Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
22.11.2026
Trending News: فقہ اکیڈمی انڈیا کا 35واں فقہی سیمینار | علمی رودادامہات الکتب، مراجع و مصادر سے دوری کیوں؟ اسباب، نتائج اور حلنوجوان: ملت اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہزبان کی حفاظت: غیبت، بہتان اور فضول گفتگو سے بچنے کے طریقےحضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدماتمفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدماتمولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدماتحضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوشسعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوتملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندویدور اختلافات میں اتحاد کا محافظقرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیتمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیفمفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروممریضوں پر بڑھتا بوجھحیات و ممات کا نظام کیوں برپا کیا گیا؟استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میںحضرت قاری شبیر احمد صاحبؒ کا انتقال | بصارت سے محروم، بصیرت سے مالا مالاصحابِ اعراف کون ہیں؟مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبندصدقہ —ہمارا بینک بیلنس؟شمالی قفقاز میں نقشبندیہ خالدیہ | شیخ شامل اور حریت پسند تحریکتہجد کیا ہے؟خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاںمقصدِ زندگی اور ہماری غفلتسود کی لعنت اور اس کا علاجمعیت الٰہی کا یقین اور ذہنی سکونپہلی صف اور تکبیر تحریمہ کی اہمیت و فضیلتیہ بھی تربیت کا حصہ ہےحسد ایک خطرناک اخلاقی بیمارینسلوں کی تعمیر میں استاذہ کا کردارمردوں کے لیے مہندی کا استعمالازواجِ مطہرات کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا سلوک | قسط 2سیرت نبوی ﷺ کی معاشی اہمیتتقویٰ کیا ہے؟ایک یادگار سہ روزہ سفرمیت کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا اہتمام: شرعی ہدایات اور معاشرتی اصلاحذکر الٰہی: 10 اہم فوائد، فضیلت اور مسنون اذکاربیمار پرسی کی فضیلت: 10 اہم آداب اور اسلامی تعلیماتاسلام اور تصورِ آزادی: 7 بنیادی اصول اور انسانی مساوات کا پیغامدربارِ رسول ﷺ کا پیغمبرانہ رنگ و آہنگ یا مجلسانہ طمطراقصبر کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں 7 اہم باتیںغیر درسی کتب کا مطالعہازواجِ مطہرات کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کا سلوک (قسط 1)ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدماتسیرت نبوی میں عورتوں کے حقوققرآن مجید کی فضیلت و اہمیت: 10 اہم باتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیںمطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائیدرود اور ہم | محبتِ رسول ﷺ اور فضائلِ درود | آدم علی ندویدودھ پینے کی دعاچین و سکون کا فقدان اور اس کا ازالہ | ذہنی و قلبی سکون کیسے حاصل کریں؟سیرتِ رسول ﷺ میں دور اندیشی اور معاملہ فہمی | حاطب بن ابی بلتعہؓ کا واقعہدعا اور تدبیر: دعا کی اہمیت، آداب اور قبولیت کے اوقاترسول اللہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت: تعلیماتِ محمدی کے انقلابی اثراتربیع الاول اور سیرت النبی ﷺ: آپ آئے تو سب کو ملی روشنیاکراہ کی حالت میں خلاف توحید کلماتحوض اور پانی کی ٹنکی کی تطہیر: نجاست گرنے کی صورت میں پانی کا حکمکاش ہر ادارہ کو عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ملےآزادیٔ ہند : تاریخی تناظر میںہندوستان کی تاریخ آزادی 10اسلام، تصور آزادی کا معیارجنگ آزادی اور مسلمانجنگ آزادی اور مسلمانسورة الکہف: ۱۰ انکار،(لا) تدبر کی ایک نئی راہغسل و وضو میں بال کے مصنوعی جوڑوں کا حکمٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیممآزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخکیا حادثہ میں ملنے والی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟*مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برشدس محرم کا روزہ کیوں ؟انجکشن سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہصفا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیرتلاوت و تدبرتبلیغی جماعت: پس منظر، تحریک اور علمی تجزیہتحریک پیام انسانیتمصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو و غسل کے احکامناخن پالشقرآن کا حیرت انگیز اعجاز: سورۃ الحج میں مکھی کی مثال اور خارجی نظامِ ہضمسرمایہ دار صحابہ کرامبینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا: 5 اہم شرعی احکام اور دلائلمولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیں
حراء آن لائن سے رابطہ کریں

