اے ٹی ایم کارڈ ( 🏧 ATM )
چونکہ معاملات میں اصل اباحت ہے ، اس لیے اے ٹی ایم ( ATM ) کارڈ جس کے ذریعے مشین سے اپنی جمع کردہ رقم نکالی جاتی ہے کے استعمال میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے ( یعنی جائز ہے)
ڈیبیٹ کارڈ (debit card)
ڈیبیٹ کارڈ کا استعمال ، اس کے ذریعہ خرید و فروخت اور ایک کھاتہ سے دوسرے کھاتہ میں رقم کی منتقلی درست اور جائز ہے۔
کریڈٹ کارڈ ( Cradit card)
کریڈٹ کارڈ کی مروج صورت چونکہ سودی معاملہ پر مشتمل ہے ، لہذا کریڈٹ کارڈ یا اس قسم کے کسی کارڈ کا حاصل کرنا جائز نہیں ہے ۔
نوٹ :
اے ٹی ایم کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ کے حصول اور استعمال کے لیے جو رقم ادا کی جاتی ہے وہ کارڈ کا معاوضہ اور سروس چارج ہے ، اس لیے اس کا ادا کرنا جائز ہے
حوالہ: کتاب نام : بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کے شرعی احکام: ص : 19 )