[ اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے 34 ویں سمینار منعقدہ 8 – 10نومبر 2025 ، جمشید پور (جھارکھنڈ) میں منظور شدہ تجاویز ]
(1) غیر سودی مائیکرو فائنانس ادارے قائم کرنا وقت کی ضرورت اور شرعاً مستحسن قدم ہے ، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ احکامِ شرعیہ سے واقف علماء و اربابِ افتاء کی نگرانی میں کام کرے ۔
(2) مقروض کو قرض کی ادائیگی پر آمادہ کرنے والے گروپ کی تشکیل میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے ؛ البتہ مقروض کے حالات کی رعایت کرتے ہوئے گروپ کوئی ایسا طریقہ نہ اختیار کرے جو مقروض کے لیے ذہنی تناؤ اور پریشانی کا سبب ہے ۔
(3) مال جمع کرنے والوں کی رضا مندی سے قرض طلب کرنے والوں کو قرض دینے کی گنجائش ہے ؛ خواہ وہ ادارے کے ممبر ہوں یا نہ ہوں ؛ البتہ اگر قانوناً ممبر بنانا ضروری ہو تو ممبر بنا کر قرض دیا جائے ۔
(4) الف : مائیکرو فائنانس ادارہ قرض کے اندراج اور وصولی کی مناسب اجرت لے سکتا ہے ۔ غیر متعلق اخراجات نہیں لیے جاسکتے ۔
ب : بہتر ہے کہ مائیکرو فائنانس ادارہ دیگر اخراجات کے لیے جائز ذرائع مثلاً اصحاب خیر سے تبرّعات اور جائز سرمایہ کاری کی صورت اختیار کرے ۔
(5) مائیکرو فائنانس ادارہ بھی اسلامی سرمایہ کاری مثلاً مضاربت ، شرکت ، اجارہ اور مرابحہ وغیرہ کا استعمال کر سکتا ہے ۔
(6) وکالت پر مبنی سرمایہ کاری شرعاً جائز ہے ۔
(7) آج کل چھوٹے سودی قرضے کے متعدد ادارے ہیں ، جن میں گروپ بناکر عورتوں کو قرض دیا جاتا ہے ، اس میں قرض کی وصولی کے نام پر استحصال بھی کیا جاتا ہے ؛ اس لیے ایسے سودی قرض سے بچا جائے ۔
"روزہ کی اہمیت اور اسلام اور دیگر مذاہب کے روزوں کا فرق" Quranic Arabic Grammar Course استقبال رمضان اسقاط حمل اسقاط حمل کا مسئلہ ام المدارس امام غزالی کون تھے ؟ اُس بازار میں : شورش کاشمیری ایپسٹائن فائلز: مغربی اشرافیہ کا زوال اور اسلامی نکتہ نظر تصوف و سلوک جاوید احمد غامدی جہاد جہاد کیا ہے خواتین کی تعلیم و تربیت/ خواتین کی تعلیم و تربیت/ اسلامی نظام تعلیم دار العلوم دیوبند دار العلوم دیوبند کی خدمات دار العلوم دیوبند کی پانچ بڑی خدمات ذبح کرنے کا صحیح طریقہ رمضان المبارک روزہ روزہ، ایک جامع نظامِ تربیت روزہ کی شرعی حیثیت روزہ کی فضیلت زکوٰۃ زکوٰۃ اور اس سے متعلق شرعی احکام زکوٰۃ کیا ہے زکوٰۃ کی فرضیت زہد کیا ہے اور زاہد کون ہے؟ سلمان حسینی ندوی سوال: وطن کی محبت میں وندے ماترم پڑھنا اور گانا شرعاً کیسا ہے ؟ سوانح ابن تیمیہ شب برات شب برات کی فضیلت شورش کاشمیری صدقہ الفطر صدقہ فطر کی ادائی کیسے؟ علامہ انور شاہ کشمیری علامہ انور شاہ کشمیری: حیات و خدمات علامہ انور شاہ کشمیریؒ — برصغیر کے علمی آسمان کا درخشاں ستارہ علوم القرآن علوم قرآن فتنہ انکار حدیث فتنہ انکار حدیث اور سر سید احمد خان قرآن کے پانچ اساسی علوم ماہِ رمضان کی آمد، فضیلت اس کے استقبال کے آداب : ڈاکٹر زیاد الریسی مضامین قرآن منفی سوچ اور اس کے نقصانات منفی سوچ کے نقصانات مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی وندے ماترم وندے ماترم بولنا کیسا ہے ؟ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل پرواز رحمانی ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی یکساں سول کوڈ اور ان کے نقصانات

