اس وقت امت مسلمہ دو طرح کے فتنوں سے دوچار ہے، ایک خارجی فتنہ ہے تو دوسرا داخلی ، لیکن داخلی جو فتنہ ہے وہ خارجی فتنہ سے زیادہ سنگین ہے(،یعنی مسلم معاشرے میں عقیدہ ،معاملات اور اخلاقی گراوٹ جس طرح عام ہے وہ خارجی فتنوں کے مقابلے میں اشد ہے،) یہی بنیادی وجہ ہے کہ آج ہماری مسلم بہنیں اپنے ایمانی نعمت عظمی ،دائمی لذت پر کفر وشرک الحاد و ارتداد کو ترجیح دے رہی ہیں ،( العیاذ باللہ)
اسلئے ان فتنوں سے معاشرے کی تطہیر کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے،نسل نو کی ترقی میں اگر کسی چیز کا بڑا دخل ہے تو وہ تربیت ہے بلکہ اس باب میں دو چیزیں اہم ہیں ،ایک تعلیم تو دوسری تربیت، دونوں میں بڑا گہرا رشتہِ ہے، چنان چہ جو والدین دونوں میں بیلنس اور اعتدال قائم رکھتے ہیں( یعنی جس طرح تعلیم کو نسل نو کی ترقی میں ضروری قرار دیتے ہیں اسی طرح تربیت کو بھی) ، تو ان کے بچوں کا نہ صرف مستقبل تابناک ہوتا ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کی ہدایت کے لئے ذریعہ بنتے ہیں ،لیکن اگر صرف تعلیم اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کی فکر کرتے ہیں اور تربیت پر پر کوئی توجہ نہیں دیتے ،تو وہ اعلی تعلیم ان کےلئے وبال جان ہوتی ہے، ایسے ہی بچے عام طور پر الحاد واعتدال کے شکار ہوتے ہیں،اور دنیا اور آخرت دونوں تباہ ہوتی ہیں
اس وقت الحاد و ارتداد کا جو جل سیلاب آیا ہوا ہے ،شب وروز لڑکیوں کے مرتد ہونے کی خبریں آرہی ہیں ،اس کے اسباب پر زمینی سطح پر غور کرنے کے بعد ہم ا س نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ موجودہ ناسور بیماری کا یہی سبب ہے کہ والدین نے صرف تعلیم کی فکر کی،اور اسی کو ہر طرح کی ترقی کا زینہ سمجھا اور تربیت کو پس پشت ڈال دیا،اس پہلو سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ،
ضرورت اس بات کی ہے کہ والد تعلیم کے ساتھ تربیت اور تزکیہ اخلاق پر توجہ دیں ،اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے کہ کوئ والد اپنی اولاد کو حسن ادب سے بہتر کو ئ تحفہ نہیں دی سکتے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے (مانحل والد ولدہ من نحل من افضل ادب حسن ،رواہ البخاری) اس لئے اس کے ساتھ ساتھ ہر والد کو درج ذیل باتوں کا لحاظ ضرور کرنا چاہیے
1: والدین اولاد کی تعلیم وترتیب کے تعلق سے یہ ضرور خیال کرے کہ جس طرح دیگر باتوں کا سوال آخرت میں ہوگا اسی طرح اولاد کے حقوق کی ادائیگی کے متعلق بھی سوال ہوگا جیسا کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے
کلکم راع وکلکم مسئول عن رعیتہ) تم میں سے ہر آدمی نگراں ہے ،اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال پونے والا ہے) بخآری شریف 1/122)
2: نومولود کے کان میں آذان دینے کا اہتمام کیا جائے،بچے کی پیدائش کے بعد سب سے پہلا عمل یہ بتلایا گیا کہ اس کے کان میں آذان دی جائے ،تاکہ اس کے دل میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی بڑائی کی آواز پہنچے،کیوں کہ بچوں کا دل آئینہ کے مثل ہوتا ہے ، لھذا اس پر جس کا سب سے پہلے عکس پڑیگا ،اس کا اثر نہ صرف ظاہر پر بلکہ باطن کو بھی متاثر کریگا اسلئے سب سے پہلے توحید اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلالت کی بات پیش کی جائے،اور آذان و تکبیر کے کلمات پڑھ کر دونوں کانوں میں دم کیا جائے
