HIRA ONLINE / حرا آن لائن
حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات

حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات برصغیر کی علمی و دینی تاریخ میں ایسے اکابر علماء کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی اشاعت، تدریس، افتاء اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کردی۔ ان بزرگوں نے درس گاہوں میں تشنگانِ علم کو سیراب کیا، اپنے فتاویٰ کے ذریعے امت کی رہنمائی کی اور اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کی۔ عصرِ حاضر کی ان ممتاز علمی شخصیات میں حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتہم کا نام خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آپ ایک ممتاز فقیہ، محدث، مدرس اور صاحبِ نسبت بزرگ ہیں، جن کی علمی و دینی خدمات کا دائرہ ہندوستان سے نکل کر بیرونِ ملک تک پھیلا ہوا ہے۔ ولادت اور ابتدائی تعلیم حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب کی ولادت 24 ستمبر 1946ء، مطابق 27 شوال 1365ھ، بروز منگل رات دس بجے خانپور، ضلع بھروچ، گجرات میں ہوئی۔ آپ کے والد ماجد کو دینی تعلیم سے خصوصی شغف تھا اور انہوں نے ابتدا ہی سے آپ کی دینی تربیت اور علمی مستقبل پر توجہ دی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن خانپور ہی میں حاصل کی۔ قرآن کریم کے ابتدائی حروف اور قاعدہ حافظ ابراہیم قاضی صاحب سے پڑھا، جب کہ قرآن کریم کے بعض اجزاء اور ناظرہ کی تعلیم حافظ شاہ خانپوری صاحب سے حاصل کی۔ بعد ازاں مولانا محمد امین اسماعیل قاضی ٹنکاروی صاحب سے قرآن کریم کی تکمیل اور اردو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ آپ کے والد صاحب کی دلی خواہش تھی کہ آپ اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرکے دین کی خدمت کریں۔ جب آپ نے اسکول کی ساتویں جماعت مکمل کی تو آپ کے بڑے بھائی نے عصری تعلیم کے لیے احمد آباد لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا، لیکن والد صاحب نے آپ کو دینی تعلیم کے لیے محفوظ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی اس دور اندیشی نے آپ کے مستقبل کی علمی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دار العلوم اشرفیہ راندیر میں تعلیم سن…

Read more