقَدْ عرفَ رَبَّہ“ یقیناً یہ حدیث نہیں ہے اور جو لوگ اسے حدیث کے طورپر نقل کرتے ہیں، وہ غلطی پر ہیں، لیکن اس میں ”عرفان رب“ کے لیے ”عرفان ذات“ پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کہی گئی ہے، قرآن کریم میں بھی اللہ رب العزت کا ارشاد ہے: ”وَ فِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ“ عرفان ذات کی منزل سے گذرکر بندہ اس پوزیشن میں آجاتا ہے کہ وہ اعلان کرسکے کہ ”من آنم کہ من دانم“ یعنی میں جو ہوں اپنے کو خوب جانتا ہوں، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے سامنے ان کے ایک مرید نے یہ جملہ کہا تو حضرت نے فرمایا: بڑا دعویٰ کر رہے ہو، کیا تم نے اپنی ذات کو پہچان لیا ہے؟ اگر پہچان لیا ہے تو معرفت رب بھی اس کے نتیجے میں آجائے گا۔ قلب صاف ہو تو خیالات بھی صاف ہوتے ہیں اور دل کے فیصلے کا رخ احکام وہدایات ربانی کی طرف آسانی سے ہوجاتا ہے اور دل غلط فیصلے کر ہی نہیں سکتا، اسی لئے ”اِسْتَفْتَ قَلْبَکَ“ کا حکم دیا گیا کہ فتویٰ اپنے دل سے لو، کیوں کہ وہ غلط نہیں بتائے گا، ایک اور حدیث میں فرمایا گیا کہ ”لِنَفْسِکَ عَلَیْکَ حَق“ تمہارے اوپر تمہارا اپنا بھی حق ہے ۔معاملہ اپنی معرفت کا ہو یاحقوق کا، اس کے لیے خود سے جڑن پڑتا ہے، دل کی آواز کو سننا پڑتا ہے، اگر نہ سنیں تو مزاج میں چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے، اس کے برعکس خود سے جڑنے سے اپنے وجود کا احساس ہوتا ہے، ہماری پسند اور چاہت کیا ہے اس کا ادراک ہوتا ہے، پھر اس چاہت کے اہم ہونے کی حقیقت سامنے…

Read more