اور پھر کسی نیک شخص سے بچے کی تحنیک کرائ جائے ( یعنی اس کے لعاب دہن میں کوئی میٹھی چیز ملا کر بچے کو چٹائ جائے) تاکہ اس کی برکت بچے کو حاصل ہوسکے
3: بچوں کے نام اچھے رکھیں ،محدثین نے لکھا ہے کہ ہر وہ نام جو اللہ تعالیٰ کے کسی نام کی طرف منسوب ہو وہ سب پسندیدہ ہیں ،اس لئے اپنے بچوں کے نام انبیاء علیہم السلام اور نیک لوگوں کے ناموں پر رکھا کریں ( ابوداؤد شریف 2/676)
نیز اللہ تعالیٰ نے قدرت دی ہے تو ساتویں دن ان عقیقہ کیا جائے،لڑکے کی طرف سے دو بکرے یا بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکرا یا بکری ( مشکواۃ شریف)/
4: جب بچہ بولنے کے قابل ہوتو بہتر ہے کہ اس کی زبان سے اولا اللہ کا مبارک نام صادر ہو،اور اچھی باتیں یاد کرائ جائیں،عام طور پر بچوں کو کہانی اور قصے سننے کا شوق ہوتا ہے اس لئے انبیاء اور بزرگوں کے قصصے سنانا چاہیے
5: بچے جب سات سال کی عمر کو پہنچ جائے تو انہیں نماز سکھانی چاہیے،والدین کو چاہئے کہ بچوں کو وضو کرنا سکھائیں اور اپنے ساتھ نماز پڑھائیں اور رفتہ رفتہ ضروری قرات اور نماز کے اذکار یاد کرائیں
6: اولاد کو بچپن ہی سے صالحین اور نیک لوگوں کا لباس پہننے کا عادی بنائیں ،ایسا لباس ہو جو پوری طرح ساتر ہو،جب وہ بڑی ہونے لگیں تو اوڑھنی یا دوپٹہ ان کے سرپر ضرور ہو،افسوس ہے کہ اس بارے میں آج اچھے اچھے دیندار گھرانوں میں بھی بڑی بے احتیاطی پائی جارہی ہے،اور اس کا نتیجہ سامنے یہ آتا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد بھی بے غیرتی والا لباس پہننے میں قطعاً شرم نہیں کرتیں،تو والدین کو یاد رکھنا ہوگاکہ کہ اس کوتاہی کی وجہ سے بچوں سے جو بھی گناہ صادق ہوگا والدین سے بھی آخرت میں اس کا مواخذہ کیا جائے گا
نیز دینی واخلاقی تربیت پرتوجہ ضروری ہے،خاص کر عقیدہ توحید ان کے ذہنوں میں راسخ کیا جائے،اور یہ یقین دل میں بٹھایا جائے کہ کرنے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے جو بھی ہوتا ہے اسی کے حکم سے ہوتا ہے اور وہ بالکل یکتا اور اکیلا ہے،اس کا کوئ سانگی اور شریک نہیں،
ارتداد کا سد باب از: قاضی محمد حسن ندوی
Related Posts
ہجرت نبوی: ایک فکر، ایک عبادت، ایک درسگاہ اور ایک قانون
ہجرت نبوی: ایک فکر، ایک عبادت، ایک درسگاہ اور ایک قانون تحریر: شیخ ونیس مبروکترجمانی: ڈاکٹر محمد اعظم ندوی نئے ہجری سال 1448 کے استقبال کے موقع پر مناسب نہیں کہ ہجرت نبوی ہمارے ذہنوں میں محض ایک تاریخی یادگار یا ماضی کا ایک عظیم واقعہ بن کر رہ جائے، جس کے اوراق ہم الٹتے پلٹتے رہیں یا جس کی تفصیلات سن کر متاثر ہوتے رہیں؛ بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہجرت کو ایک زندہ فکر، ایک مشروع عبادت، ایک عظیم تربیتی درسگاہ، قوموں اور معاشروں کی زندگی میں جاری اللہ تعالیٰ کے اٹل قوانین میں سے ایک قانون کے طور پر سمجھیں۔ ہجرت ایک زندہ فکر ہے، محض ایک تاریخی سفر نہیں جو اپنے مسافروں کے ساتھ ختم ہوگیا ہو، یہ ایسی فکر ہے جو ہر اس وقت نئی زندگی کے ساتھ سامنے آتی ہے جب اہل ایمان پر حالات تنگ کر دیے جائیں، جب حق کے پیغام کو دبانے کی کوشش کی جائے، یا جب انسان کو اپنے دین، عزت اور ضمیر کے مطابق زندگی گزارنے سے روک دیا جائے، جو شخص اصول، پیغام اور اقدار سے وابستہ ہو، اسے ہر دور میں ظالموں، ارباب جبر واستبداد اور فساد پھیلانے والوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے وقت میں یا تو وہ ایسی جگہ تلاش کرتا ہے جہاں اپنے دین پر عمل کرسکے، اپنی عزت محفوظ رکھ سکے اور قرآن کے الفاظ میں: ﴿وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَجِدْ فِي الْأَرْضِ مُرَاغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةً﴾ (النساء:100) (جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت سی پناہ گاہیں اور وسعت پائے گا)؛ یا پھر وہ اپنی اقدار سے دستبردار ہوکر ذلت ورسوائی کو قبول کرلے اور ظلم، جبر اور ناانصافی کو خاموشی سے دیکھتا رہے۔ اس اعتبار سے ہجرت ذمہ داری سے فرار کا نام نہیں، بلکہ بے بسی کے ماحول سے نکل کر صلاحیت اور عمل کے میدان میں قدم رکھنے کا نام ہے؛ جبر کی فضا سے تعمیر کی فضا کی طرف سفر کا نام ہے؛ اور محض حالات کے بدلنے کا انتظار کرنے کے بجائے ایسا…
Read moreنیا ہجری سال: اصلاحِ نفس اور کامیاب زندگی کی نئی شروعات
نیا ہجری سال: اصلاحِ نفس اور کامیاب زندگی کی نئی شروعات اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت وقت ہے۔ انسان کی پوری زندگی وقت ہی کے مختلف حصوں کا مجموعہ ہے۔ جب ایک ہجری سال اختتام پذیر ہوتا ہے اور نیا سال شروع ہوتا ہے تو درحقیقت یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری عمر کا ایک حصہ کم ہو گیا اور ہم اپنی آخرت کے سفر میں ایک منزل مزید آگے بڑھ گئے ہیں۔ اس لیے نئے اسلامی سال کا آغاز ہر مسلمان کے لیے غور و فکر، اصلاحِ احوال اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہجری سال کی بنیاد اور اس کا پیغام اسلامی کیلنڈر کی بنیاد ہجرتِ نبوی ﷺ پر رکھی گئی ہے۔ یہ وہ عظیم واقعہ ہے جس نے اسلامی تاریخ کا رخ بدل دیا۔ مکہ مکرمہ میں ظلم و ستم کے باوجود رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دینِ اسلام پر ثابت قدمی اختیار کی اور اللہ کے حکم سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی۔ ہجرت کا اصل پیغام یہ ہے کہ مسلمان اپنے دین، عقیدے اور اصولوں پر ثابت قدم رہے، خواہ اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کیوں نہ پیش آئیں۔ اسی طرح ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں برائیوں، گناہوں اور غلط عادات کو چھوڑ کر نیکی، تقویٰ اور اطاعتِ الٰہی کی طرف ہجرت کرے۔ وقت کی اہمیت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف مقامات پر وقت کی قسم کھائی ہے، جو اس کی عظمت اور اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو وقت گزر جاتا ہے وہ کبھی واپس نہیں آتا۔ انسان مال و دولت دوبارہ حاصل کر سکتا ہے، لیکن ضائع شدہ وقت واپس نہیں لا سکتا۔ نئے سال کا آغاز ہمیں یہ سوچنے کی دعوت دیتا ہے کہ ہم نے گزشتہ سال اپنے وقت کو کس حد تک اللہ کی رضا کے مطابق استعمال کیا؟ کیا ہمارا وقت عبادت، علم، خدمتِ خلق اور نیک اعمال میں صرف ہوا یا فضول مشاغل اور غفلت…
Read more