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Books
  • Contact US ☺️ رابطہ
  • Courses
  • Disclaimer
  • Home
  • Privacy policy
  • Terms and Conditions
  • Get Started

استاذ محترم مولانا نذیر احمد ندویؒ کی وفاتنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز

  1. Home
  2. استاذ محترم مولانا نذیر احمد ندویؒ کی وفاتنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز
$_sc_done = false; $_sc_done = false;

استاذ محترم مولانا نذیر احمد ندویؒ کی وفاتنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز

  • hira-online.comhira-online.com
  • سیرت و شخصیات
  • اکتوبر 8, 2025
  • 0 Comments

استاذ محترم مولانا نذیر احمد ندویؒ کی وفاتنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگز

ڈاکٹر محمد اعظم ندوی

استاذ مکرم ڈاکٹر مولانا نذیر احمد ندویؒ استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی رحلت کی خبر بجلی بن کر گری:خوش درخشید ولے شعلہ مستجل بود ایسا لگا جیسے اہلِ علم کے افق سے ایک اور ستارہ ٹوٹ کر گرا ہو، اور علمی فضا میں ایک گہری اداسی چھا گئی ہو، وہ ایک ایسے کامیاب استاذ تھے جن کے درس میں شریک ہونا صرف عبارتوں کا حل کرنا نہیں، بلکہ علم وادب کا لطف اٹھانا ہوتا تھا، وہ بات کرتے تو الفاظ پھول بن جاتے، جملے خوشبو بن کر فضا میں بکھر جاتے، ان کی گفتگو میں ایسا رس اور بانکپن تھا کہ سننے والا دیر تک اس کے سحر میں گرفتار رہتا:وہ کہیں اور سنا کرے کوئیان کے پڑھانے کا انداز دل کو موہ لینے والا تھا،

عربی زبان وادب تو تھا ہی ان کا میدان، جس کے وہ شہ سوار تھے، ندوہ کے پندرہ روزہ عربی ترجمان "الرائد” کی مجلس مشاورت کے رکن رکین بھی تھے، اور اس میں گاہے گاہے ان کے مضامین وتراجم شائع ہوتے تھے، اردو شعر وسخن سے بھی مولانا کو حظ وافر ملا تھا، انگریزی پر بھی غیر معمولی قدرت رکھتے تھے، عربی عبارتیں پڑھاتے تو گویا لفظوں کی گرہیں کھلتی جاتیں، اور اردو میں اس کا ترجمہ کرتے تو جملے میں ایسا ذوق، ایسی سلاست اور ایسی چاشنی گھول دیتے کہ دل جھوم اٹھتا، میں نے ان سے مختارات ثانی اور مجموعۃ من النظم پڑھی تھی، وہ جب کسی نثری یا شعری فن پارے کی اردو تعبیر کرتے تو معنی کا دریا بہا دیتے، ایک بار انہوں نے «يَتَلَأْلَأُ وجهُه تَلَأْلُؤَ القمر ليلة البدر» کا ترجمہ یوں کیا:”آپ کا رخِ روشن ماہِ شبِ چہار دہم کی طرح چمکتا تھا”یہ جملہ اب بھی میرے دل کے نہاں خانوں میں پنہاں ہے، اور یاد آتے ہی ایک روح پرور روشنی ذہن میں پھیل جاتی ہے،

ان کے ترجمے محض لفظ کی جگہ لفظ کے نمونے نہیں ہوتے تھے، وہ اعلی لسانی مذاق کا مظہر ہوتے تھے، میں ان کی درسی تقریروں کے ہر فقرے کو نوٹ کرتا، پھر عبارتوں پر دھیان دیتا، مگر چند جملوں کے بعد وہ کوئی ایسی خوبصورت تعبیر لے آتے کہ قلم خود بخود رکنے سے انکار کر دیتا، میں عش عش کر اٹھتا، اور پھر قلم بند کرتا، معلوم نہیں برقی دور میں وہ قلمی یاد داشتیں غریب الوطنی کی کس گرد میں چھپی ہوں گی، ہاں اب تک یاد ہے کہ ان کا انداز ہر ہر فقرہ کو درد واثر سے بھر دیتا تھا، بس سامنے ایک درسی کتاب رکھنے کی دیر تھے:پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتاررکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے

