کیا نماز کے اندر دونوں سلام واجب ہیں؟
الجواب-و باللہ تعالیٰ التوفیق-:
نماز کے اندر دونوں سلام واجب ہیں- نبی اکرم- صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وعلی آلہ واصحابہ اجمعین وسلم- نے دونوں سلام پر مواظبت و مداومت فرمائی- حضرت عبداللہ بن مسعود – رضی اللہ تعالیٰ عنہ- سے روایت ہے: “أنه – صلى الله تعالى عليه و آله و صحبه و سلم- كان يسلم عن يمينه و عن يساره”. (سنن نسائی، کتاب الصلاۃ، باب السلام، حدیث نمبر 1324، سنن ابی داود، کتاب الصلاۃ، باب فی السلام، حدیث نمبر 996، سنن ترمذی، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء فی التسلیم فی الصلاۃ، حدیث نمبر 295، اور یہ صحیح درجہ کی حدیث ہے)- (نبی کریم- صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وعلی آلہ وصحبہ اجمعین وسلم- اپنے دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے)-
” “الدر المختار” میں ہے:” و لفظ السلام مرتين. فالثاني واجب على الأصح، برهان، دون عليكم”. (حصکفی، الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب صفة السلام 1/468، بيروت، دار الفكر، 1386ھ، ع.أ.:6)-
“رد المحتار” میں ہے: “قوله: على الأصح. و قيل: سنة، فتح. قوله: “دون عليكم” فليس بواجب عندنا”. ( ابن عابدين، رد المحتار، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة 1/468، بيروت، دار الفكر، 1421ھ/2000ء، ع.أ.:8)-
“البحر الرائق” میں ہے: “قوله: ولفظ السلام للمواظبة عليه…. و أطلق بعض المشايخ اسم السنة عليه، و هو لا ينافي الوجوب. والخروج من الصلاة يحصل عندنا بمجرد لفظ السلام، ولا يتوقف على قوله: عليكم”. (ابن نجیم، البحر الرائق، کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاة 1/318، بیروت، دار المعرفہ)-
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب، علمہ اتم و احکم
کتبہ: العبد المفتقر الی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ:
محمد شاہ جہاں ندوی
دار الافتاء والقضاء:
جامعہ سید احمد شہید، احمد آباد، کٹولی، ملیح آباد، لکھنؤ، یوپی (انڈیا)
226102