HIRA ONLINE / حرا آن لائن

حراء آن لائن — تعارف

حرا آن لائن
حرا آن لائن

حراء آن لائن دینی، ملی، سماجی اور فکری معلومات کے لیے ایک مستند اور مفید پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں مختلف اصناف کی علمی و ادبی تخلیقات، تحریرات اور منتخب مضامین پیش کیے جاتے ہیں۔

 

حراء آن لائن کا ایک اہم مقصد خصوصاً نوآموز قلم کاروں، لکھنے والوں اور اہلِ فکر و نظر کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی علمی و ادبی نگارشات کو قارئین تک پہنچانے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کے جولانِ قلم کو مزید تقویت ملے اور وہ علمی و فکری میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

 

ہم ایسی تحریروں، مضامین، تبصروں اور تجزیوں کو ترجیح دیتے ہیں جو علم و آگہی، اصلاحِ معاشرہ، دینی شعور، ملی یکجہتی اور مثبت فکری رجحانات کو فروغ دیں۔ ایسے مضامین اور تبصروں سے حتی الامکان صرفِ نظر کیا جاتا ہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازے کے منتشر ہونے کا اندیشہ ہو یا جن کے ذریعے دین کی غلط تفہیم و تشریح پیدا ہوتی ہو۔

 

حراء آن  لائن کا مقصد معیاری، مفید اور مثبت علمی و فکری مواد کو عام کرنا اور قارئین کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں انہیں دینی و عصری موضوعات سے متعلق قابلِ اعتماد اور مفید تحریریں دستیاب ہوں۔

 

اپنی تحریریں ہمیں ارسال کریں

 

اگر آپ لکھنے کا ذوق رکھتے ہیں اور اپنی تخلیقات، مضامین، تحقیقی تحریرات، تبصرے یا دیگر مفید نگارشات حراء آن لائن پر شائع کروانا چاہتے ہیں تو درج ذیل ذرائع سے ہم سے رابطہ کریں:

 

📱 واٹس ایپ: +91 82358 26323

📧 ای میل: hiraonline2001@gmail.com