مولانا کے بعض ادبی تبصرے بھی یاد آتے ہیں، ایک بار کہنے لگے: "امیر جمع ہیں احباب درد دل کہہ لے”میں جمع کے میم کو ساکن پڑھا جائے تو وزن کی زیادہ رعایت ہو اور شعری ضرورت کی وجہ سے گوارا بھی، ایک بار فرمایا: بڑے لوگوں کی بعض تسامحات بھی ادبی شاہکاروں میں شمار ہوتی ہیں، مثلا مولانا آزاد کا یہ جملہ کہ "ہم خاک نشینان بوریائے مذلت” یا تو خاک نشیں ہوں گے یا بوریا نشیں، یا غالب کا یہ مصرع کہ:

"ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا” میں پا اور پا دو بار آنا تنافر وتعقید سے خالی نہیں، اس لیے بولنے میں ثقیل ہیں، لیکن آزاد اور غالب پر حرف رکھے، کس کی جرات!

مولانا فرمایا کرتے تھے کہ قرآنی ادب کے ساتھ ساتھ حدیث وفقہ کے ادب کا مطالعہ بھی نہایت ضروری ہے، خصوصاً ہدایہ کی روشنی میں، جہاں ایسی لطیف تعبیرات ملتی ہیں جیسے استرخاء المفاصل، أین باتت یده اور یُعالجُ بالأصبع وغیرہ۔

ڈاکٹر نذیر احمد ندویؒ کی شخصیت میں وقار، نرم گفتاری، حلم وعلم، اور حسنِ ادا کا ایسا امتزاج تھا جو کم ہی دیکھنے میں آتا ہے، ان کے اندازِ گفتگو میں تاثیر تھی، ان کے اسلوبِ تدریس میں حسن تھا، ان کے سکوت میں بھی علم بولتا تھا، ان کی نشست وبرخاست، شیروانی، عینک یہاں تک کے پانی پینے کا انداز بھی پسند کیا جاتا تھا، ایسی نفاست، ایسی صوتی حلاوت، ایسا سلیقہ، ایسی متانت، شگفتگی اور معصومیت کہ انسان فدا ہوجائے، اور ان سے نظر ہٹنے نہ پائے، ہم نگاہیں چرا کر بھی ان کی لب کشائی سے محظوظ ہوتے تھے، اور دیر تک کتابی دنیا سے دور ہو جاتے تھے:

رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیںادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے

مولانا ایک بلند نگاہ، شریف النفس، بے تعصب، بے نیاز، نیک سرشت اور خوش خصال وباکمال انسان تھے، بے نفس اور بے ضرر، جلب زر اور دار ودر کے ہنر سے بھی نا واقف معلوم ہوتے تھے، کسی پر اپنے علم کا دھونس نہیں جماتے تھے، اللہ کے برگزیدہ بندوں میں تھے، ان کے بارے میں زبان خلق پر یہی شہادت ہے، اور اس پر "وجبت له الجنة” کا وعدہ بھی ہے:أنتم شهداء الله في الأرض

گذشتہ سال ندوہ میں فقہی سیمینار کے موقع سے ان کے ساتھ ناشتہ کی میز پر کچھ دیر بیٹھنے کی سعادت ملی تھی، ہمیں ان کی منکسر المزاجی سے حیا آرہی تھی، محسوس ہوا کہ مولانا کو امراض نے گھیر رکھا ہے؛ اس لیے بڑی احتیاط سے کھانا پڑ رہا ہے، شوگر حد سے زیادہ بڑھی ہوئی تھی، مولانا پر ہجوم رنج والم کے آثار دیکھ کر صدمہ ہورہا تھا، اب مولانا پہلے کے سے زندہ دل، شگفتہ مزاج اور خوش طبع نظر نہیں آرہے تھے، لیکن وہ نقش دیوار نہیں بنے، اور گوشۂ عافیت میں نہیں بیٹھے، دم واپسیں تک درس دیتے رہے، سن کر تحیر آمیز رشک آیا کہ مولانا نے 7 اکتوبر 2025 بروز منگل کی صبح بھی دو گھنٹے پڑھائے، اور "مریں گے ہم کتابوں پر” کا وعدہ سچ کر دکھایا۔

