عورتوں کے لیے سونا پہننا کیسا ہے؟ 

 

اسلام میں عورتوں کے لیے سونا پہننا جائز ہے، بلکہ یہ ان کی زینت میں شمار ہوتا ہے، بشرطیکہ شریعت کی حدود کا خیال رکھا جائے۔

اس بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

> "سونا اور ریشم میری امت کے مردوں پر حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔” ( سنن نسائی : ( 5144 تا 51479 )

ایک موقع پر شاہ حبشہ نجاشی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ تحائف بھیجے جن میں سونے کی ایک انگوٹھی بھی تھی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی نواسی کو دے دیا اور فرمایا : بیٹی ! لو اسے پہنو ( ابو داؤد : 4235) 

اسی کے مطابق صحابہ اور صحابیات عمل کرتی تھیں ۔ صحابیات سونے کے زیورات استعمال کرتی تھیں اور صحابہ اپنے گھر والوں اور ماتحتوں کو سونے کے زیورات پہناتے تھے۔

خلاصہ:

شریعت کی حدود کے اندر رہتے ہوئے عورتوں کے لیے سونے کے زیورات (جیسے انگوٹھی، چین، کنگن، بالیاں وغیرہ) پہننا جائز اور حلال ہے۔

از : اسجد حسن ندوی