Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
15.10.2026
Trending News: مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدماتمولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدماتحضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوشسعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوتملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندویدور اختلافات میں اتحاد کا محافظقرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیتمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیفمفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروممریضوں پر بڑھتا بوجھحیات و ممات کا نظام کیوں برپا کیا گیا؟استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میںحضرت قاری شبیر احمد صاحبؒ کا انتقال | بصارت سے محروم، بصیرت سے مالا مالاصحابِ اعراف کون ہیں؟مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبندصدقہ —ہمارا بینک بیلنس؟شمالی قفقاز میں نقشبندیہ خالدیہ | شیخ شامل اور حریت پسند تحریکتہجد کیا ہے؟خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاںمقصدِ زندگی اور ہماری غفلتسود کی لعنت اور اس کا علاجمعیت الٰہی کا یقین اور ذہنی سکونپہلی صف اور تکبیر تحریمہ کی اہمیت و فضیلتیہ بھی تربیت کا حصہ ہےحسد ایک خطرناک اخلاقی بیمارینسلوں کی تعمیر میں استاذہ کا کردارمردوں کے لیے مہندی کا استعمالازواجِ مطہرات کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا سلوک | قسط 2سیرت نبوی ﷺ کی معاشی اہمیتتقویٰ کیا ہے؟ایک یادگار سہ روزہ سفرمیت کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا اہتمام: شرعی ہدایات اور معاشرتی اصلاحذکر الٰہی: 10 اہم فوائد، فضیلت اور مسنون اذکاربیمار پرسی کی فضیلت: 10 اہم آداب اور اسلامی تعلیماتاسلام اور تصورِ آزادی: 7 بنیادی اصول اور انسانی مساوات کا پیغامدربارِ رسول ﷺ کا پیغمبرانہ رنگ و آہنگ یا مجلسانہ طمطراقصبر کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں 7 اہم باتیںغیر درسی کتب کا مطالعہازواجِ مطہرات کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کا سلوک (قسط 1)ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدماتسیرت نبوی میں عورتوں کے حقوققرآن مجید کی فضیلت و اہمیت: 10 اہم باتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیںمطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائیدرود اور ہم | محبتِ رسول ﷺ اور فضائلِ درود | آدم علی ندویدودھ پینے کی دعاچین و سکون کا فقدان اور اس کا ازالہ | ذہنی و قلبی سکون کیسے حاصل کریں؟سیرتِ رسول ﷺ میں دور اندیشی اور معاملہ فہمی | حاطب بن ابی بلتعہؓ کا واقعہدعا اور تدبیر: دعا کی اہمیت، آداب اور قبولیت کے اوقاترسول اللہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت: تعلیماتِ محمدی کے انقلابی اثراتربیع الاول اور سیرت النبی ﷺ: آپ آئے تو سب کو ملی روشنیاکراہ کی حالت میں خلاف توحید کلماتحوض اور پانی کی ٹنکی کی تطہیر: نجاست گرنے کی صورت میں پانی کا حکمکاش ہر ادارہ کو عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ملےآزادیٔ ہند : تاریخی تناظر میںہندوستان کی تاریخ آزادی 10اسلام، تصور آزادی کا معیارجنگ آزادی اور مسلمانجنگ آزادی اور مسلمانسورة الکہف: ۱۰ انکار،(لا) تدبر کی ایک نئی راہغسل و وضو میں بال کے مصنوعی جوڑوں کا حکمٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیممآزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخکیا حادثہ میں ملنے والی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟*مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برشدس محرم کا روزہ کیوں ؟انجکشن سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہصفا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیرتلاوت و تدبرتبلیغی جماعت: پس منظر، تحریک اور علمی تجزیہتحریک پیام انسانیتمصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو و غسل کے احکامناخن پالشقرآن کا حیرت انگیز اعجاز: سورۃ الحج میں مکھی کی مثال اور خارجی نظامِ ہضمسرمایہ دار صحابہ کرامبینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا: 5 اہم شرعی احکام اور دلائلمولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیںشبلی روایت اور تجدید کا معیاراہل بیت اور اہل سنتموجودہ ہنگامہ آرائی اور بالکل واضح باتقیام اللیل: صالحین کا طریقہمولانا سید سلمان حسینی ندوی: ایک شعلہ خاموش ہو گیا
حراء آن لائن سے رابطہ کریں

