Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
14.10.2026
Trending News: مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدماتمولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدماتحضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوشسعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوتملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندویدور اختلافات میں اتحاد کا محافظقرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیتمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیفمفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروممریضوں پر بڑھتا بوجھحیات و ممات کا نظام کیوں برپا کیا گیا؟استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میںحضرت قاری شبیر احمد صاحبؒ کا انتقال | بصارت سے محروم، بصیرت سے مالا مالاصحابِ اعراف کون ہیں؟مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبندصدقہ —ہمارا بینک بیلنس؟شمالی قفقاز میں نقشبندیہ خالدیہ | شیخ شامل اور حریت پسند تحریکتہجد کیا ہے؟خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاںمقصدِ زندگی اور ہماری غفلتسود کی لعنت اور اس کا علاجمعیت الٰہی کا یقین اور ذہنی سکونپہلی صف اور تکبیر تحریمہ کی اہمیت و فضیلتیہ بھی تربیت کا حصہ ہےحسد ایک خطرناک اخلاقی بیمارینسلوں کی تعمیر میں استاذہ کا کردارمردوں کے لیے مہندی کا استعمالازواجِ مطہرات کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا سلوک | قسط 2سیرت نبوی ﷺ کی معاشی اہمیتتقویٰ کیا ہے؟ایک یادگار سہ روزہ سفرمیت کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا اہتمام: شرعی ہدایات اور معاشرتی اصلاحذکر الٰہی: 10 اہم فوائد، فضیلت اور مسنون اذکاربیمار پرسی کی فضیلت: 10 اہم آداب اور اسلامی تعلیماتاسلام اور تصورِ آزادی: 7 بنیادی اصول اور انسانی مساوات کا پیغامدربارِ رسول ﷺ کا پیغمبرانہ رنگ و آہنگ یا مجلسانہ طمطراقصبر کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں 7 اہم باتیںغیر درسی کتب کا مطالعہازواجِ مطہرات کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کا سلوک (قسط 1)ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدماتسیرت نبوی میں عورتوں کے حقوققرآن مجید کی فضیلت و اہمیت: 10 اہم باتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیںمطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائیدرود اور ہم | محبتِ رسول ﷺ اور فضائلِ درود | آدم علی ندویدودھ پینے کی دعاچین و سکون کا فقدان اور اس کا ازالہ | ذہنی و قلبی سکون کیسے حاصل کریں؟سیرتِ رسول ﷺ میں دور اندیشی اور معاملہ فہمی | حاطب بن ابی بلتعہؓ کا واقعہدعا اور تدبیر: دعا کی اہمیت، آداب اور قبولیت کے اوقاترسول اللہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت: تعلیماتِ محمدی کے انقلابی اثراتربیع الاول اور سیرت النبی ﷺ: آپ آئے تو سب کو ملی روشنیاکراہ کی حالت میں خلاف توحید کلماتحوض اور پانی کی ٹنکی کی تطہیر: نجاست گرنے کی صورت میں پانی کا حکمکاش ہر ادارہ کو عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ملےآزادیٔ ہند : تاریخی تناظر میںہندوستان کی تاریخ آزادی 10اسلام، تصور آزادی کا معیارجنگ آزادی اور مسلمانجنگ آزادی اور مسلمانسورة الکہف: ۱۰ انکار،(لا) تدبر کی ایک نئی راہغسل و وضو میں بال کے مصنوعی جوڑوں کا حکمٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیممآزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخکیا حادثہ میں ملنے والی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟*مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برشدس محرم کا روزہ کیوں ؟انجکشن سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہصفا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیرتلاوت و تدبرتبلیغی جماعت: پس منظر، تحریک اور علمی تجزیہتحریک پیام انسانیتمصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو و غسل کے احکامناخن پالشقرآن کا حیرت انگیز اعجاز: سورۃ الحج میں مکھی کی مثال اور خارجی نظامِ ہضمسرمایہ دار صحابہ کرامبینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا: 5 اہم شرعی احکام اور دلائلمولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیںشبلی روایت اور تجدید کا معیاراہل بیت اور اہل سنتموجودہ ہنگامہ آرائی اور بالکل واضح باتقیام اللیل: صالحین کا طریقہمولانا سید سلمان حسینی ندوی: ایک شعلہ خاموش ہو گیا
حراء آن لائن سے رابطہ کریں

