(25) فقہی ذخیرے سے آج کا مسئلہ



ٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیم



ٹرین ، بس وغیرہ کی دیواریں عموما لکڑی ، لوہے یا پلاسٹک کی ہوتی ہیں ، ان پر تیم کرنا درست نہیں ہے ۔ البتہ عموما سفر کے دوران ان پر گرد و غبار جم جاتا ہے اور

امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے یہاں گردو غبار پر بھی تیم کیا جاسکتا ہے :

ويجوز التيمم عنه ابي حنيفة و محمد بكل ماكان من جنس الارض من التراب والرمل والحجر والجص و كذا يجوز بالغبار

اگر ٹرین پر اس طرح گرد و غبار ہو تو تیمم کیا جاسکتا ہے ورنہ نہیں ۔

ٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیمم



حوالہ: 

کتاب : جدید فقہی مسائل 

جلد : 1 

صفحہ : 98