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Books
  • Contact US ☺️ رابطہ
  • Courses
  • Disclaimer
  • Home
  • Privacy policy
  • Terms and Conditions
  • Get Started

دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام

  1. Home
  2. دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام

دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام

  • hira-online.comhira-online.com
  • مضامین و مقالات
  • مئی 1, 2025
  • 3 Comments

مفتی محمد اعظم ندوی

عالمی معیشت کو اکثر ایک بلند پرواز طیارے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے، مگر حقیقت اس چمکدار تمثیل سے کہیں زیادہ تلخ، پیچیدہ اور طبقاتی تضاد سے بھری ہوئی ہے، سرمایہ داری کے ایندھن سے اڑان بھرنے والی یہ پرواز، درحقیقت، صرف چند مراعات یافتہ طبقات کو فرسٹ کلاس آسائش فراہم کرتی ہے، جب کہ اکثریت کے لیے یہ ایک تھکا دینے والی جدوجہد، معاشی غلامی اور زمین سے جڑی محرومیوں کا سفر ہے، آکسفیم Oxfam کی 2024 کی رپورٹ (Vision IAS، فروری 2025) کے مطابق، دنیا کی 44 فیصد آبادی عالمی بینک کے غربت کے طے شدہ معیار — یعنی $6.85 (Purchasing Power Parity یعنی قوت خرید کے توازن) — سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جب کہ دنیا کے صرف 1 فیصد امیر ترین افراد کے پاس عالمی دولت کا تقریباً 45 فیصد حصہ موجود ہے، رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ 2024 میں ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ 2023 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیزی سے ہوا، اور ان کی 60 فیصد دولت محنت سے نہیں بلکہ وراثت، اجارہ داری، اور بدعنوانی سے حاصل ہوئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے جیسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک، ترقی پذیر ممالک کو ایسے قرضوں کے جال میں الجھاتے ہیں جو ان کی معاشی خود مختاری کو سلب کر لیتے ہیں، ان اداروں کی پالیسیاں وسائل کی لوٹ مار اور مقامی صنعتوں کے انہدام کا سبب بنتی ہیں، افریقہ سے لیتھیم، سونا اور دیگر قیمتی دھاتوں کی کان کنی کا معاملہ ہو یا لاطینی امریکہ کے زرعی خطوں کو کمپنیوں کو جاگیر بنانے کا عمل، سب کچھ "ترقی” کے خوبصورت پردے میں ایک منظم استحصال ہے، عالمگیریت کے نام پر تجارت کے جو معاہدے تھوپے جاتے ہیں، وہ طاقتور اقوام کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، جب کہ کمزور ممالک اپنی ثقافت، خود کفیل ہونے کی طاقت، اور اختیارات سے محروم ہو جاتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کو ترقی کا نیا افق بتایا جاتا ہے، مگر درحقیقت، یہ بھی عدم مساوات کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بن گئی ہے، اربوں ڈالر کمانے والی کمپنیوں مثلا ایمیزون اور گوگل کے ورکرز کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں، جب کہ خود کار نظاموں نے انسانوں کی جگہ لے لی ہے، سبز توانائی کا بیانیہ بھی اپنی جگہ ایک دکھاوا بن چکا ہے، کیونکہ اس کے لیے معدنیات کی کان کنی ماحول اور انسان دونوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، یہ ترقی نہیں بلکہ تباہی کے راستے کی نئی شکل ہے، جہاں کارپوریٹ مفادات، انسانیت، ماحول اور ثقافت سب پر بھاری ہے، اقبال نے کیا غلط کہا تھا:
مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار
انتہائے سادگی سے کھا گیا مزدور مات