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Books
  • Contact US ☺️ رابطہ
  • Courses
  • Disclaimer
  • Home
  • Privacy policy
  • Terms and Conditions
  • Get Started

قربانی، ماحول اور مسلمان: عبادت سے ذمہ داری تک مولانا مفتی محمد اعظم ندوی

  1. Home
  2. قربانی، ماحول اور مسلمان: عبادت سے ذمہ داری تک مولانا مفتی محمد اعظم ندوی

قربانی، ماحول اور مسلمان: عبادت سے ذمہ داری تک مولانا مفتی محمد اعظم ندوی

  • hira-online.comhira-online.com
  • مضامین و مقالات
  • جون 12, 2025
  • 0 Comments

قربانی، ماحول اور مسلمان: عبادت سے ذمہ داری تک
مولانا مفتی محمد اعظم ندوی

دنیا آج 5 جون کو عالمی یومِ ماحولیات منا رہی ہے، 2025 کا تھیم ہے "پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دو” Beat Plastic Pollution، سال رواں جنوبی کوریا اس کے مخصوص ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اور دنیا بھر میں ماحولیاتی ماہرین، طلبہ، حکومتیں اور ادارے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمیں اب پلاسٹک کے خلاف صرف احتجاج نہیں، بلکہ عملاً اقدامات کرنے ہوں گے؛ لیکن اس پورے عالمی منظرنامے میں ایک سوال اہم ہے: کیا صرف تھیم اور نعروں سے زمین بچ سکتی ہے؟ یا اس کے لیے روحانی بیداری، اخلاقی التزام، اور تزکیۂ نفس بھی ضروری ہے؟ جہاں مذہب کی بالا دستی اور خدا کا خوف غالب ہو، وہیں آخرت کا تصور اور جواب دہی کا احساس بھی ہوگا، ورنہ ہر کوشش سراب یا نقش بر آب ثابت ہوگی، یہی وہ نکتہ ہے جہاں اسلام اپنے ماحول دوست پیغام کے ساتھ سب سے آگے نظر آتا ہے، اسلام کا ماحولیاتی وژن محض ایک سائنسی نظریہ نہیں، بلکہ ماحولیاتی اخلاقیات environmental ethics کا ایک مکمل ضابطہ ہے، جو زمین کو "امانت” اور انسان کو "خلیفہ” قرار دیتا ہے، قرآن مجید کائنات کے ہر عنصر پر غور وفکر کی دعوت دیتا ہے، فرمایا گیا: "وَٱلۡأَرۡضَ مَدَدۡنَـٰهَا وَأَلۡقَیۡنَا فِیهَا رَوَ ٰ⁠سِیَ وَأَنۢبَتۡنَا فِیهَا مِن كُلِّ شَیۡءࣲ مَّوۡزُونࣲ” (الحجر: 19) (زمین کو ہم نے بچھایا، اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں ہر چیز ایک مناسب مقدار میں اُگائی ہے)، یہ سب انسان کے لیے "آیات” ہیں، نشانیاں ہیں، شعور اور تسلیم کے راستے ہیں، اور توازن قائم رکھنے کی تعلیم ہے، اسلام میں پائیداری sustainability محض ایک ماحولیاتی اصطلاح نہیں، بلکہ عبودیت کی ایک شکل ہے، نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اگر قیامت قائم ہونے والی ہو اور تمہارے ہاتھ میں ایک پودا ہو، تو اُسے لگا دو (مسند احمد، مسند انس بن مالک، حدیث نمبر:12902)، یہ صرف ایک حدیث نہیں، بلکہ ایک ماحولیاتی شعور رکھنے والے فکری رویہ eco-conscious mindset کی عکاسی ہے، جسے اسلام صدیوں پہلے تشکیل دے چکا تھا۔

