HIRA ONLINE / حرا آن لائن
نوجوان: ملت اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہ

نوجوان) (Gen-z:ملت اسلامیہ کااہم ترین سرمایہ از : مولانا محمد زین الحق صاحب ندوی شعبہ دعوت و ارشاد دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نوجوان) (Gen-z،یہ لفظ آج کا ایک ٹرینڈنگ ٹرم (Trending Term)ہے، ہر عام اور خاص محفل میں اس اصطلاح پر گفتگو ہو رہی ہے، الکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا ،دوستوں کی محفل ،یہاں تک کہ گھروں میں بھی جین زی پر بہت گفتگو ہو رہی ہے،کہ یہ بہت حساس نسل ہے، یہ بہت سوالات کرنے والی نسل ہے ،یہ روایات کو چیلنج کر رہی ہے،یہ بڑوں کی بات کم مانتی ہے، ڈیجیٹل ورلڈ میں یہ بہت منہمک رہتی ہے ،اس لیے معاشرہ کی ایک تعداد جین زی کو ایک چیلنج سمجھ رہی ہے ۔ جین زی کیاہے ؟ یہ ایک نفسیاتی صفت (Trends Psychology) نہیں ہے ،یہ ایک مخصوص نسل کی شناخت(Generational label) ہے، یہ ایک زمانی لقب ہے، جو بچے ١٩٩٧ءسے ٢٠١٢ءکے درمیان پیدا ہوئے، انہیں جین زی کہا جاتا ہے، اتفاق کی بات ہے کہ اس وقت ہمارے درمیان جو جین زی ہے ان میں دو خوبیوں کا امتزاج پایا جاتا ہے ،وہ جین زی بھی ہے ،وہ نوجوان بھی ہے۔ چند سال پہلے جب یہ ہائی اسکول میں پڑھتے تھے تو جین زی تھے نوجوان نہیں تھے ،آئندہ 20 سال کے بعد جب یہ بڑھاپے کی چوکھٹ پر قدم رکھیں گے تب بھی یہ جین زی رہیں گے، لیکن جوانی باقی نہیں رہے گی،وہ جو ہیجانی اثر (Bubbling effect) ہے ،وہ باقی نہیں رہے گا، اس وقت ہمارے گھروں میں جو نسل پرورش پا رہی ہے ،اگر ان کی عمر ١٦ سال سے ٣٠سال ہے تو ہم انہیں جین زی کہتے ہیں۔ ہر انسان اپنی زندگی میں فطری طور پر بچپن، لڑکپن،جوانی اور ادھیڑ عمر کے مراحل سے گزر کر بڑھاپے کو پہنچتا ہے،اللہ کی جانب سے ملی ہوئی مدتِ زیست کو مکمل کرکے بحکمِ خداوندی اس دنیا سے عالمِ برزخ کے لیے منتقل ہوجاتا ہے۔ زندگی کے ہر مرحلہ کی کچھ خاصیت ہوتی ہے، کچھ کر گزرنے کاجذبہ،جوش ،امنگ اور حوصلہ نوجوانی کی عمر میں نسبتاً زیادہ ہوتا ہے،اسی بات کو شاعر…

Read more