اس معاشی اڑان کا مقابلہ اسلامی اصولوں سے کیا جائے، تو ہمیں یہاں ایک ایسا متوازن، منصفانہ اور پائیدار نظام نظر آتا ہے جو دولت کے ارتکاز کو ناپسند کرتا ہے، قرآن کی صاف ہدایت ہے کہ "تاکہ مال تمہارے چند دولت مندوں کے درمیان نہ گردش کرتا رہے” (الحشر: 7)۔ زکوٰۃ، وراثت، ربا کی ممانعت، اور شراکتی مالیات جیسے اصول اس تصور معیشت کی بنیاد ہیں جو نہ صرف غربت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور فطری توازن کو بھی فروغ دیتا ہے، سرکلر اکانومی کو بھی اسلامی تصور کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے جو فضول خرچی کی ممانعت اور وسائل کے معتدل استعمال پر زور دیتا ہے، جو ماحولیاتی تباہی کے سد باب میں معاون ہے۔

اسلامی تعلیمات عالمگیریت کو استحصال کے بجائے باہمی تعاون کے ایک موقع کے طور پر پیش کرتی ہیں، قرآن کے اصول "تعاون کرو نیکی اور تقویٰ میں” (المائدہ: 2) کی روشنی میں ایک ایسا عالمی نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے جو کمزور اقوام کو استحصال سے بچائے اور مقامی خود مختاری کو تقویت دے، عالمی معیشت کی اصلاح صرف اعداد و شمار کی ترتیب یا بیانیہ سازی کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک اخلاقی، فکری اور تہذیبی جدوجہد ہے—ایسی جدوجہد جو انسان اور انسانیت کو سرمایہ دارانہ نظام کے پنجۂ استبداد سے آزاد کرا سکے، اور ایک ایسے عالمی نظم کی راہ ہموار کرے جس میں ہر فرد کو ترقی، عزت اور خود مختاری کا حق میسر ہو۔
دنیا اسلامک بینکنگ کی جانب ٹکٹکی لگائے بیٹھی ہے، اور واقعی اس میں معاشی ریل کو پٹری پر لانے کی صلاحیت۔موجود ہے بشرطیکہ یہ خود ٹریک سے نہ اترے، اس سلسلہ میں اسلامی بینکاری کے پچاس سالہ سفر پر مبنی محمد زکریا فضل کا مضمون "خمسون عامًا من المصرفية الإسلامية في خدمة اقتصاد المعنى” (الجزیرہ، 23 اپریل 2025) قابل مطالعہ ہے، جو دراصل اسی تلخ حقیقت کا فکری تسلسل ہے جس کی نشاندہی ہم نے عالمی معیشت کی فرضی اڑان کے تناظر میں کی، جہاں ایک طرف سرمایہ دارانہ نظام چند ہاتھوں میں دولت اور طاقت کے ارتکاز کو خوشحالی کا نام دے کر پوری دنیا کو معاشی غلامی کی پرواز پر سوار کر رہا ہے، وہیں مضمون نگار اسلامی مالیات کو "اقتصاد المعنیٰ” یعنی معنویت پر مبنی معیشت کے طور پر متعارف کراتے ہیں، جہاں پیسہ صرف شرح منافع کا پیمانہ نہیں بلکہ انسانی وقار، عدل، اور زمین کی تعمیری خدمت کا ذریعہ ہے، وہ اس باب میں ڈاکٹر احمد النجار کے ابتدائی اقدامات سے لے کر آج کے 4.5 ٹریلین ڈالر کے مالیاتی دائرے تک اسلامی بینکاری کی فکری روح کو یاد دلاتے ہیں، اور سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا موجودہ ادارے اب بھی اس مشن پر قائم ہیں یا صرف شرعی لیبل لگا کر سرمایہ دارانہ منڈی کے تابع ہو چکے ہیں؟ اس تناظر میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر عالمی معیشت کو واقعی انصاف، پائیداری اور مقصدیت کی طرف موڑنا ہے تو صرف تنقید کافی نہیں — ایک ایسا جامع متبادل نظام درکار ہے جو اسلامی اصولوں پر مبنی ہو، اور جس کی بنیاد "کس لیے کمایا؟” اور "کس پر خرچ کیا؟” جیسے سوالات پر ہو، نہ کہ صرف "کتنا کمایا؟” پر۔

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

خوشگوار ازدواجی زندگی کے تقاضے
"عید مبارک”

