سوال : زکوة کب فرض ہوتی ہے اس کے شرائط کیا ہیں؟
جواب:
از : قاضی محمد حسن ندوی
جس مسلمان عاقل بالغ کے پاس ساڑھے سات تولہ یعنی ۴۷۹ ۸۷ گرام سونا یا ساڑھے باون تولہ یعنی ۶۱۲۳۵ گرام چاندی ہو یا کچھ سونا اور کچھ چاندی ہو جس کی مجموعی قیمت ۶۱۳۳۵ گرام چاندی کے برابر پہنچ جائے یا صرف سامان تجارت ہو جس کی قیمت ۲۱۳۳۵ گرام چاندی کے برابر ہو جائے یا نقد روپئے ہوں جن سے ۶۱۲ گرام چاندی خریدی جاسکے اور یہ سب اس کی حاجات اصلیہ (کھانا، پینا، لباس اور رہائش وغیرہ) سے اور قرض سے فاضل ہوں، خواہ اپنے پاس رکھا ہوں یا بینک میں رکھا ہو، یا کسی کے پاس امانہ رکھا ہو اور اس پر سال گزر گیا ہو تو اس مال پر زکوۃ فرض ہو جائے گی۔
وشرط افتراضها عقل و بلوغ و اسلام و حرية و سببه ملك نصاب حولى … فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد …… و فارغ عن