کینسر سے زیادہ خطرناک ارتداد
کینسر سے زیادہ خطرناک ارتداد: ایمان کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟ از: قاضی محمد حسن ندوی ایک زمانہ وہ تھا جب لوگ کینسر جیسے مرض سے بہت زیادہ ڈرتے تھے، کیونکہ اسے ایک لاعلاج بیماری سمجھا جاتا تھا۔ آج الحمدللہ طبی ترقی کی وجہ سے کینسر کے بہت سے اقسام کا علاج ممکن ہے اور بہت سے مریض صحت یاب بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایک اور مرض ایسا ہے جو انسان کی دنیا و آخرت دونوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ وہ ہے ایمان سے محرومی اور ارتداد۔ خاص طور پر جب غلط صحبت، دینی تعلیم سے دوری، اسلامی ماحول کی کمی اور بے لگام تعلقات کی وجہ سے بچے اور بچیاں فکری اور اخلاقی گمراہی کا شکار ہوجائیں تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔ یہ مرض جسم کو نہیں بلکہ انسان کے عقیدے اور ایمان کو متاثر کرتا ہے۔ انسان اگر اپنی صحت کھودے تو علاج کے ذریعے دوبارہ صحت حاصل کرسکتا ہے، لیکن ایمان جیسی عظیم نعمت سے محرومی بہت بڑا نقصان ہے۔ ارتداد کا مسئلہ صرف ماضی کی کہانی نہیں یہ محض ماضی کا کوئی قصہ یا فرضی داستان نہیں، بلکہ مختلف معاشروں میں ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں نوجوان لڑکے یا لڑکیاں جذباتی تعلقات، غلط صحبت یا فکری کمزوری کی وجہ سے اپنے خاندان اور دینی ماحول سے دور ہوجاتے ہیں۔ بعض صورتوں میں معاملہ یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ وہ اپنے مذہب کو تبدیل کرکے اپنی زندگی کا راستہ بدل لیتے ہیں۔ ایسے واقعات میں دینی اعتبار سے سب سے بڑا نقصان ایمان جیسی قیمتی دولت سے محرومی ہے۔ اس کے علاوہ جذباتی فیصلوں کے نتیجے میں خاندانی تعلقات، سماجی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے بھی مختلف مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس لیے والدین اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے سمجھنے اور اس کے اسباب پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ارتداد سے پہلے اسباب کو سمجھنا ضروری ہے کسی بھی بیماری کا علاج کرنے سے پہلے اس کے اسباب اور علامات کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔ ماہر ڈاکٹر…
Read more

