ٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیمم
(25) فقہی ذخیرے سے آج کا مسئلہ ٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیم ٹرین ، بس وغیرہ کی دیواریں عموما لکڑی ، لوہے یا پلاسٹک کی ہوتی ہیں ، ان پر تیم کرنا درست نہیں ہے ۔ البتہ عموما سفر کے دوران ان پر گرد و غبار جم جاتا ہے اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے یہاں گردو غبار پر بھی تیم کیا جاسکتا ہے : ويجوز التيمم عنه ابي حنيفة و محمد بكل ماكان من جنس الارض من التراب والرمل والحجر والجص و كذا يجوز بالغبار اگر ٹرین پر اس طرح گرد و غبار ہو تو تیمم کیا جاسکتا ہے ورنہ نہیں ۔ ٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیمم حوالہ: کتاب : جدید فقہی مسائل جلد : 1 صفحہ : 98
Read more

