کتاب نام: اسلام اور جدید فکری مسائل از قلم : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مرتب : مولانا نعمت اللہ قاسمی مکی تعارف و تبصرہ : اسجد حسن اس دنیائے بے ثبات میں حق و باطل اور خیر و شر کا معرکہ ہمیشہ سے گرم رہا ہے، جب بھی حق نے اپنے رحمت کے چادر کو پھیلا یا ، باطل نے اس کا پیچھا کیا ، اسی کشمکش سے ہمیشہ اسلام کو بھی گزرنا پڑا ہے،اسی وجہ سے انبیاء کرام اولیاء عظام کی تاریخ اس معرکے سے بھری پڑی ہے ، ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز چراغ مصطفوی سے شرار بو لہبی چنانچہ آج بھی باطل طاقتیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے ولی تحریکیں، اور مستشرقین نے اسلام کے متعلق غلط فہمیاں پھیلا نے میں دن رات مشغول ہیں ، اور جہاں مستشرقین نے مغرب میں اسلام کے متعلق غلط فہمیاں اور بے جا اعترضات پھیلا نے کا سہرا اپنے سر لیا ہے وہیں ایشیائی ممالک میں بھی اس کے زیر اثر بہت سی تنظیمیں اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں ، اور بولہبی میڈیا نے تو اسلام اور مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دینا اپنا خاص مشغلہ ہی بنارکھا ہے ، ایسے کشمکش دور میں جہاں اسلام نمائندہ تحریکوں نے غلط فہمیوں کا ازالہ کیا ہے وہیں بہت سی شخصیات نے بھی اپنے علم اور قلم کے ذریعے دفع کیا ہے ، ان میں ایک بڑا نام مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا ہے ، مولانا( خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ العالی) کو اللہ رب العزت نے جہاں فقہ اسلامی میں مہارت اور شان امتیاز عطا کیا ہے وہیں احکام شرعیہ کے مصلحتوں اور فطرت انسانی اور عقل سلیم سے ہم آہنگی پر بھی گہری نظر ہے ، انہوں نے جہاں اپنی توجیہات کا مرکز ان غلط فہمیوں کو بل بنایا ہے وہیں اسلام کے خلاف اٹھائے جانے والی غلط فہمیوں کا شریعت اسلامی اور انسانی عقل سلیم کے تناظر میں مثبت اور دلچسپ انداز میں جواب بھی دیا ہے نیز جہاد ، تعدد ازدواج ، پردہ ، طلاق ،بھ ذبح حیوان ، یونیفارم سول کوڈ ، تبدیلی مذہب جیسے اہم موضوعات (جن کے بارے میں عام طور پر غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں )پر مدلل اور بصیرت مندانہ گفتگو کی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے سماجی سیاسی نئے مسائل اور اسلام کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں ، جیسے موضوعات پر اپنا قلم بند کرتے رہتے ہیں ، جو ملک کے مختلف اخبار کا حصہ ہوتے ہیں ، انہیں مظامین کو مولانا نعمت اللہ قاسمی صاحب نے کتابی شکل میں “اسلام اور جدید فکری مسائل ” کے نام سے مرتب کیا ہے ، کتاب میں اکثر ان مضامین کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں اسلام اور شریعت اسلامی سے متعلق ملکی و عالمی سطح پر پھیلی ہوئی غلط فہمیوں اور پروپیگنڈا کا سنجیدہ جائزہ لیا گیا ہے، اور اسلام کی حقیقی تعلیمات اور اس کی عقل و فطرت اور حکمت و مصلحت سے ہم آہنگی پر روشنی ڈالی گئی ہے ، نیز موجودہ دور میں پیش آنے والے جدید و قدیم مسائل پر دعوتی و تذکیری اسلوب میں گفتگو کی گئی ہے ، اور اسلامی نقطئہ نظر کو واضح کیا گیا ہے،