[ اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے 34 ویں سمینار منعقدہ 8 – 10نومبر 2025 ، جمشید پور (جھارکھنڈ) میں منظور شدہ تجاویز ]
(1) غیر سودی مائیکرو فائنانس ادارے قائم کرنا وقت کی ضرورت اور شرعاً مستحسن قدم ہے ، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ احکامِ شرعیہ سے واقف علماء و اربابِ افتاء کی نگرانی میں کام کرے ۔
(2) مقروض کو قرض کی ادائیگی پر آمادہ کرنے والے گروپ کی تشکیل میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے ؛ البتہ مقروض کے حالات کی رعایت کرتے ہوئے گروپ کوئی ایسا طریقہ نہ اختیار کرے جو مقروض کے لیے ذہنی تناؤ اور پریشانی کا سبب ہے ۔
(3) مال جمع کرنے والوں کی رضا مندی سے قرض طلب کرنے والوں کو قرض دینے کی گنجائش ہے ؛ خواہ وہ ادارے کے ممبر ہوں یا نہ ہوں ؛ البتہ اگر قانوناً ممبر بنانا ضروری ہو تو ممبر بنا کر قرض دیا جائے ۔
(4) الف : مائیکرو فائنانس ادارہ قرض کے اندراج اور وصولی کی مناسب اجرت لے سکتا ہے ۔ غیر متعلق اخراجات نہیں لیے جاسکتے ۔
ب : بہتر ہے کہ مائیکرو فائنانس ادارہ دیگر اخراجات کے لیے جائز ذرائع مثلاً اصحاب خیر سے تبرّعات اور جائز سرمایہ کاری کی صورت اختیار کرے ۔
(5) مائیکرو فائنانس ادارہ بھی اسلامی سرمایہ کاری مثلاً مضاربت ، شرکت ، اجارہ اور مرابحہ وغیرہ کا استعمال کر سکتا ہے ۔
(6) وکالت پر مبنی سرمایہ کاری شرعاً جائز ہے ۔
(7) آج کل چھوٹے سودی قرضے کے متعدد ادارے ہیں ، جن میں گروپ بناکر عورتوں کو قرض دیا جاتا ہے ، اس میں قرض کی وصولی کے نام پر استحصال بھی کیا جاتا ہے ؛ اس لیے ایسے سودی قرض سے بچا جائے ۔
آزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخ استقبال رمضان بشیر بدر بشیر بدر: جدید اردو غزل کا روشن باب ایک تحقیقی و ادبی جائزہ بچہ نہ دینے والی بکری کی قربانی کاکیا حکم ہے؟ بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کی شرعی حیثیت جاوید احمد غامدی جنگ آزادی اور مسلمان جہاد جہاد کیا ہے حکم قربانی خواتین کی تعلیم و تربیت/ خواتین کی تعلیم و تربیت/ اسلامی نظام تعلیم دار العلوم دیوبند دس محرم کا روزہ کیوں ؟ دھار کی مسجد کمال مولانا – تاریخ کے آئینے میں ذبح کرنے کا صحیح طریقہ ربیع الاول کا پیغام سلمان حسینی ندوی سناتنی لٹریچر میں ذبح وقربانی اور گوشت خوری سوانح ابن تیمیہ سیاست سید ازہر شاہ قیصر کی صحافت اور ماہنامہ دارالعلوم سیرت النبی سیرت نبوی سیرتِ حسنین : مصلحت و مقاومت کا عظیم استعارہ علامہ انور شاہ کشمیری علامہ انور شاہ کشمیری: حیات و خدمات علامہ انور شاہ کشمیریؒ — برصغیر کے علمی آسمان کا درخشاں ستارہ فتنہ انکار حدیث فتنہ انکار حدیث اور سر سید احمد خان فضائلِ عشرہ ذوالحجہ اور اسلاف کا طرزِ عمل قرآن مجید کی فضیلت و اہمیت قربانی واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟ قربانی کا نصاب کیا ہے محرم الحرام کی حقیقت اور شہادتِ حسینؓ: افراط و تفریط کے درمیان اہلِ سنت کا راستہ مدارسِ اسلامیہ کے فضلاء مدارس کے فضلاء کو درپیش چیلنجز اور مطلوبہ لائحۂ عمل مدراس اسلامیہ معیشت ممتاز فقیہہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی موجودہ حالات میں کامیابی کا انحصار مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی: حیات، خدمات اور علمی کارنامے مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوین مولانا سید سلمان حسینی ندوی نفل قربانی مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کی نیت سے ساری اولاد ملکر ایک قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟۔ نفلی قربانی نفلی قربانی کا حلم نفلی قربانی کرنا کیسا ہے وہ جو بیچتے تھے دوائے دل پرواز رحمانی ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی کامیابی کا اصول ہندوستانی سیاست یکساں سول کوڈ اور ان کے نقصانات

