Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
13.10.2026
Trending News: حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوشسعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوتملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندویدور اختلافات میں اتحاد کا محافظقرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیتمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیفمفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروممریضوں پر بڑھتا بوجھحیات و ممات کا نظام کیوں برپا کیا گیا؟استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میںحضرت قاری شبیر احمد صاحبؒ کا انتقال | بصارت سے محروم، بصیرت سے مالا مالاصحابِ اعراف کون ہیں؟مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبندصدقہ —ہمارا بینک بیلنس؟شمالی قفقاز میں نقشبندیہ خالدیہ | شیخ شامل اور حریت پسند تحریکتہجد کیا ہے؟خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاںمقصدِ زندگی اور ہماری غفلتسود کی لعنت اور اس کا علاجمعیت الٰہی کا یقین اور ذہنی سکونپہلی صف اور تکبیر تحریمہ کی اہمیت و فضیلتیہ بھی تربیت کا حصہ ہےحسد ایک خطرناک اخلاقی بیمارینسلوں کی تعمیر میں استاذہ کا کردارمردوں کے لیے مہندی کا استعمالازواجِ مطہرات کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا سلوک | قسط 2سیرت نبوی ﷺ کی معاشی اہمیتتقویٰ کیا ہے؟ایک یادگار سہ روزہ سفرمیت کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا اہتمام: شرعی ہدایات اور معاشرتی اصلاحذکر الٰہی: 10 اہم فوائد، فضیلت اور مسنون اذکاربیمار پرسی کی فضیلت: 10 اہم آداب اور اسلامی تعلیماتاسلام اور تصورِ آزادی: 7 بنیادی اصول اور انسانی مساوات کا پیغامدربارِ رسول ﷺ کا پیغمبرانہ رنگ و آہنگ یا مجلسانہ طمطراقصبر کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں 7 اہم باتیںغیر درسی کتب کا مطالعہازواجِ مطہرات کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کا سلوک (قسط 1)ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدماتسیرت نبوی میں عورتوں کے حقوققرآن مجید کی فضیلت و اہمیت: 10 اہم باتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیںمطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائیدرود اور ہم | محبتِ رسول ﷺ اور فضائلِ درود | آدم علی ندویدودھ پینے کی دعاچین و سکون کا فقدان اور اس کا ازالہ | ذہنی و قلبی سکون کیسے حاصل کریں؟سیرتِ رسول ﷺ میں دور اندیشی اور معاملہ فہمی | حاطب بن ابی بلتعہؓ کا واقعہدعا اور تدبیر: دعا کی اہمیت، آداب اور قبولیت کے اوقاترسول اللہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت: تعلیماتِ محمدی کے انقلابی اثراتربیع الاول اور سیرت النبی ﷺ: آپ آئے تو سب کو ملی روشنیاکراہ کی حالت میں خلاف توحید کلماتحوض اور پانی کی ٹنکی کی تطہیر: نجاست گرنے کی صورت میں پانی کا حکمکاش ہر ادارہ کو عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ملےآزادیٔ ہند : تاریخی تناظر میںہندوستان کی تاریخ آزادی 10اسلام، تصور آزادی کا معیارجنگ آزادی اور مسلمانجنگ آزادی اور مسلمانسورة الکہف: ۱۰ انکار،(لا) تدبر کی ایک نئی راہغسل و وضو میں بال کے مصنوعی جوڑوں کا حکمٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیممآزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخکیا حادثہ میں ملنے والی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟*مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برشدس محرم کا روزہ کیوں ؟انجکشن سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہصفا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیرتلاوت و تدبرتبلیغی جماعت: پس منظر، تحریک اور علمی تجزیہتحریک پیام انسانیتمصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو و غسل کے احکامناخن پالشقرآن کا حیرت انگیز اعجاز: سورۃ الحج میں مکھی کی مثال اور خارجی نظامِ ہضمسرمایہ دار صحابہ کرامبینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا: 5 اہم شرعی احکام اور دلائلمولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیںشبلی روایت اور تجدید کا معیاراہل بیت اور اہل سنتموجودہ ہنگامہ آرائی اور بالکل واضح باتقیام اللیل: صالحین کا طریقہمولانا سید سلمان حسینی ندوی: ایک شعلہ خاموش ہو گیااستاذ محترم مولانا سید سلمان حسینی ندویمولانا سلمان حسینی ندوی مختصر سوانحی ، علمی خاکہ
حراء آن لائن سے رابطہ کریں

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Books
  • Contact US ☺️ رابطہ
  • Courses
  • Disclaimer
  • Home
  • Privacy policy
  • Terms and Conditions
  • Get Started

ساس جو کبھی بہو تھی

  1. Home
  2. ساس جو کبھی بہو تھی

ساس جو کبھی بہو تھی

  • hira-online.comhira-online.com
  • گوشہ خواتین
  • نومبر 18, 2025
  • 0 Comments

