$_sc_done = false;
$_sc_done = false;
صفاانسٹی ٹیوٹ کےزیراہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیر
پروفیسرمحمد نصیب،پروفیسرمحمدزبیر،معروف صحافی ڈاکٹرمحمد اشفاق،تعلیمی کائونسلرعذراجیلانی،اورپروفیسرمسعودعالم فلاحی کی تربیتی خطابات
لکھنو(10،اگست) میڈیا کی اہمیت اورافادیت سے زیادہ اس سے واقفیت اہم ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 21 ویں صدی میں انسانی دنیا کو جن مہارتوں کی ضرورت ہوگی ان میں ایک میڈیا (جرنلسٹ اسکل) بھی ہے۔ لہٰذا میڈیا سے دوری بنانے کے بجائے اس کو سمجھنے ، اپنانے اوراس کی اخلاقی و قانونی شرائط و پابندی کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔ دور حاضر میں میڈیا مختلف شکلوںمیںموجود ہے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے منفی کردار سے بچتے ہوئے مثبت استعمال کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار صفا انسٹی ٹیوٹ فارمیڈیالٹریسی اینڈ جرنلزم کے تحت ہوئے ایک روزہ ورکشاپ میں مقررین نے کیا۔خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسیٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمسعودعالم فلاحی کی صدارت میں دارالقرآن شاہن پہیا کاکور ی میں اس ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں چار درجن کے قریب خواہشمند طلبہ نے رجسٹریشن کے بعد شرکت کی۔
کئی نشستوں پر مشتمل ورکشاپ میں خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی سے شعبہ ترسیل عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیب نے سورہ نباکے حوالے سے طلبہ کو تربیت دی۔ انٹگرل یونیورسٹی کے شعبہ ماس کام کے ڈاکٹر محمد زبیر نے کہاکہ میڈیا کا مطلب ہے اطلاعات فراہم کرینا، اب ہم کسی خبر کے لیے دوسرے دن اخبار کے منتظر نہیں رہتے بلکہ وہ باتیںچند لمحوں میں لاکھوں لوگوں تک سوشل میڈیا کے توسط سے پہنچ جاتی ہے۔ سوشل میڈیا کو اب اپنی شناخت، صحیح بات پہنچانے اور آمدنی کا ذریعہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا جہانگیر عالم قاسمی نے کہاکہ زندگی کے مسائل پیچیدگی کا شکار ہیں۔ منصوبہ بند طریقہ سے انسانی قدروں کو پامال کیا جارہا ہے۔ سوتی ہوئی انسانیت کا جگانے کے لیے ہمیں وہ تمام ذرائع استعمال کرنا چاہئے ان میں میڈیا بھی ہے۔
سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہاکہ ہر شعبہ میں قوانین و حدود ہوتے ہیں میڈیا میں بھی لیکن دوسرے شعبوں کی مناسبت میڈیا کو کچھ آزادی ہوتی ہے۔ گلوبل باونڈری کے بانی صحافی سلیم آزاد نے طلبہ کو موبائل جرنلزم کے حوالے سے تربیت دیتے ہوئے انہیں ویڈیو گرافی، اس کی ایڈیٹنگ، کیپشن، تھمنیل،ٹیگ،ٹائٹل، ڈسکرپشن وغیرہ لکھنے اور انہیں لوڈ کرنے کے طریقہ بتائے۔
کیئرئر کاونسلر عذرا جیلانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں احتیاط اور استعمال کی عملی مشق کرائی۔
نوجوان عالم دین مفتی منور سلطان نے میڈیا کے تنقیدی شعور پر تفصیل سے روشنی ڈالی،اور ہر خبر کو پرکھنے کے بعد آگے بھیجنے کا مزاج بنانے کی تاکید کی۔
مہمان اعزازی مولانا اصطفاء الحسن ندوی استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء نےقرآن و حدیث کے حوالصدارت کررہے خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی کے سابق کارگزار وائس چانسلر ، لا فیکلٹی کے ڈین پروفیسر مسعود عالم فلاحی نے میڈیا کی اہمیت اور دور حاضر میں میڈیا کی مختلف شکلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی تربیت کی۔ اس سے قبل دارالقرآن شاہین کے روح رواں مولانا محمد مصطفیٰ مدنی ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا نیز اپنے تاثرا ت کا بھی اظہار کیا۔ صفا انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام ڈائرکٹر محمد غفران نسیم نے تمام نشستوں کی نظامت کرتے ہوئے صفا انسٹی کی سرگرمیوں سے واقف کرایا،ساتھ ہی مہمانوں کا استقبال کیا،اس ورکشاپ میں انسٹی ٹیو ٹ آف سوشل ہار مونی و اپ لفٹ منٹ کے بانی محمد خالد صاحب، جمشید قادری ندوی، ابرار عالم، قاری صدام حسین،عبدالرحیم ندوی،محمد ثاقب،خالدحلیم،مولاناہارونے سے خبر کی تصدیق اور ترسیل کی نصیحت کی۔اسی طرح ڈاکٹرمونس نے طلبہ کو کمیونیکشن اسکلزکی جانب متوجہ کیا
صدارت کررہے خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی کے سابق کارگزار وائس چانسلر ، لا فیکلٹی کے ڈین پروفیسر مسعود عالم فلاحی نے میڈیا کی اہمیت اور دورحاضر میں میڈیا کی مختلف شکلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی تربیت کی۔ اس سے قبل دارالقرآن شاہین کے روح رواں مولانا محمد مصطفیٰ مدنی ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا نیز اپنے تاثرا ت کا بھی اظہار کیا۔ صفا انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام ڈائرکٹر محمد غفران نسیم نے تمام نشستوں کی نظامت کرتے ہوئے صفا انسٹی کی سرگرمیوں سے واقف کرایا،ساتھ ہی مہمانوں کا استقبال کیا،اس ورکشاپ میں انسٹی ٹیو ٹ آف سوشل ہار مونی و اپ لفٹ منٹ کے بانی محمد خالد صاحب، جمشید قادری ندوی، ابرار عالم، قاری صدام حسین،عبدالرحیم ندوی،محمد ثاقب،خالدحلیم،مولاناہارون