یہی شعور قربانی کے عمل میں بھی جھلکتا ہے، قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ انسانی ضمیر کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا ایک مہذب، متوازن اور روحانی عمل ہے، قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ ماحولیاتی توازن ecosystem balance کیسے برقرار رکھا جائے، صرف وہی جانور ذبح کیے جائیں جو شرعی عمر کو پہنچ چکے ہوں، بیماری سے پاک ہوں، اور اس ذبح میں ریاکارانہ اسراف، ظلم، یا بے حسی شامل نہ ہو، ذبح کا عمل اس قدر منظم اور اخلاقی ہوتا ہے کہ اس سے ماحول کو نقصان پہنچنے کے بجائے ایک تربیتی پیغام دیا جاتا ہے—ایک ایسی عبادت جو قربانی کے گوشت سے زیادہ انسانی کردار کی تہذیب کا ذریعہ بنتی ہے؛ اسی لیے ذبح سے قبل، ذبح کے دوران اور بعد کے بے شمار آداب بتائے گئے ہیں جن کا تعلق مذبوح جانور سے بھی ہے، ذابح سے اور مذبح سے بھی۔

لیکن افسوس کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس عبادت کی روح سے غافل ہو چکے ہیں، قربانی کے دن اگر گلی کوچے، چوراہے اور نالیاں خون، آنتوں، اور اوجھڑیوں سے بھر جائیں، گندگی اور تعفن پھیل جائے، تو یہ قربانی نہیں بلکہ ماحول کے قتل کی تمہید ہوتی ہے، اسلام ہمیں صفائی کا حکم دیتا ہے، اور فضلات کا نظم waste management کے اصولوں پر زور دیتا ہے—بلکہ اس سے بھی آگے، "تطہیر” یعنی تطہیرِ باطن وظاہر کو عبادت کا جزو قرار دیتا ہے، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے، اور آپ نے اپنے دست مبارک سے صفائی کا عمل انجام دے کر مثال قائم کی، پھر ہم قربانی کے بعد گلیوں میں گندگی پھیلا کر کس نبی کی سنت ادا کر رہے ہیں؟

آج کے عالمی تناظر میں جب دنیا پلاسٹک سے لڑ رہی ہے، ہم اس کا ساتھ دیتے ہوئے کیوں نہ اپنے رویے، بے حسی، لاپرواہی، اور شہری شعور کی کمی کو قربانی کی چھریوں کے نیچے رکھ دیں؟ اور دنیا کو پیغام دیں کہ اسلام نہ صرف ماحول دوست دین environment-friendly faith ہے بلکہ شہری ذمہ داری civic responsibility کا داعی بھی ہے، اگر قربانی کے بعد کھال سڑک پر پڑی ہو، گوشت کی باقیات کچرے میں گل سر رہی ہوں، یا پانی اور خون ایک ساتھ نالیوں سے بہہ کر شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیں، تو یہ صرف اسلام کی بدنامی نہیں بلکہ اس ملک کے قوانین کی بھی پامالی ہے جس میں ہم رہتے ہیں، اکثر بلدیاتی ادارے ہدایات جاری کرتے ہیں، مخصوص مقامات متعین کرتے ہیں، صفائی کی مہم چلاتے ہیں—لیکن جب ہم اس میں شریک نہیں ہوتے، تو ہم قربانی تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی بے حسی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت بھی پیش کرتے یں۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ قربانی کا سب سے پہلا مرحلہ "حسن نیت” ہے—اگر نیت اللہ کی رضا، انسانوں کی خیر خواہی، اور زمین کی حفاظت ہے، تو پھر اس کے ہر مرحلے میں ماحولیاتی ذمہ داری eco-responsibility کا پہلو نظر آئے گا، جانور کا ذبح کرنا بھی، گوشت کی تقسیم بھی، اور باقیات کا نظم بھی—سب عبادت بن جائیں گے، ورنہ یہ سارا عمل ایک رسمی، بے جان، اور نقصان دہ کاروائی بن جائے گا، جس سے نہ زمین کو فائدہ ہوگا نہ آسمان سے قبولیت کی سند حاصل ہوپائے گی۔