Table of Contents

Toggle
  • ساس ، جو کبھی بہو تھی-
  • [ ازدواجی زندگی کے 35 برس پورے ہونے پر اہلیہ کے بارے میں کچھ باتیں ، جو بہوؤں کے لیے مفید ہوں گی اور ساسوں کے لیے بھی – ]

ساس ، جو کبھی بہو تھی-

از : ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

[ ازدواجی زندگی کے 35 برس پورے ہونے پر اہلیہ کے بارے میں کچھ باتیں ، جو بہوؤں کے لیے مفید ہوں گی اور ساسوں کے لیے بھی – ]

میں اپنا اور اپنے گھر والوں : بیوی ، بہو اور پوتوں کا کچھ ذکر کرتا ہوں تو میرے بعض احباب اسے خود ستائی اور ریاکاری پر محمول کرتے ہیں ، حالاں کہ اللہ گواہ ہے ، میرا ارادہ صرف اصلاح اور تربیت ہوتا ہے – میں چاہتا ہوں کہ جو اچھی باتیں ہوں وہ میری بہنیں اور بیٹیاں اختیار کریں ، تاکہ ان کی زندگی میں بھی حسن پیدا .ہو اور خوش گواری آئے –

میرے ساتھ اہلیہ کے علاوہ بہو اور دو پوتے (ابراہیم اور اسماعیل) رہتے ہیں – [ میرا بیٹا ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہے – ] اہلیہ جب بہو تھیں تو ان کے تعلقات اپنی ساس سے بہت خوش گوار تھے اور اب ساس ہیں تو اپنی بہو سے ان کے تعلقات مثالی ہیں –

میں بچپن سے وطن سے دوٗر رہا – شادی کے بعد بھی – والد صاحب نے پابند کر رکھا تھا کہ چاہے جہاں رہو ، عید الفطر اور عید الاضحٰی کے مواقع پر گھر ضرور آنا –

میں نے ہمیشہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کی – اہلیہ میرے ساتھ جاتیں تو وہ میری امّی کے لیے خاص طور پر کپڑے ، چوڑیاں اور دوسری چیزیں لے کر جاتیں – جتنے دن گھر پر رہتیں ان کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتیں – ان کے کپڑے دھو دیتیں – سر میں کنگھی کرتیں اور تیل لگاتیں –

میری امّی کی زبان میں کینسر تشخیص ہوا – چھوٹا بھائی آپریشن کروانے کے لیے انھیں ممبئی لے گیا – بعد میں ابو کو بھی وہاں لے جانے کا پروگرام بنا تو اہلیہ نے بھی ساتھ جانے کی ضد کی اور جاکر رہیں – امی کے بڑھاپے میں اہلیہ نے خاص طور پر ان کو ہر ممکن آرام پہنچانے کی کوشش کی – باتھ روم میں بیٹھنے میں دشواری ہونے لگی تو ان کے لیے لیٹرین والی کرسی لاکر دی – شلوار کا آزار بند کھولنے اور باندھنے میں دشواری ہونے لگی تو الاسٹک ڈال دیا – اس طرح کے چھوٹے چھوٹے بہت سے کام کیے جو ایک ماں اپنے چھوٹے بچے کے لیے کرتی ہے –

شاید اسی کا اثر تھا کہ امّی کی زبان پر ہر وقت اپنی بہو کے لیے دعائیں رہتی تھیں – وہ زور زور سے دعا دیتی تھیں – پہلی بیٹی کے انتقال کے بعد بیٹا پیدا ہوا تو وہ کہا کرتی تھیں : ” اللہ تعالیٰ ایک سے ہزار کرے گا – “ ہم دو بھائی اور دو بہن تھے – امی نے جتنی دعائیں میری اہلیہ کو دیں اتنی ہم میں سے کسی کو نہیں دیں – میں سوچتا تھا : ” آخر کیوں وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو اتنی دعائیں نہیں دیتیں جتنی اپنی بہو کو دیتی ہیں؟

