منفی سوچ اور اس کے نقصانات
از : اسجد حسن ندوی
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل و شعور عطا فرمایا اور اسے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ۔ انسانی زندگی کی کامیابی یا ناکامی کا دار و مدار اسی سوچ پر ہے ۔ اگر سوچ مثبت ہو تو انسان مشکلات میں بھی راستہ نکال لیتا ہے، اور اگر سوچ منفی ہو تو آسان حالات میں بھی پریشان رہتا ہے ۔ اسلام چونکہ ایک فطری دین ہے، اس لیے وہ انسان کو امید، حسنِ ظن، صبر اور توکل کی تعلیم دیتا ہے اور منفی سوچ، مایوسی اور بدگمانی سے سختی سے روکتا ہے۔
انسانی زندگی میں سوچ کا کردار نہایت اہم ہے ۔ انسان جیسا سوچتا ہے، ویسی ہی اس کی زندگی بنتی ہے۔ مثبت سوچ انسان کو امید، حوصلہ اور کامیابی کی طرف لے جاتی ہے، جبکہ منفی سوچ انسان کو مایوسی، خوف اور ناکامی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔
منفی سوچ کا مطلب یہ ہے کہ انسان ہر معاملے میں ناکامی، نقصان اور برائی کا پہلو دیکھے، اللہ کی رحمت سے نا امید ہو، اپنی صلاحیتوں کو حقیر سمجھے اور دوسروں کے بارے میں بدگمانی رکھے۔ منفی سوچ کی کئی صورتیں ہیں، جیسے:
اللہ تعالیٰ سے مایوسی
اپنی تقدیر کو کوسنا
ہر حال میں منفی نتائج کا گمان
لوگوں کے بارے میں بدظنی اور شک
یہ تمام صورتیں اسلام کی نظر میں ناپسندیدہ ہیں۔
قرآنِ مجید میں متعدد مقامات پر مایوسی اور منفی سوچ سے منع کیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
"وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ ۖ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ” (سورۃ یوسف: 87)
( اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو، اللہ کی رحمت سے صرف کافر لوگ ہی نا امید ہوتے ہیں )
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ مایوسی اور منفی سوچ مومن کی شان نہیں۔ منفی سوچ انسان کے دل کو کمزور کر دیتی ہے، اس کی ہمت توڑ دیتی ہے اور اسے عمل سے روک دیتی ہے۔ ایسا شخص ہر کام میں نا کامی کا اندیشہ رکھتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ کوشش ہی چھوڑ دیتا ہے۔ حدیثِ نبوی ﷺ میں ہے:
سَمِعتُ رَسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم قَبلَ مَوتِه بثَلاثةِ أيَّامٍ يقولُ: لا يَموتَنَّ أحَدُكُم إلَّا وهو يُحسِنُ الظَّنَّ باللَّهِ عَزَّ وجَلَّ.
الراوي : جابر بن عبدالله | المحدث : مسلم | المصدر : صحيح مسلم | الصفحة أو الرقم : 2877
| التخريج : أخرجه مسلم (2877) تم میں سے کوئی اس حال میں نہ مرے کہ وہ اللہ کے بارے میں بدگمان ہو۔
یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ کے ساتھ حسنِ ظن رکھنا ایمان کا تقاضا ہے۔ منفی سوچ کے معاشرتی نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔ منفی سوچ رکھنے والا شخص دوسروں پر شک کرتا ہے، بدگمانی پھیلاتا ہے اور معاشرے میں نفرت اور انتشار کا سبب بنتا ہے۔ قرآنِ کریم میں بدگمانی سے منع کرتے ہوئے فرمایا گیا: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ”
(سورۃ الحجرات: 12) اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو۔
اس کے برعکس مثبت سوچ انسان کو صبر، شکر اور توکل سکھاتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ… إِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ” (مسلم) مومن کا معاملہ عجیب ہے، اگر اسے تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے، اور یہ بھی اس کے لیے بھلائی ہوتی ہے۔
منفی سوچ صرف فرد تک محدود نہیں رہتی بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے۔ بدگمانی، حسد، الزام تراشی اور بد اعتمادی اسی سوچ کے نتیجے میں جنم لیتی ہے۔ ایسا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جس کے افراد ایک دوسرے کے بارے میں منفی سوچ رمنفی سوچ اور اس کے نقصانات
قرآن و حدیث کی روشنی میں
