آج ہر شخص کی فکر صرف اپنے گھر تک محدود نظر آتی ہے ، کہ کیسے میرے بچے تعلیم یافتہ ہو جائے ، کیسے ہماری بشری تمام ضروریات پوری ہوجائے ، اور کیسے
زندگی پرسکوں ہوجائے وغیرہ ۔
یہ ایک اچھی سوچ ہے ، یہ ذمہ داری کا مظہر ہے ، اور ادائیگی فریضہ کا طریقہ کار ہے، بلکہ اگر نیت درست ہو تو یہ عبادت بھی ہے ۔
لیکن صرف انفرادی فکر اور سوچ کے ساتھ اجتماعی کامیابی اور معاشرہ میں امن و امان کی بحالی ممکن نہیں ہے ، بلکہ مکمل کامیابی و کامرانی کے لیے انفرادی غور و خوض کے ساتھ اجتماعی طور پر بھی غور فکر کرنی پڑے گی ، گھر ، فیملی اور خاندان سے آگے گاؤں ملک اور عالمی سطح پر غور و خوض کرنا ہوگا ، تاکہ ہر ایک کے ذریعے پورے گاؤں شہر اور ملک کے انسان کا فائدہ ہو ۔
جس طرح اللہ تعالیٰ کی نعمت سبھوں پر برستی ہے ، اپنے اور پرانے اور مسلم غیر مسلم میں کوئی تفریق نہیں ہوتا ، اور جس طرح رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور نبوی ہدایت سبھوں کے لئے ہے ، اسی طرح ہماری سوچ اور فکر اور عمل پوری سوسائٹی اور سماج کو صالح بنانے کی ہونی چاہیے، ورنہ ہمارا چھوٹا مکان بھی ماحول کی آلودگی سے محفوظ نہیں رہ سکتا ، محلہ، اور گاؤں میں جب آگ لگتی ہے اس کے زد میں سبھوں کے گھر آتے ہیں ،کیونکہ
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف غریبوں کا مکان تھوڑی ہے ۔
افسوس کے ساتھ عرض کرنا پڑ رہا ہے کہ اہل ثروت اپنے بچے کی تعلیم و تربیت کے لئے ہر طرح کے جتن اور محنت کرر ہے ہیں ، باہر بھیج کر اعلی تعلیم دلا رہے ہیں ، مگر گاؤں کے غریب گھرانے کے بچے بچیوں کی تعلیم کی بالکل فکر نہیں ہو پاتی ہے ، کہ آیا گاؤں محلہ کے بچے مدرسے اسکول جارہے ہیں یا نہیں ، اگر نہیں جارہے ہیں تو ان کے والدین سے ملاقات کریں وجہ پوچھیں ، سمجھا بجھا کر آمادہ کریں کہ وہ بھی اپنے بچے کو تعلیم دلائیں ، لیکن ان گوشوں سے بالکل بے توجہی برتی جا رہی ہے، ہر ایک ملت اور امت کے مفاد پر اپنے ہی مفاد کو ترجیح دی رہاہے ۔
موجودہ حالات میں امت سے جہالت کو دور کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، جو تعلیم و ترتیب کے فروغ سے ہی ممکن ہے ، اور اگر ہم نے اپنے دامن کو جہالت کے اس دلدل سے نکالنے کی کوشش انفرادی طور پر کرکے یہ سمجھ لیا کہ بس ہماری کامیابی کے اتنا ہی کافی ہے اور امت کو گمراہی سے بچانے کی کوشش نہیں کی تو ہمارا گھر اور دامن بھی اس جہالت سے داغدار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
اس لئے اگر ہم نے اس پہلو سے فکر کی تو انشاء اللہ ہمارے گھر کے ساتھ محلہ اور گاؤں کا ماحول خوشگوار ہوگا ورنہ وہی ہوگا جو ہو رہا ہے، بڑے حادثات اور ہونگے ، اور نہ ہی گھر محفوظ رہے گا اور نہ ہی کاروبار ۔ اس لیے یہ خوش فہمی پالنا کہ ہم نے کیمرہ لگا لیا ہے ، تو ہمارا مکان محفوظ ہوگیا تو در حقیقت یہ ایک خواب ہے ،
اس لیے ضرورت ہے کہ انفرادی فکر کے ساتھ ساتھ اجتماعی محنت بھی ہو ، تبھی گاؤں اور اطراف کا ماحول خوشگوار ہوگا اور علاقے میں تعلیمی اثرات ظاہر ہونگے، جہالت، شراب نوشی، اور لون جیسی ناسور بیماری کا خاتمہ ہوگا ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس کی توفیق دے آمین
از : محمد حسن ندوی
حال مقیم : بھروچ
- دسمبر 2025
- نومبر 2025
- اکتوبر 2025
- ستمبر 2025
- جولائی 2025
- جون 2025
- مئی 2025
- اپریل 2025
- مارچ 2025
- فروری 2025
- جنوری 2025
- دسمبر 2024
- نومبر 2024
- اکتوبر 2024
- ستمبر 2024
- اگست 2024
- جولائی 2024
- جون 2024
- مئی 2024
- اپریل 2024
- مارچ 2024
- فروری 2024
- Blog
- اسلامیات
- حدیث و علوم الحدیث
- سفر نامہ
- سیرت النبی ﷺ
- سیرت و شخصیات
- فقہ و اصول فقہ
- فکر و نظر
- قرآن و علوم القرآن
- کتابی دنیا
- گوشہ خواتین
- مضامین و مقالات
- Blog
- اسلامیات
- حدیث و علوم الحدیث
- سفر نامہ
- سیرت النبی ﷺ
- سیرت و شخصیات
- فقہ و اصول فقہ
- فکر و نظر
- قرآن و علوم القرآن
- کتابی دنیا
- گوشہ خواتین
- مضامین و مقالات
شکریہ جناب!
