HIRA ONLINE / حرا آن لائن
یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے

یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے 🖋️ احمد نور عینی یہ دور ایک ایسے ابراہیم کی تلاش میں ہے جو تہذیبِ حاضر کے تراشیدہ بتوں اور دانش فرنگ کی من موہ مورتیوں کو زمیں بوس کرے، دورِ خلیل کے آزر نے تو صرف پتھر کے بت تراشے تھے مگر دورِ جدید کے آزروں نے ترشوائے صنم اور، ایسا نہیں ہے کہ پتھر کے بت اس دور میں نہیں پائے جاتے ، ضرور پائے جاتے ہیں، مگر یہ دور سنگ وگل کے بجائے فکر ونظر کے بتوں کا دور ہے، ان بتوں کے آگے پجاری جبینِ سر کے بجائے جبینِ عقل خم کرتے ہیں، اس دور کے ابراہیم کو سنگ وگل کے بتوں کے ساتھ ساتھ فکر ونظر کے بتوں سے بھی نمٹنا ہے، مغربی افکار وباطل نظریات، ملحدانہ خیالات وغیر اسلامی نظام ہائےحیات یہ وہ بت ہیں جنھیں اس دور میں پوجا جاتا ہے۔ ان میں ایک بت ہے قومیت کا ، یہ ان تازہ خداؤں میں سب سے بڑا ہے، اس سے امت مسلمہ خانوں میں بٹتی ہے اور قومیت اسلام کی جڑ کٹتی ہے، جہاں تک وطن سے محبت کا تعلق ہے تو اسلام اس کا مخالف نہیں ہے، کیوں کہ اسلام دین فطرت ہے اور وطن سے محبت انسان کی فطرت میں داخل ہے، اس لیے اسلام حب وطن کے جذبات کا پورا احترام کرتا ہے؛ مگر اس بت کے پجاری وطن کا درجہ محبوب سے بڑھا کر معبود تک پہنچاتے ہیں، سرحدی لکیروں کی بنیاد پر مسلمانوں کو شہری اور اجنبی کے خانوں میں تقسیم کرتے ہیں، رنگ ونسل کو مذہب پر مقدم کرکے وطن کو ہیئت اجتماعیہ انسانیہ کے اصول کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ اس بت کی پوجا کا اثر ہے کہ مسلمانوں کی مرکزیت عنقا ہوئی، دار الاسلام کے حصے بخرے ہوئے اور ہر حصے نے مستقل وجود کی شکل اختیار کی، شیرازۂ وحدت کے تار وپود ہواؤں میں بکھر گئے، اور بالآخرچاک کردی ترک ناداں نے خلافت کی قبا ایک بت ہے ہیومنزم کا، لغوی مفہوم کے اعتبار سے تو اس میں کوئی برائی نہیں…

Read more