سب سے بہتر ذکر “لا إلاه إلا الله” ہے ، کیونکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جس شخص نے دل کی گہرائی سے اخلاص کے ساتھ “لا إلاه إلا الله” کہا وہ قیامت کے دن میری شفاعت کا مستحق ہوگا ( کنز العمال: حدیث نمبر: 1818)
پس کلمہ طیبہ سب سے افضل ذکر ہے ، لہذا انسان کو جس قدر ممکن ہو اس کلمہ کو پڑھتے رہنا چاہیے