ورلڈ انوائرمنٹ ڈے ہمیں صرف درخت لگانے، یا پلاسٹک کم استعمال کرنے کی تلقین نہیں کرتا، بلکہ وہ انسان کو اس کے مقامِ انسانیت کی یاد دہانی کراتا ہے، اور اسلام اس یاد دہانی کو عبادتوں کے ذریعے عمل میں ڈھالتا ہے، اگر ہم نے قربانی کو ماحول دوست، قانون دوست، اور شعور دوست عمل بنا دیا، تو ہم صرف ایک جانور کو نہیں ذبح کریں گے، بلکہ اپنی بے حسی، غفلت، اور خودغرضی کو بھی قربان کریں گے، اور یہی اصل مقصدِ قربانی ہے—اور اس سے نہ صرف اللہ کی قربت حاصل ہوگی، بلکہ اس کی مخلوق کے لیے خیر وفلاح کا حصول، اور زمین پر توازن کا قیام بھی ممکن ہوگا، اسی میں اسلام کی روح بھی پوشیدہ ہے، اور ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کا اصل پیغام بھی۔

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

کبیر داس برہمنواد کا باغی اور محبت کا داعی
وحدت دین نہ کہ وحدتِ ادیان

Related Posts

  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
  • 0 Comments
قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

 قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت از : مولانا محمد علاء الدین صاحب ندوی استاد: دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ عربیِ مبین میں اترنے والے قرآنِ کریم کے مراد و منشا اور اس کے دقیق معانی کو سمجھنے کے لیے اسی دور کی ٹکسالی، خالص اور معیار آفریں زبان کے علمبرداروں کو مشعلِ راہ بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں امرؤ القیس، نابغہ ذبیانی، زہیر، طرفہ، لبید اور عنترہ جیسے نامور شعراء، اور قیس بن ساعدۃ الایادی، اکثم بن صیفی اور ذوالاصبع العدوانی جیسے صاحبِ طلاقت خطباء و حکماء کی زبان مطلوب و درکار ہے، جن کا کلام اور لغت عجمی اثرات اور بیرونی آمیزشوں سے بالکل پاک رہی ہے۔ حد یہ کہ عدی بن زید العبادی، ابو دؤاد الایادی اور امیہ بن ابی الصلت جیسے زمانہ جاہلیت کے اعلیٰ طبقے کے شعراء کو بھی تنقیدی چھان بین کے بعد مستثنیٰ یا الگ کر دیا جائے گا؛ کیونکہ ان کی زبانیں عجمیت کے ہلکے اثرات سے متاثر ہو جانے کے باعث اہل علم اور اصحابِ نقد و نظر کی نگاہ میں اس قابل نہیں رہیں کہ قرآنی تعبیرات اور لغوی مباحث میں ان کے کلام کو حتمی سند یا حجت بنایا جا سکے۔ اب تو المعلقات، المفضلیات، الاصمعیات، اصحاب المجمہرات، المنتقیات، اصحاب المذہبات، اصحاب المشوبات، اصحاب الملحمات، اصحاب المراثی، الگ الگ شعراء کے دواوین، دیوان الحماسہ، شعر النقائض، طبقات الشعراء، الشعر والشعراء، البيان والتبيين، العقد الفريد، الكامل اور الأمالي جیسے معتبر مجموعہ ہائے اشعار، دواوین اور امہات الکتب ہی اس میدان میں لغوی و ادبی مرجع تسلیم کیے جائیں گے۔ پھر اس کے بعد مفرداتِ قرآنی پر تصنیف کردہ فنّی کتب کی طرف رجوع کیا جائے گا؛ کیونکہ تفسیرِ قرآن کا اولین اور بنیادی مرحلہ مفردات اور الفاظ کے جوہر پر غور و خوض کرنا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں محض عام لغت کی قوامیس اور ڈکشنریوں پر تکیہ کر لینا کافی نہ ہوگا، بلکہ تدریجی اور تاریخی اعتبار سے الفاظ کے معانی میں جو تغیرات و ارتقاء ہوئے ہیں ان پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔ نیز جو معنی نزولِ قرآن…

