نام کتاب : حلال و حرام
مصنف : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
تعارف و تبصرہ : اسجد حسن بن قاضی محمد حسن ندوی
یقیناً ہر زمانہ میں امت کی رہنمائی کے لئے کوئی نہ کوئی نبی ضرور آئے ، اور سبھوں نے اپنی امت کی رہنمائی کی ، سبھوں کی بعثت محدود زمانہ تک تھی، لیکن سب سے اخیر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی، آپ کی بعثت آخری نبی کی حیثیت سے ہوئی، امت کا اتفاق ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں، اس لئے آپ پر جو کتاب نازل ہوئی ہے وہ آخری کتاب ہے، جس طرح آپ کی امت آخری امت ہے اسی طرح آپ کے ذریعہ آیا ہوا دین اسلام آخری اور مکمل دین ہے ، جس میں امت کی ہر پہلو سے رہنمائی کی گئ ہے ، چوں کہ دین اسلام کے دو سر چشمے ہیں ، ایک قرآن مجید اور دوسرا حدیث ، یہی دونوں شریعت مطہرہ کے اساسی سرچشمے ہیں، یہ بات یادر ہے کہ احکام شرعیہ سے متعلق جو آیات ہیں وہ سب محکم نہیں ہیں بلکہ بعض محکم ہیں تو بعض مجمل، بعض مشترک ہیں تو بعض متشابہ،گرچہ احکام سے متعلق آیات پانچ سے زیادہ نہیں ہیں لیکن اصولی اعتبار سے قیامت تک پیش آمدہ مسائل کا حل اس میں مضمر ہے، جن کی آئینے میں فقہاء اور مجتہدین امت مسلمہ کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں ،اور قیامت تک پیش آمدہ معاملات کا حل اسی دونوں مآخذکی روشنی میں پیش کرتے رہیں گے،
پیش نظر کتاب بھی اسی ضرورت کی تکمیل ہے ، قرآن و سنت کے مطابق اسلام میں حلال و حرام کیا ہے وہ بیان کیا گیا ہے، مثلا ماکولات و مشروبات ، غیر مسلم کا ذبیحہ ، بند ڈبیوں کا گوشت ، الکڑک شارٹ کا ذبیحہ ، شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء دوائی کے بارے میں بیان کیا گیا ہے اس کے علاوہ لباس و زینت گھریلو استعمال کی چیزیں ، کتا پالنا ، فوٹو گرافی ، کسب و معاش کے مختلف ذرائع ، زراعت ، تجارت ، ملازمت، رقص و قحبہ گری ، خاندانی زندگی کے سلسلے میں ستر ، تبرج ،کتابیہ سے نکاح ، متعہ ، تعدد ازواج ، حمل ٹھہرانے کے مصنوعی طریقے ، قتل اولاد ، فمیلی پلاننگ ، اس کے علاوہ اوہام و خرافات ، جادو ، تعویذ ، نوحہ ، ذخیرہ اندوزی، سود بیمہ ، خود کشی ، فلم ، لاٹری اور اس جیسے اہم مسائل کا حکم دلائل کی روشنی میں واضح کیاگیاہے ،
یہ کتاب مشہور و معروف مصنف ، فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صاحب دامت برکاتہم کی ہے ، مؤلف کی دوسری کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی عوام و خواص میں بہت مقبول ہے،
اس کے علاؤہ اس کتاب میں حلال و حرام سے متعلق شریعت کے بنیادی اصول و قواعد بھی واضح کئے گئے ہیں اس کتاب کے مطالعہ سے اندازہ ہوا کہ یہ کتاب عوام و خواص دونوں ہی کے لیے بہت ہی مفید ہے ،
P
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.