نام کتاب:احادیث رسولﷺ :عصرحاضر کے پس منظر میں
نام کتاب:احادیث رسولﷺ :عصرحاضر کے پس منظر میںمؤلف: مولانا خالد سیف اللہ رحمانیتبصرہ نگار :عبیداختر رحمانیجلد: دو حصےصفحات: جلد اول:۶۲۶، جلد دوم: ۵۶۴ناشر: المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح قرآن کلام الہی ہونے کی وجہ سے انتہائی عظمت واہمیت کا حامل ہے، ویسے ہی احادیث رسول بھی کلام نبوی ہونے کی وجہ سے ایک مومن کے لیے کلاہ افتخارہے،احادیث کی اہمیت کے کئی پہلو ہیں، اول:جس طرح قرآن وحی الہی ہے، ویسے ہی احادیث نبوی بھی وحی ہیں، قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (٣) إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ﴾ [النجم: 3-4]اورنہ وہ اپنی خواہش سے کچھ بولتے ہیں؛بلکہ وہ تو وحی ہے جو ان کی طرف بھیجی جاتی ہے۔احادیث کی اہمیت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ قرآن مجیدکی تشریح وتوضیح ہے،جیسے نماز کی رکعات کتنی ہوں گی؟نماز کی شرائط کیاہوں گی؟ویسے ہی زکوٰ ۃ ،حج اوردیگر عبادات کا حال ہے، احادیث کی اہمیت کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ وہ شریعت اسلامی کا دوسرا بنیادی ماخذ اورمصدر ہے،اللہ کے رسول ﷺ کاارشادپاک ہے:أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ” تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ، لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ)موطأ مالك:2/ 899 ،کتاب القدر )رسول اللہ ﷺ کاارشاد ہے کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہاہوں، تم جب تک ان کو پکڑے رہوگے، گمراہ نہیں ہوگے،اول: اللہ کی کتاب اور دوسرے :اس کے نبی کی سنت اور طریقہ۔احادیث کی اہمیت کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ قیامت تک کے لیے اللہ نے جس شخصیت کو ہمارے لیے اسوہ حسنہ اور رول ماڈل بنایاہے، وہ آپ ﷺ کی ذات گرامی ہے، آپ ﷺ کی تابندہ سیرت،روشن نقوش اورخلق عظیم سے واقفیت کا ذریعہ احادیث ہی ہیں۔چوتھاپہلو یہ ہے کہ احادیث پاک میں مسلمانوں کی روحانی، اخلاقی اور فکری تربیت کا بڑا سرمایہ ہے، جس سے دل نرم ہوتے ہیں، اور اسلام پر عمل کرنا آسان ہوجاتاہے،اللہ کے رسول ﷺ کاارشاد ہے:أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ حُسْنَ الْأَخْلَاقِ.( موطأ مالك – رواية يحيى:2/ 904 ، باب ماجاء فی حسن الخلق)اللہ کے رسول ﷺ…
Read more