“ میری دو بیٹیاں پیدائش کے بعد ہی اللہ کو پیاری ہوگئیں – اہلیہ نے اپنی دو بھتیجیوں کو اپنے ساتھ رکھ کر ان کی تعلیم و تربیت کا نظم کیا – ان کی شادی کے بعد وہ پھر تنہا رہ گئیں تو انھوں نے بہو لانے کا فیصلہ کرلیا – میں نے اپنے چچا زاد بھائی اخلاق احمد ندوی سے بات کی تو وہ بہ خوشی تیار ہوگئے – میری بہو صالحہ نے ایک دینی مدرسہ سے تعلیم حاصل کی ہے – گھر پر زیادہ نہ رہ پانے کی وجہ سے اسے گھریلو کاموں میں مہارت نہیں تھی – اس سے روٹی گول نہیں بنتی تھی ، انواع و اقسام کے کھانے پکانا نہیں آتا تھا – اہلیہ نے کہا : ” کوئی بات نہیں ، میں سب سکھادوں گی – “ گھر پر کبھی ساس بہو کی نوک جھوک ، بلکہ من موٹاؤ نہیں ہوا – صالحہ ہم لوگوں کا بہت خیال رکھتی ہے – اہلیہ مجموعۂ امراض ہیں – ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوجانے کے بعد سے چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے – بہو ان کا سہارا بنی ہوئی ہے – دونوں گھر کا کام مل جل کر کرتے ہیں ، بلکہ زیادہ تر کام بہو خوشی خوشی کرتی ہے – گھر کے باہر کے کام بھی پہلے اہلیہ کرتی تھیں، اب بہو کرتی ہے ، دونوں نے مجھے آزاد کررکھا ہے – کبھی بہو کو اپنی ساس کے سر میں تیل لگاتے اور کنگھی کرتے ہوئے دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں : مثل مشہور ہے : جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے ، جیسا کرو گے ویسا ہی اس کا پھل ملے گا – اہلیہ نے جو کچھ اپنی ساس کے ساتھ کیا ویسا ہی ان کی بہو ان کے ساتھ کررہی ہے –

میرے سامنے بہو اور ساس کے درمیان تلخ تعلقات کے کیسز آتے ہیں تو بہت تعجّب ہوتا ہے –

میں سوچتا ہوں : کیسی بہوئیں ہیں جو اپنی ساسوں کی خدمت کرکے ان کا پیار نہیں حاصل کرسکیں؟

مجھے ان بہوؤں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو اپنے شوہروں سے کہتی ہیں : ” میں آپ کے ماں باپ کے ساتھ نہیں رہ سکتی ، ان کی خدمت میری ذمے داری نہیں ، مجھے الگ گھر لے کر دیجیے – “ کیا ساس سسر رشتے داروں میں نہیں آتے؟ کیا صلہ رحمی کے احکام ان سے متعلق نہیں ہیں؟

مجھے ان ساسوں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو اپنی بہوؤں کو بیٹیوں جیسا پیار نہیں دے پاتیں ، جو ان کے کاموں کو خوردبین لگاکر دیکھتی ہیں اور معمولی کمی یا کوتاہی پر سخت سست کہنے لگتی ہیں – اگر وہ بہوؤں سے بیٹیوں جیسا پیار کریں تو ضرور بہوؤں کو بھی ان پر جان نچھاور کرتا ہوا پائیں گی –

خوشگوار ازدواجی زندگیساس اور بہوساس اور بہو کے تعلقاتساس اور بہو کے مسائل

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

یادوں کی قندیل (اہلیہ حضرت مولانا مختار علی صاحب مظاہری مہتمم مدرسہ معھد البنات یعقوبیہ یکہتہ )
کامیاب ازدواجی زندگی کے تقاضے

Related Posts

خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں
  • hira-online.comhira-online.com
  • خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں
  • ستمبر 21, 2026
  • 0 Comments
خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں

خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں از : اسجد حسن ندوی  کسی بھی معاشرے کی تعمیر صرف عمارتوں، اداروں اور معاشی وسائل سے نہیں ہوتی، بلکہ اس کے پیچھے ایسے انسانوں کی ضرورت ہوتی ہے جو علم، کردار، شعور اور ذمہ داری سے آراستہ ہوں۔ اس اعتبار سے خواتین کی تعلیم و تربیت کا مسئلہ محض ایک تعلیمی موضوع نہیں، بلکہ خاندان، نسل اور پورے معاشرے کے مستقبل سے متعلق ایک اہم مسئلہ ہے۔ اسلام نے علم کی قدر و منزلت کو واضح کیا اور انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر معرفت، ہدایت اور عمل کی روشنی کی طرف بلایا۔ خواتین بھی چونکہ شریعت کے احکام کی مخاطب ہیں، اس لیے ان کے لیے بھی اتنا دینی علم حاصل کرنا ضروری ہے جس کے ذریعے وہ اپنے عقائد، عبادات، معاملات، اخلاق اور معاشرتی ذمہ داریوں کو درست طور پر ادا کرسکیں۔ خواتین کی تعلیم اسلام کی نظر میں اسلام نے عورت کو محض گھر کی ایک فرد کی حیثیت نہیں دی، بلکہ اسے ایک ذمہ دار انسان، بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کی حیثیت سے اہم مقام عطا کیا ہے۔ اس کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے احکام کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔ نماز کے مسائل، طہارت کے احکام، روزہ، زکوٰۃ سے متعلق ضروری مسائل، حلال و حرام کی تمیز، شوہر اور والدین کے حقوق، اولاد کی تربیت، پڑوسیوں کے حقوق اور حسنِ معاشرت جیسے امور سے واقفیت ایک مسلمان عورت کی عملی زندگی کا بنیادی حصہ ہیں۔ اس لیے خواتین کی تعلیم کا مقصد صرف یہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ دنیاوی معلومات حاصل کرلیں؛ بلکہ تعلیم ایسی ہو جو انہیں صحیح عقیدہ، عبادت کا شعور، اچھے اخلاق اور ذمہ دارانہ زندگی گزارنے کے قابل بنائے۔ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں صحابیاتؓ دین کے مسائل دریافت کرتی تھیں، احکام سیکھتی تھیں اور اپنے علم کو دوسروں تک منتقل بھی کرتی تھیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کے لیے دینی تعلیم کا حصول اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ دینی…