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل و شعور عطا فرمایا اور اسے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی ۔ انسانی زندگی کی کامیابی یا ناکامی کا دار و مدار اسی سوچ پر ہے ۔ اگر سوچ مثبت ہو تو انسان مشکلات میں بھی راستہ نکال لیتا ہے، اور اگر سوچ منفی ہو تو آسان حالات میں بھی پریشان رہتا ہے ۔ اسلام چونکہ ایک فطری دین ہے، اس لیے وہ انسان کو امید، حسنِ ظن، صبر اور توکل کی تعلیم دیتا ہے اور منفی سوچ، مایوسی اور بدگمانی سے سختی سے روکتا ہے۔
انسانی زندگی میں سوچ کا کردار نہایت اہم ہے ۔ انسان جیسا سوچتا ہے، ویسی ہی اس کی زندگی بنتی ہے۔ مثبت سوچ انسان کو امید، حوصلہ اور کامیابی کی طرف لے جاتی ہے، جبکہ منفی سوچ انسان کو مایوسی، خوف اور ناکامی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔
منفی سوچ کا مطلب یہ ہے کہ انسان ہر معاملے میں ناکامی، نقصان اور برائی کا پہلو دیکھے، اللہ کی رحمت سے نا امید ہو، اپنی صلاحیتوں کو حقیر سمجھے اور دوسروں کے بارے میں بدگمانی رکھے۔ منفی سوچ کی کئی صورتیں ہیں، جیسے:
اللہ تعالیٰ سے مایوسی
اپنی تقدیر کو کوسنا
ہر حال میں منفی نتائج کا گمان
لوگوں کے بارے میں بدظنی اور شک
یہ تمام صورتیں اسلام کی نظر میں ناپسندیدہ ہیں۔
قرآنِ مجید میں متعدد مقامات پر مایوسی اور منفی سوچ سے منع کیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
"وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ ۖ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ” (سورۃ یوسف: 87)
( اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو، اللہ کی رحمت سے صرف کافر لوگ ہی نا امید ہوتے ہیں )
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ مایوسی اور منفی سوچ مومن کی شان نہیں۔ منفی سوچ انسان کے دل کو کمزور کر دیتی ہے، اس کی ہمت توڑ دیتی ہے اور اسے عمل سے روک دیتی ہے۔ ایسا شخص ہر کام میں نا کامی کا اندیشہ رکھتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ کوشش ہی چھوڑ دیتا ہے۔ حدیثِ نبوی ﷺ میں ہے:
سَمِعتُ رَسولَ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم قَبلَ مَوتِه بثَلاثةِ أيَّامٍ يقولُ: لا يَموتَنَّ أحَدُكُم إلَّا وهو يُحسِنُ الظَّنَّ باللَّهِ عَزَّ وجَلَّ.
الراوي : جابر بن عبدالله | المحدث : مسلم | المصدر : صحيح مسلم | الصفحة أو الرقم : 2877
| التخريج : أخرجه مسلم (2877) تم میں سے کوئی اس حال میں نہ مرے کہ وہ اللہ کے بارے میں بدگمان ہو۔
یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ کے ساتھ حسنِ ظن رکھنا ایمان کا تقاضا ہے۔
منفی سوچ صرف فرد تک محدود نہیں رہتی بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہے۔ بدگمانی، حسد، الزام تراشی اور بد اعتمادی اسی سوچ کے نتیجے میں جنم لیتی ہے۔ ایسا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جس کے افراد ایک دوسرے کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہوں ۔ قرآنِ کریم میں بدگمانی سے منع کرتے ہوئے فرمایا گیا: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ”
(سورۃ الحجرات: 12) اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو۔
اس کے برعکس مثبت سوچ انسان کو صبر، شکر اور توکل سکھاتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” عَجَبًا لِأَمْرِ الْمُؤْمِنِ… إِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ” (مسلم) مومن کا معاملہ عجیب ہے، اگر اسے تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے، اور یہ بھی اس کے لیے بھلائی ہوتی ہے۔
جبکہ اسلام ایک پاکیزہ، باہمی اعتماد اور خیرخواہی پر مبنی معاشرہ چاہتا ہے۔
اسلام نے منفی سوچ کے علاج کے لیے واضح اصول بتائے ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:
اللہ پر کامل بھروسہ (توکل)
صبر اور شکر کی عادت
ذکرِ الٰہی اور دعا
مثبت صحبت اختیار کرنا
اپنی ناکامیوں کو آزمائش سمجھنا
خلاصہ یہ کہ منفی سوچ ایمان، صحت، کردار اور معاشرے سب کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم ہمیشہ اللہ پر بھروسہ رکھیں، امید کے ساتھ زندگی گزاریں اور ہر حال میں مثبت سوچ اختیار کریں۔ یہی مثبت سوچ انسان کو دنیا و آخرت کی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