HIRA ONLINE / حرا آن لائن
الحاد جدید کی فلسفیانہ اساس عہد جدید کے مغربی فلاسفہ کے حوالے سے

الحاد جدید کی فلسفیانہ اساسعہد جدید کے مغربی فلاسفہ کے حوالے سے (قسط اول) 🖋️ احمد نور عینیاستاذ المعہد العالی الاسلامی کوئی بھی غالب قوم دیگر قوموں پر صرف اپنی سیاسی بالا دستی قائم نہیں کرتی بلکہ اپنی فکر اور تہذیب بھی ان کی طرف منتقل کرتی ہے، اور مغلوب قومیں کبھی غیر شعوری طور پر اور کبھی احساس فخر کے ساتھ غالب قوم کے فکری سرمایہ اور تہذیبی ورثہ کو جزوی طور پر ہی سہی قبول کر لیتی ہیں۔ اور یہ بات واضح رہے کہ کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی تہذیب دیگر عوامل کے ساتھ فکری اساس بھی رکھتی ہے، اور یہ اساس وہاں کے فلاسفہ ومفکرین کی ذہنی اپچ سے استوار ہوتی ہے۔ مغربی افکار ونظریات اور وہاں کے نظام ہائے حیات اور مغرب سے اٹھنے والے الحاد کے پس منظر کو سمجھنے کے لیے مغربی فلاسفہ کو پڑھنا اور سمجھنا بے حد ضروری ہے، مغربی فلاسفہ کا یہ مطالعہ جہاں تفہیم مغرب میں مدد دیتا ہے وہیں جلوۂ دانش حاضر سے آنکھوں کو خیرہ ہونے سے بچاتا ہے اور چشم مسلم میں خاک مدینہ ونجف کا سرمہ لگاتا ہے۔ الحاد کے تناظر میں جدید مغربی فلاسفہ کے مطالعہ سے پہلے یہ بات پیش نظر رہنی ضروری ہے کہ عہد جدید کے تمام مغربی فلاسفہ ملحد نہیں تھے، بل کہ ان میں کے کئی خدا کے وجود کو مانتے تھے، لیکن ان کے تصور خدا اور ان کے فلسفہ کی تفصیلات نےالحاد کی فکری بنیادیں استوارکرنے اور الحادی مزاج کو پروان چڑھانے کا کام کیا۔جدید فلسفہ کی باضابطہ شروعات رینے ڈیکارٹ (۱۵۹۶-۱۶۵۰) سے ہوتی ہے، یہ جدید فلسفہ کا بانی ہے، یہ فلسفی ہونے کے ساتھ ماہر ریاضیات بھی تھا، فلسفیوں کے مختلف ومتضاد بیانات سے اکتا کر اس نے ریاضی کے دو دو چار جیسے اصولوں کی طرح فلسفہ کے لیے بھی واضح اصول وضع کرنے کی ٹھانی، اپنے اس مقصد تک پہنچنے کے لیے اس نے ہر چیز میں شک کرنے کا اصول بنایا، تاکہ آں کہ یقین کا حصول نہ ہوجائے، اس طرح ڈیکارٹ کا یہ فلسفیانہ سفر تشکیک کلی…

Read more