از: ڈاکٹر محمد شاہ جہاں ندوی
:سوال نمبر
294ہمارے یہاں سعودی میں کفیل قرض دینے کی بجائے گاڑی خرید کر مجھ سے ادھار زیادہ قیمت میں فروخت کرتا ہے، تو کیا یہ ںشرعاً جائز ہے؟
الجواب-و باللہ تعالیٰ التوفیق
جس طرح نقد فروخت کرنا جائز ہے، اسی طرح ادھار فروخت کرنا بھی جائز ہے، نیز ادھار خرید و فروخت کی صورت میں زیادہ قیمت بھی رکھی جا سکتی ہے-
زیادہ قیمت سامان کے بدلہ میں ہے، مدت کی مہلت کے بدلہ میں نہیں ہے، لہٰذا یہ سود میں شامل نہیں ہے-اب اگر آپ کا کفیل گاڑی نقد خرید کر اپنے قبضہ میں لے لے، پھر باہمی رضامندی سے آپ کفیل سے ادھار زیادہ قیمت میں خرید لیں، اور گاڑی آپ کے نام سے رجسٹرڈ کردی جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے- البتہ یہ ضروری ہے کہ پہلے کفیل نے اپنے لیے خرید کر قبضہ کرلیا ہو، پھر قبضہ میں لینے کے بعد آپ سے فروخت کیا ہو-
ھکذا في عامة الكتب الفقهيه.والله تعالیٰ اعلم بالصواب، علمہ اتم و احکم