ساس جو کبھی بہو تھی
ساس ، جو کبھی بہو تھی- از : ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی [ ازدواجی زندگی کے 35 برس پورے ہونے پر اہلیہ کے بارے میں کچھ باتیں ، جو بہوؤں کے لیے مفید ہوں گی اور ساسوں کے لیے بھی – ] میں اپنا اور اپنے گھر والوں : بیوی ، بہو اور پوتوں کا کچھ ذکر کرتا ہوں تو میرے بعض احباب اسے خود ستائی اور ریاکاری پر محمول کرتے ہیں ، حالاں کہ اللہ گواہ ہے ، میرا ارادہ صرف اصلاح اور تربیت ہوتا ہے – میں چاہتا ہوں کہ جو اچھی باتیں ہوں وہ میری بہنیں اور بیٹیاں اختیار کریں ، تاکہ ان کی زندگی میں بھی حسن پیدا .ہو اور خوش گواری آئے – میرے ساتھ اہلیہ کے علاوہ بہو اور دو پوتے (ابراہیم اور اسماعیل) رہتے ہیں – [ میرا بیٹا ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہے – ] اہلیہ جب بہو تھیں تو ان کے تعلقات اپنی ساس سے بہت خوش گوار تھے اور اب ساس ہیں تو اپنی بہو سے ان کے تعلقات مثالی ہیں – میں بچپن سے وطن سے دوٗر رہا – شادی کے بعد بھی – والد صاحب نے پابند کر رکھا تھا کہ چاہے جہاں رہو ، عید الفطر اور عید الاضحٰی کے مواقع پر گھر ضرور آنا – میں نے ہمیشہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کی – اہلیہ میرے ساتھ جاتیں تو وہ میری امّی کے لیے خاص طور پر کپڑے ، چوڑیاں اور دوسری چیزیں لے کر جاتیں – جتنے دن گھر پر رہتیں ان کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتیں – ان کے کپڑے دھو دیتیں – سر میں کنگھی کرتیں اور تیل لگاتیں – میری امّی کی زبان میں کینسر تشخیص ہوا – چھوٹا بھائی آپریشن کروانے کے لیے انھیں ممبئی لے گیا – بعد میں ابو کو بھی وہاں لے جانے کا پروگرام بنا تو اہلیہ نے بھی ساتھ جانے کی ضد کی اور جاکر رہیں – امی کے بڑھاپے میں اہلیہ نے خاص طور پر ان کو ہر ممکن آرام پہنچانے کی کوشش…
Read more