،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے
" حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ،
خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ،
ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616
hiraonline2001@gmail.com
زبان کی حفاظت: غیبت، بہتان اور فضول گفتگو سے بچنے کے طریقے
زبان کی حفاظت آدم علی ندوی انسان کے جسم میں زبان ایک چھوٹا سا عضو ہے، مگر اس کے اثرات بہت بڑے ہیں۔ یہی زبان کسی کو عزت دے سکتی ہے اور یہی کسی کی عزت خاک میں ملا سکتی ہے؛ یہی زبان ذکرِ الٰہی سے دلوں کو زندہ کرتی ہے اور یہی غیبت، بہتان اور دل آزاری کے ذریعے انسان کی آخرت برباد کر سکتی ہے۔ اسی لیے اسلام نے زبان کی حفاظت پر غیر معمولی زور دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا(الحجرات: 12)تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔ پھر غیبت کی قباحت سمجھانے کے لیے ایک ایسا ہولناک منظر پیش کیا گیا کہ انسان کانپ اٹھے: کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ ظاہر ہے کوئی نہیں چاہے گا۔ اللہ تعالیٰ اسی مثال کے ذریعے غیبت کی گھناؤنی حقیقت واضح فرماتے ہیں۔ غیبت صرف یہ نہیں کہ کسی کی جھوٹی برائی بیان کی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غیبت یہ ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائی کا ذکر ایسی بات سے کرو جو اسے ناگوار ہو۔ صحابہؓ نے پوچھا: اگر وہ بات واقعی اس میں موجود ہو؟ فرمایا: اگر وہ بات اس میں موجود ہے تو تم نے غیبت کی، اور اگر موجود نہیں تو تم نے بہتان باندھا۔(صحیح مسلم، 2589) یعنی سچی بات بھی اگر کسی مسلمان کی غیر موجودگی میں اس طرح بیان کی جائے کہ اسے ناگوار گزرے تو وہ غیبت ہے۔ اور جھوٹی بات ہو تو معاملہ غیبت سے بھی آگے بڑھ کر بہتان بن جاتا ہے۔ ہر لفظ کا حساب ہوگا ہم اکثر بول کر بھول جاتے ہیں، لیکن ہماری زبان سے نکلا ہوا لفظ فراموش نہیں ہوتا۔ قرآن کہتا ہے:مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ(ق: 18)انسان کوئی لفظ زبان سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس اسے لکھنے والا نگران موجود ہوتا ہے۔ اس لیے بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے: کیا یہ بات ضروری ہے؟ کیا یہ سچی ہے؟ کیا اس میں کوئی خیر ہے؟ کیا…
Read more
استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میں
استغفار — اللہ کی رحمت کا دروازہ آدم علی ندوی انسان خطا کا پتلا ہے۔ اس سے گناہ اور لغزشیں ہوتی رہتی ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے توبہ و استغفار کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے۔ قرآن کریم میں بار بار استغفار کی ترغیب دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَّحِيمًا(سورۃ النساء: 110) اور جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا، نہایت مہربان پائے گا۔ ایک اور مقام پر فرمایا:وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ(سورۃ الأنفال: 33)اور اللہ انہیں عذاب دینے والا نہیں جبکہ وہ استغفار کر رہے ہوں۔ قرآن ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ اللہ کے نیک بندے اپنی نیکیوں پر ناز نہیں کرتے، بلکہ رات کے آخری حصے میں بھی اپنے رب سے مغفرت طلب کرتے ہیں:وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ(سورۃ آل عمران: 17)اور جو سحر کے اوقات میں استغفار کرتے ہیں۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے استغفار فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وَاللَّهِ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً(صحیح البخاری، حدیث: 6307) اللہ کی قسم! میں ایک دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مجلس میں آپ کو سو مرتبہ یہ دعا پڑھتے شمار کرتے تھے:رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ(سنن أبي داود، حدیث: 1516)اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میری توبہ قبول فرما، بے شک تو بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔ استغفار انسان کے لیے اللہ کی رحمت اور اس کی طرف رجوع کا عظیم ذریعہ ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مَنْ لَزِمَ الِاسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللَّهُ لَهُ مِنْ كُلِّ ضِيقٍ مَخْرَجًا، وَمِنْ كُلِّ…
Read more