Read more

Continue reading
  • hira-online.comhira-online.com
  • خواتین
  • خواتین کا مسجد میں آنا اور اس کی شرعی و تربیتی اہمیت
  • جنوری 9, 2026
  • 3 Comments
خواتین کا مسجد میں آنا اور اس کی شرعی و تربیتی اہمیت

خواتین کا مسجد میں آنا اور اس کی شرعی و تربیتی اہمیت از: ڈاكٹر محمد اكرم ندوى آكسفورڈ7 جنورى 2026سوال:السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جناب مولانا ڈاکٹر اکرم ندوی صاحب!عورتوں کے مسجد میں آنے کے بارے میں آپکی کیا رائے ہے اور آپ کس طرح دیکھتے ہیں اس چیز کو؟ کیوں کہ اس زمانے میں عورتیں گھر سے باہر پہلے ہی سے نکل چکی ہے تو کیوں نہ جس طرح انھیں مستورات کی جماعت میں تبلیغ میں بھیجا جاتا ہے اسی طرح سے مسجد میں بھی آنے کی اجازت اور ترغیب دلائی جائے تاکہ ان کی اصلاح و تربیت ایک منظم نظام میں کیا جاسکے، اور اس کے ذریعے عورتوں میں جو الحاد، بھگوا لو ٹریپ، لبرلزم ، فیمنزم جیسے فتنہ تیزی سے پھیل رہے ہیں اس کا خاتمہ کیا جاسکے۔میں انعام الرب ممبئی، عالیہ رابعہ کا طالب علم ہوں۔ جواب: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خواتین کا مسجد میں آنا اور اس کی شرعی و تربیتی اہمیت آج کے زمانے میں ایک حقیقت جو ہم سب پر واضح ہے وہ یہ ہے کہ خواتین کی مسجد میں آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ رواج کتنا ہی عام کیوں نہ ہو اور کتنا ہی دیرپا کیوں نہ ہو، حقیقت یہ ہے کہ یہ سنت نبویہ سے انحراف ہے۔ بعض علماء اس کو بدعت شمار كرتے ہیں۔ حضور اکرم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانے میں خواتین کو مسجد آنے کے لیے نہ صرف اجازت تھی بلکہ انہیں ترغیب دی جاتی تھی۔ مرد نماز پڑھنے اور علم حاصل کرنے کے لیے آتے تھے، اور خواتین بھی نماز اور دینی علم کے لیے آتی تھیں۔ حضور ﷺ نے جماعت میں نماز کی فضیلت پر بارہا زور دیا، اور یہ فضیلت خواتین پر بھی مردوں کی طرح لاگو ہوتی ہے۔ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "میں اور قیامت ایسے بھیجے گئے ہیں جیسے یہ دو انگلیاں۔”تصور کریں کہ اس قول کو سننے والے صحابہ کرام کے دلوں میں کس شدت کا خوف و خشیت پیدا ہوا ہوگا۔ جو کوئی یہ سنتا،…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش 11.10.2026
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت 08.10.2026
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی 08.10.2026
  • دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ 08.10.2026
  • قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت 07.10.2026
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف 07.10.2026
  • مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم 06.10.2026
  • مریضوں پر بڑھتا بوجھ 06.10.2026

حالیہ تبصرے

  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت از حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی از سعیدی اسلوب: مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی زبان و ادب کی خصوصیات 1
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ: حیات، خدمات اور وفات پر تاثرات1
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی عظیم صفت: اختلافات میں اتحاد اور حکمت 1
  • مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبند از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Other Story

سیرت و شخصیات

حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش

  • hira-online.com
  • اکتوبر 11, 2026
حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش
سیرت و شخصیات

سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت
Blog

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سیرت و شخصیات

دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
مضامین و مقالات

قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم

  • hira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم
مضامین و مقالات

مریضوں پر بڑھتا بوجھ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
مریضوں پر بڑھتا بوجھ
Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top