Related Posts

  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
  • 0 Comments
قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

 قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت از : مولانا محمد علاء الدین صاحب ندوی استاد: دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ عربیِ مبین میں اترنے والے قرآنِ کریم کے مراد و منشا اور اس کے دقیق معانی کو سمجھنے کے لیے اسی دور کی ٹکسالی، خالص اور معیار آفریں زبان کے علمبرداروں کو مشعلِ راہ بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں امرؤ القیس، نابغہ ذبیانی، زہیر، طرفہ، لبید اور عنترہ جیسے نامور شعراء، اور قیس بن ساعدۃ الایادی، اکثم بن صیفی اور ذوالاصبع العدوانی جیسے صاحبِ طلاقت خطباء و حکماء کی زبان مطلوب و درکار ہے، جن کا کلام اور لغت عجمی اثرات اور بیرونی آمیزشوں سے بالکل پاک رہی ہے۔ حد یہ کہ عدی بن زید العبادی، ابو دؤاد الایادی اور امیہ بن ابی الصلت جیسے زمانہ جاہلیت کے اعلیٰ طبقے کے شعراء کو بھی تنقیدی چھان بین کے بعد مستثنیٰ یا الگ کر دیا جائے گا؛ کیونکہ ان کی زبانیں عجمیت کے ہلکے اثرات سے متاثر ہو جانے کے باعث اہل علم اور اصحابِ نقد و نظر کی نگاہ میں اس قابل نہیں رہیں کہ قرآنی تعبیرات اور لغوی مباحث میں ان کے کلام کو حتمی سند یا حجت بنایا جا سکے۔ اب تو المعلقات، المفضلیات، الاصمعیات، اصحاب المجمہرات، المنتقیات، اصحاب المذہبات، اصحاب المشوبات، اصحاب الملحمات، اصحاب المراثی، الگ الگ شعراء کے دواوین، دیوان الحماسہ، شعر النقائض، طبقات الشعراء، الشعر والشعراء، البيان والتبيين، العقد الفريد، الكامل اور الأمالي جیسے معتبر مجموعہ ہائے اشعار، دواوین اور امہات الکتب ہی اس میدان میں لغوی و ادبی مرجع تسلیم کیے جائیں گے۔ پھر اس کے بعد مفرداتِ قرآنی پر تصنیف کردہ فنّی کتب کی طرف رجوع کیا جائے گا؛ کیونکہ تفسیرِ قرآن کا اولین اور بنیادی مرحلہ مفردات اور الفاظ کے جوہر پر غور و خوض کرنا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں محض عام لغت کی قوامیس اور ڈکشنریوں پر تکیہ کر لینا کافی نہ ہوگا، بلکہ تدریجی اور تاریخی اعتبار سے الفاظ کے معانی میں جو تغیرات و ارتقاء ہوئے ہیں ان پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔ نیز جو معنی نزولِ قرآن…

Read more

Continue reading
مریضوں پر بڑھتا بوجھ
  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
  • 0 Comments
مریضوں پر بڑھتا بوجھ