Read more

Continue reading
مریضوں پر بڑھتا بوجھ
  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
  • 0 Comments
مریضوں پر بڑھتا بوجھ

*مریضوں پر بڑھتا بوجھ* مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ ان دنوں مریض ہو کر اگر آپ پرائیوٹ ہوسپٹل کا رخ کرتے ہیں تو مریض کے شفایاب ہونے کی یقین دہانی تو کوئی نہیں کر سکتا لیکن مال و دولت زمین جائیداد اور کبھی کبھی گھر تک بک جانے کی بات یقین کے درجے کی چیز ہے، پرائیوٹ اسپتال اگر مشہور برانڈ کا ہے تو روپے کا بورا کھول کر رکھ دیجیے اور وہ اس سے حسب مرضی نکالتا رہے گا اور جب بورا خالی ہو جائے گا اور ہوسپٹل والا محسوس کرلے گا کہ اب ہمارے اسپتال سے علاج کی قوت خرید مریض یا اس کے وارثوں کے پاس نہیں ہے تو وہ ہاتھ کھینچ لے گا، کبھی مریض کا تیمار دار بھی اس مرحلہ سے قبل ہوش میں آجاتا ہے اور وہ خود ہی مریض کو دوسری جگہ منتقل کر دیتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو اب وینٹی لیٹر پر تیمار دار کے جانے کی باری ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ضروری اور غیر ضروری جانچ کے اخراجات ، دواؤں کی خریداری ، سرنج ، آئی وی سیٹ، آکسیجن، دستانے ، ماسک، پیشاب کے لیے بیگ اور دیگر ضروری آلات دواد و کان والے خرید ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فراہم کرتے ہیں، انہیں ڈاکٹروں کو کمیشن بھی دینا ہوتا ہے، اس صورت حال کو سامنے رکھ کر دواؤں پر درج (MRP) مارکیٹ ریٹ پرائز بہت بڑھا کر درج کیا جاتا ہے، بعض دکاندار پندرہ یا بیس فی صد خریدار کو رعایت بھی دیتے ہیں لیکن اس سے کوئی بڑا فرق قیمت پر نہیں پڑتا اور گرانی پھر بھی باقی رہتی ہے، بعض دواؤں اور علاج میں استعمال ہونے والے سامانوں میں خرید قیمت سے پندرہ سے انتیس گنا زیادہ ایم آر پی درج ہوتا ہے، ایسے میں اس کا سیدھا اثر مریضوں پر پڑتا ہے، آپ اسے چند مثالوں سے بآسانی سمجھ سکتے ہیں، کینولا کی خرید قیمت صرف 7.60 روپے ہے، لیکن اس…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 14.10.2026
  • مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات 13.10.2026
  • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش 11.10.2026
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت 08.10.2026
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی 08.10.2026
  • دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ 08.10.2026
  • قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت 07.10.2026
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف 07.10.2026

حالیہ تبصرے

  • مولانا سلمان حسینی ندوی مختصر سوانحی ، علمی خاکہ از مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 1
  • مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات از مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 1
  • مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبند از مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات 1
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت از حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی از سعیدی اسلوب: مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی زبان و ادب کی خصوصیات 1

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Other Story

سیرت و شخصیات

مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 14, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 13, 2026
مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات
سیرت و شخصیات

حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش

  • hira-online.com
  • اکتوبر 11, 2026
حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش
سیرت و شخصیات

سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت
Blog

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سیرت و شخصیات

دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
مضامین و مقالات

قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top