علامہ شبیر احمد عثمانی ایک عظیم مفسر قرآن
علامہ شبیر احمد عثمانی ایک عظیم مفسر قرآن 9 غلام نبی کشافیآنچار صورہ سرینگر ایک صحیح فکر و خیال شخص کی علامت یہ ہوتی ہے کہ وہ تعمیری و اصلاحی باتوں کو مقدم رکھتا ہے ، لیکن اگر سوچ تعمیری نہ ہو ، تو پھر آدمی کے ذہن میں علم کے بجائے اختلافی چیزیں سمٹ کر رہ جاتی ہے ، اور وہ خالص کوڑے دان کی مانند ہوجاتا ہے ۔دنیا میں سوائے انبیاء کرام علیہم السلام کے ہر فرد سے اختلاف رائے کیا جاسکتا ہے ، اور اس کی کسی بات کو قبول یا رد بھی کیا جاسکتا ہے ، لیکن قرآن کے مطابق دانا و بینا وہ لوگ ہوتے ہیں، جو احسن پہلو کی تلاش کرکے اس کی اتباع کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اور غیر احس باتوں کو عمومی طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں ۔اس لئے میں اکثر نوجوانوں سے اس آیت پر غور کرنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی تلقین کرتا ہوں ۔اَلَّـذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٝ ۚ اُولٰٓئِكَ الَّـذِيْنَ هَدَاهُـمُ اللّـٰهُ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمْ اُولُو الْاَلْبَابِ ۔ ( الزمر : 18) جو لوگ بات کو غور سے سنتے ہیں ، پھر اس کے احسن پہلو کی اتباع کرتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے ، اور یہی ہیں جو عقل والے ہیں ۔ اس وقت جو مضمون میں آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں ، وہ ایک مشہور دیوبندی عالم علامہ شبیر احمد عثمانی کے بارے میں ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس مضمون کو خود بھی غور سے پڑھیں گے اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر بھی ضرور کریں گے ۔ _____________________ مشہور عالم دین اور مفسر قرآن علامہ شبیر احمد عثمانی (1887ء – 1949ء) بر صغیر کے چوٹی کے علماء میں سے تھے ، لیکن اللہ تعالی نے ان کو قرآن کی تفسیر لکھنے کی بدولت جو شہرت و مقبولیت عطا کی تھی ، وہ مشکل سے کسی کے نصیب میں ہوتی ہے ، کیونکہ انہوں نے جو تفسیری حواشی لکھے…
Read more