وسوسہ کیا ہوتا ہے ؟
وسوسہ کیا ہوتا ہے؟ وسوسہ دراصل شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں ڈالا جانے والا ایسا خیال ہوتا ہے جو عبادت، طہارت اور ایمان میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بالخصوص نماز کے وقت شیطان انسان کو مختلف خیالات میں مبتلا کرتا ہے تاکہ وہ اللہ کی یاد سے غافل ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں شیطان کے اسی کردار کو واضح فرماتے ہیں: ﴿لَّعَنَهُ اللَّـهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا ، وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّـهِ ) ( النساء: 118–119) (جس پر اﷲ کی لعنت ہے ، جس نے کہا تھا : میں تمہارے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا) (میں ضرور انھیں گمراہ کروں گا ، انھیں آرزوئیں دلاؤں گا ، ان کو سکھاؤں گا کہ جانوروں کے کان کاٹیں ، اوران کو حکم دوں گا کہ اﷲ کی تخلیق میں تبدیلی کردیں ، اورجو اﷲ کو چھوڑ شیطان کو دوست بنالے ، اس نے کھلا ہوا نقصان اُٹھایا) ان آیات سے معلوم ہوا کہ شیطان انسان کو بہکانے اور عبادت سے دور کرنے کے لیے مسلسل وسوسے ڈالتا رہتا ہے۔ https://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D9%88%D8%B3%D9%88%D8%B3%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%BA%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D8%B7%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D9%86%DB%8C-/16-11-2019
Read more