*مریضوں پر بڑھتا بوجھ* مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ ان دنوں مریض ہو کر اگر آپ پرائیوٹ ہوسپٹل کا رخ کرتے ہیں تو مریض کے شفایاب ہونے کی یقین دہانی تو کوئی نہیں کر سکتا لیکن مال و دولت زمین جائیداد اور کبھی کبھی گھر تک بک جانے کی بات یقین کے درجے کی چیز ہے، پرائیوٹ اسپتال اگر مشہور برانڈ کا ہے تو روپے کا بورا کھول کر رکھ دیجیے اور وہ اس سے حسب مرضی نکالتا رہے گا اور جب بورا خالی ہو جائے گا اور ہوسپٹل والا محسوس کرلے گا کہ اب ہمارے اسپتال سے علاج کی قوت خرید مریض یا اس کے وارثوں کے پاس نہیں ہے تو وہ ہاتھ کھینچ لے گا، کبھی مریض کا تیمار دار بھی اس مرحلہ سے قبل ہوش میں آجاتا ہے اور وہ خود ہی مریض کو دوسری جگہ منتقل کر دیتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو اب وینٹی لیٹر پر تیمار دار کے جانے کی باری ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ضروری اور غیر ضروری جانچ کے اخراجات ، دواؤں کی خریداری ، سرنج ، آئی وی سیٹ، آکسیجن، دستانے ، ماسک، پیشاب کے لیے بیگ اور دیگر ضروری آلات دواد و کان والے خرید ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فراہم کرتے ہیں، انہیں ڈاکٹروں کو کمیشن بھی دینا ہوتا ہے، اس صورت حال کو سامنے رکھ کر دواؤں پر درج (MRP) مارکیٹ ریٹ پرائز بہت بڑھا کر درج کیا جاتا ہے، بعض دکاندار پندرہ یا بیس فی صد خریدار کو رعایت بھی دیتے ہیں لیکن اس سے کوئی بڑا فرق قیمت پر نہیں پڑتا اور گرانی پھر بھی باقی رہتی ہے، بعض دواؤں اور علاج میں استعمال ہونے والے سامانوں میں خرید قیمت سے پندرہ سے انتیس گنا زیادہ ایم آر پی درج ہوتا ہے، ایسے میں اس کا سیدھا اثر مریضوں پر پڑتا ہے، آپ اسے چند مثالوں سے بآسانی سمجھ سکتے ہیں، کینولا کی خرید قیمت صرف 7.60 روپے ہے، لیکن اس…

Read more

Continue reading

One thought on “دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام”

  1. IT نے کہا:
    18.05.2025 وقت 01:08
    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انسان کو فطرت کے سیلاب سے زیادہ اپنے اندر کے سیلاب سے ڈرنا چاہیے۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہماری اخلاقیات اور ایمان کی کمزوری ہی ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے؟ یہ تحریر مجھے سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنے اندر کی برائیوں کو کیوں نظر انداز کرتے ہیں۔ کیا ہم واقعی اپنے کردار کی تباہی کو سمجھتے ہیں یا صرف ظاہری مشکلات پر توجہ دیتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے اندر کی اصلاح پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ اخلاقیات کی کمی ہی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟
    Reply
  2. Business نے کہا:
    20.05.2025 وقت 10:10
    یہ تحریر بہت گہرے معنی رکھتی ہے اور ہمیں اخلاقیات اور ایمان کی اہمیت کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ کیا ہم واقعی اپنے اخلاقی اقدار کو اتنا نظرانداز کر چکے ہیں کہ یہ سیلاب، زلزلہ، طوفان اور سونامی کی صورت میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے اندر کی دنیا کو سنبھالنے کی اشد ضرورت ہے۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہم مادی نقصانات پر تو توجہ دیتے ہیں لیکن اخلاقی اور روحانی تباہی کو نظرانداز کر دیتے ہیں؟ یہ تحریر ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔ کیا آپ کے خیال میں ہم اپنے اخلاقی اقدار کو بچانے کے لیے کون سے اقدامات کر سکتے ہیں؟
    Reply
  3. پنگ بیک: سیرت نبوی کی معاشی اہمیت: نبوی اقتصادی نظام کے بنیادی اصول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 14.10.2026
  • مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات 13.10.2026
  • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش 11.10.2026
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت 08.10.2026
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی 08.10.2026
  • دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ 08.10.2026
  • قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت 07.10.2026
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف 07.10.2026

حالیہ تبصرے

  • مولانا سلمان حسینی ندوی مختصر سوانحی ، علمی خاکہ از مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 1
  • مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات از مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات 1
  • مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبند از مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات 1
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت از حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی از سعیدی اسلوب: مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی زبان و ادب کی خصوصیات 1

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Other Story

سیرت و شخصیات

مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی سوانح حیات، علمی و تدریسی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 14, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات

  • hira-online.com
  • اکتوبر 13, 2026
مولانا محمد سلمان بجنوری کی سوانح حیات، تعلیم اور علمی خدمات
سیرت و شخصیات

حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش

  • hira-online.com
  • اکتوبر 11, 2026
حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش
سیرت و شخصیات

سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت
Blog

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سیرت و شخصیات

دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
مضامین و مقالات

قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top