ماشاء اللہ عمدہ مضمون ہے
ان شااللہ
السلام علیکم! یہ مضمون بہت گہرائی اور تفصیل سے دین کی تفہیم کے مختلف مناہج پر روشنی ڈالتا ہے۔ مجھے…
یہ تحریر بہت گہرے معنی رکھتی ہے اور ہمیں اخلاقیات اور ایمان کی اہمیت کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ کیا…
- "مزاحمت” ایک مطالعہ
- علامہ محمد انور شاہ کشمیریؒ: برصغیر کی حدیثی روایت کے معمارمنہج، امتیازات، آراء اور اثرات—ایک جائزہ
- علامہ انور شاہ کشمیریؒ — برصغیر کے علمی آسمان کا درخشاں ستارہ
- ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی — عصرِ حاضر کے ممتاز مصنف، محقق اور مفکر
- صفاانسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام میڈیالٹریسی کے عنوان سے پروگرام کاانعقادصحافی غفران نسیم،صحافی سعودالحسن،مفتی منورسلطان ندوی ،اور مولانامصطفی ندوی مدنی کاخطاب
استشراق اسلام میں سود کی حرمت انحرافات غامدی بابری مسجد بابری مسجد کے ساتھ نا انصافی بچوں کی تربیت کیسے کریں بچوں کی تعلیم و تربیت تربیت کے ضروری اصول و ہدایت تعلیم و تربیت جاوید احمد غامدی خواتین کی تعلیم و تربیت/ خواتین کی تعلیم و تربیت/ اسلامی نظام تعلیم خوشگوار ازدواجی زندگی رجم رجم اور دلائل رجم رجم کیا ہے ؟ ساس اور بہو ساس اور بہو کے تعلقات ساس اور بہو کے مسائل سوانح ابن تیمیہ سود سود اور اسلام سود کی حرمت صحافت صحافی صفا انسٹی ٹیوٹ علامہ انور شاہ کشمیری: حیات و خدمات علامہ انور شاہ کشمیریؒ — برصغیر کے علمی آسمان کا درخشاں ستارہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرنا کیسا ہے ؟ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ قرض اور اس سے متعلق احکام قرض حسن قرض کے شرعی احکام محمد رضی الاسلام ندوی مذہب اسلام میں سود کی حرمت مستشرقین مستشرقین سے کیا مراد ہے ؟ مستشرقین کون ہیں ؟ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل ٹریڈنگ ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی — عصرِ حاضر کے ممتاز مصنف، محقق اور مفکر کرپٹو کرنسی کرپٹو کرنسی حقیقت ماہیت اور احکام یکساں سول کوڈ اور ان کے نقصانات 🔰ہندوستان کی تعمیر وترقی کی تاریخ مسلمانوں کے علم وعمل، جد وجہد اور قربانی وایثار کے بغیر نامکمل۔
HIRA ONLINE / حرا آن لائن
اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا – اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا
اجتماعی فکر : ترقی کی ضمانت
آج ہر شخص کی فکر صرف اپنے گھر تک محدود نظر آتی ہے ، کہ کیسے میرے بچے تعلیم یافتہ ہو جائے ، کیسے ہماری بشری تمام ضروریات پوری ہوجائے ، اور کیسے زندگی پرسکوں ہوجائے وغیرہ ۔ یہ ایک اچھی سوچ ہے ، یہ ذمہ داری کا مظہر ہے ، اور ادائیگی فریضہ کا…
جواب دیں