آج ان کے جانے سے نہ صرف ان کے شاگرد، بلکہ پورا علمی حلقہ ایک بڑے عالم دین، نفیس ونستعلیق مدرس، اور عربی کے صحافی وادیب سے محروم ہوگیا ہے، وہ صرف استاد نہیں، علم کی خوشبو تھے؛ اب وہ خوشبو فضا میں بکھر گئی ہے، مگر ان کی علمی یادیں اور ان کے ادبی جملے ہمیشہ دلوں کے گوشوں میں مہکتے رہیں گے:

عمر کے ہر ورق پہ دل کی نظر

تیری مہر ووفا کے باب آئےکے

کر رہا تھا غم جہاں کا حساب

آج تم یاد بے حساب آئے

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

انس جمال محمود الشریف
ڈاکٹر مولانا نذیر احمد ندوی

Related Posts

حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات
  • hira-online.comhira-online.com
  • حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات
  • اکتوبر 15, 2026
  • 0 Comments
حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات

حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات برصغیر کی علمی و دینی تاریخ میں ایسے اکابر علماء کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی اشاعت، تدریس، افتاء اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کردی۔ ان بزرگوں نے درس گاہوں میں تشنگانِ علم کو سیراب کیا، اپنے فتاویٰ کے ذریعے امت کی رہنمائی کی اور اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کے دلوں میں دین کی محبت پیدا کی۔ عصرِ حاضر کی ان ممتاز علمی شخصیات میں حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری صاحب دامت برکاتہم کا نام خاص اہمیت رکھتا ہے۔ آپ ایک ممتاز فقیہ، محدث، مدرس اور صاحبِ نسبت بزرگ ہیں، جن کی علمی و دینی خدمات کا دائرہ ہندوستان سے نکل کر بیرونِ ملک تک پھیلا ہوا ہے۔ ولادت اور ابتدائی تعلیم حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب کی ولادت 24 ستمبر 1946ء، مطابق 27 شوال 1365ھ، بروز منگل رات دس بجے خانپور، ضلع بھروچ، گجرات میں ہوئی۔ آپ کے والد ماجد کو دینی تعلیم سے خصوصی شغف تھا اور انہوں نے ابتدا ہی سے آپ کی دینی تربیت اور علمی مستقبل پر توجہ دی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن خانپور ہی میں حاصل کی۔ قرآن کریم کے ابتدائی حروف اور قاعدہ حافظ ابراہیم قاضی صاحب سے پڑھا، جب کہ قرآن کریم کے بعض اجزاء اور ناظرہ کی تعلیم حافظ شاہ خانپوری صاحب سے حاصل کی۔ بعد ازاں مولانا محمد امین اسماعیل قاضی ٹنکاروی صاحب سے قرآن کریم کی تکمیل اور اردو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ آپ کے والد صاحب کی دلی خواہش تھی کہ آپ اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کرکے دین کی خدمت کریں۔ جب آپ نے اسکول کی ساتویں جماعت مکمل کی تو آپ کے بڑے بھائی نے عصری تعلیم کے لیے احمد آباد لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا، لیکن والد صاحب نے آپ کو دینی تعلیم کے لیے محفوظ رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی اس دور اندیشی نے آپ کے مستقبل کی علمی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دار العلوم اشرفیہ راندیر میں تعلیم سن…

Read more

Continue reading
  • hira-online.comhira-online.com
  • مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات
  • مولانا سعید احمد صاحب پالنپوری
  • اکتوبر 14, 2026
  • 1 Comments
مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات

مفتی سعید احمد پالن پوریؒ: سوانح حیات، علمی مقام اور تصنیفی خدمات برصغیر کی علمی و دینی تاریخ میں دارالعلوم دیوبند کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ اس عظیم دینی ادارے نے مختلف ادوار میں ایسے جلیل القدر علما اور محدثین پیدا کیے جنہوں نے درس و تدریس، فقہ و افتا، تفسیر و حدیث اور تصنیف و تالیف کے میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہی اہلِ علم میں ایک نمایاں نام حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کا ہے، جو اپنے علمی تبحر، تدریسی مہارت، فقہی بصیرت اور تصنیفی خدمات کے سبب علمی حلقوں میں خصوصی مقام رکھتے تھے۔ آپ نے طویل عرصے تک دارالعلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دیں اور 2008ء میں شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے منصب پر فائز ہوئے۔ آپ کی علمی زندگی کا بڑا حصہ قرآن و حدیث کی تعلیم، فقہ و اصولِ فقہ کی تدریس اور دینی علوم کی تشریح و توضیح میں گزرا۔ آپ کی متعدد کتابیں دینی مدارس کے نصاب میں شامل رہیں اور آج بھی علما و طلبہ ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ [1][2] ولادت اور ابتدائی زندگی حضرت مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی ولادت 1940ء میں کالیڑہ، ضلع بناس کانٹھا، شمالی گجرات، ہندوستان میں ہوئی۔ کالیڑہ پالن پور کے علاقے کی ایک معروف مسلم بستی ہے۔ آپ کا تعلق ایک ایسے ماحول سے تھا جہاں دینی تعلیم اور علمی تربیت کی روایت موجود تھی۔ آپ کی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے مکتب سے شروع ہوئی۔ بچپن ہی سے حصولِ علم کی طرف توجہ رہی اور اسی شوق نے آپ کو مختلف دینی مدارس تک پہنچایا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے عربی اور فارسی زبانوں کی تعلیم حاصل کی اور رفتہ رفتہ درسِ نظامی کی اعلیٰ کتابوں کی طرف پیش قدمی کی۔ آپ کی زندگی اس حقیقت کی مثال ہے کہ علمی ترقی کے لیے مسلسل محنت، اساتذہ سے استفادہ اور حصولِ علم کے ساتھ وابستگی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ [1][2] تعلیم و تربیت حضرت مفتی سعید احمد پالن پوریؒ نے ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ اسلامیہ عربیہ، پالن پور…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • فقہ اکیڈمی انڈیا کا 35واں فقہی سیمینار | علمی روداد 20.11.2026
  • امہات الکتب، مراجع و مصادر سے دوری کیوں؟ اسباب، نتائج اور حل 09.11.2026
  • نوجوان: ملت اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہ 18.10.2026
  • زبان کی حفاظت: غیبت، بہتان اور فضول گفتگو سے بچنے کے طریقے 15.10.2026
  • حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات 15.10.2026
  • مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 14.10.2026
  • مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات 13.10.2026
  • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش 11.10.2026

حالیہ تبصرے

  • خواتین کی نمازِ باجماعت فقہاء کی نظر میں ۔ از فقہ اکیڈمی انڈیا کا 35واں فقہی سیمینار | علمی روداد
  • غیر درسی کتب کا مطالعہ از امہات الکتب، مراجع و مصادر سے دوری کیوں؟ اسباب، نتائج اور حل
  • کامیابی کے اصول (laws of success) از موجودہ حالات میں کامیابی کا انحصار 1
  • ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدمات از جین زی (Gen Z): ملتِ اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہ | نوجوانوں کی تربیت 1
  • مطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائی از جین زی (Gen Z): ملتِ اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہ | نوجوانوں کی تربیت 1

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Other Story

مضامین و مقالات

فقہ اکیڈمی انڈیا کا 35واں فقہی سیمینار | علمی روداد

  • hira-online.com
  • نومبر 20, 2026
فقہ اکیڈمی انڈیا کا 35واں فقہی سیمینار | علمی روداد
مضامین و مقالات

امہات الکتب، مراجع و مصادر سے دوری کیوں؟ اسباب، نتائج اور حل

  • hira-online.com
  • نومبر 9, 2026
امہات الکتب، مراجع و مصادر سے دوری کیوں؟ اسباب، نتائج اور حل
مضامین و مقالات

نوجوان: ملت اسلامیہ کا اہم ترین سرمایہ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 18, 2026
اسلامیات

زبان کی حفاظت: غیبت، بہتان اور فضول گفتگو سے بچنے کے طریقے

  • hira-online.com
  • اکتوبر 15, 2026
زبان کی حفاظت: غیبت، بہتان اور فضول گفتگو سے بچنے کے طریقے
سیرت و شخصیات

حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 15, 2026
حضرت مفتی احمد خانپوری صاحب: حیات و علمی و دینی خدمات
سیرت و شخصیات

مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 14, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 13, 2026
مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات
سیرت و شخصیات

حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش

  • hira-online.com
  • اکتوبر 11, 2026
حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش
Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top