Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
13.10.2026
Trending News: حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوشسعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوتملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندویدور اختلافات میں اتحاد کا محافظقرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیتمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیفمفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروممریضوں پر بڑھتا بوجھحیات و ممات کا نظام کیوں برپا کیا گیا؟استغفار کی فضیلت اور اہمیت | قرآن و حدیث کی روشنی میںحضرت قاری شبیر احمد صاحبؒ کا انتقال | بصارت سے محروم، بصیرت سے مالا مالاصحابِ اعراف کون ہیں؟مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبندصدقہ —ہمارا بینک بیلنس؟شمالی قفقاز میں نقشبندیہ خالدیہ | شیخ شامل اور حریت پسند تحریکتہجد کیا ہے؟خواتین کی تعلیم و تربیت: اسلامی نقطۂ نظر، اہمیت اور ہماری ذمہ داریاںمقصدِ زندگی اور ہماری غفلتسود کی لعنت اور اس کا علاجمعیت الٰہی کا یقین اور ذہنی سکونپہلی صف اور تکبیر تحریمہ کی اہمیت و فضیلتیہ بھی تربیت کا حصہ ہےحسد ایک خطرناک اخلاقی بیمارینسلوں کی تعمیر میں استاذہ کا کردارمردوں کے لیے مہندی کا استعمالازواجِ مطہرات کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا سلوک | قسط 2سیرت نبوی ﷺ کی معاشی اہمیتتقویٰ کیا ہے؟ایک یادگار سہ روزہ سفرمیت کے اہل خانہ کے لیے کھانے کا اہتمام: شرعی ہدایات اور معاشرتی اصلاحذکر الٰہی: 10 اہم فوائد، فضیلت اور مسنون اذکاربیمار پرسی کی فضیلت: 10 اہم آداب اور اسلامی تعلیماتاسلام اور تصورِ آزادی: 7 بنیادی اصول اور انسانی مساوات کا پیغامدربارِ رسول ﷺ کا پیغمبرانہ رنگ و آہنگ یا مجلسانہ طمطراقصبر کی اہمیت: قرآن و سنت کی روشنی میں 7 اہم باتیںغیر درسی کتب کا مطالعہازواجِ مطہرات کے ساتھ پیغمبر اسلام ﷺ کا سلوک (قسط 1)ابو الحسن علی ندوی: زندگی، 26 مشہور کتابیں اور علمی خدماتسیرت نبوی میں عورتوں کے حقوققرآن مجید کی فضیلت و اہمیت: 10 اہم باتیں جو ہر مسلمان کو معلوم ہونی چاہئیںمطالعۂ سیرت: مرحلہ وار رہنمائیدرود اور ہم | محبتِ رسول ﷺ اور فضائلِ درود | آدم علی ندویدودھ پینے کی دعاچین و سکون کا فقدان اور اس کا ازالہ | ذہنی و قلبی سکون کیسے حاصل کریں؟سیرتِ رسول ﷺ میں دور اندیشی اور معاملہ فہمی | حاطب بن ابی بلتعہؓ کا واقعہدعا اور تدبیر: دعا کی اہمیت، آداب اور قبولیت کے اوقاترسول اللہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت: تعلیماتِ محمدی کے انقلابی اثراتربیع الاول اور سیرت النبی ﷺ: آپ آئے تو سب کو ملی روشنیاکراہ کی حالت میں خلاف توحید کلماتحوض اور پانی کی ٹنکی کی تطہیر: نجاست گرنے کی صورت میں پانی کا حکمکاش ہر ادارہ کو عبدالعزیز خلیفہ بھٹکلی ملےآزادیٔ ہند : تاریخی تناظر میںہندوستان کی تاریخ آزادی 10اسلام، تصور آزادی کا معیارجنگ آزادی اور مسلمانجنگ آزادی اور مسلمانسورة الکہف: ۱۰ انکار،(لا) تدبر کی ایک نئی راہغسل و وضو میں بال کے مصنوعی جوڑوں کا حکمٹرین وغیرہ کی دیواروں پر تیممآزادی کی حقیقت اور جنگ آزادی کی تاریخکیا حادثہ میں ملنے والی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟*مسواک کی جگہ ٹوتھ پیسٹ اور برشدس محرم کا روزہ کیوں ؟انجکشن سے وضو ٹوٹنے کا مسئلہصفا انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیاورکشاپ اختتام پذیرتلاوت و تدبرتبلیغی جماعت: پس منظر، تحریک اور علمی تجزیہتحریک پیام انسانیتمصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو و غسل کے احکامناخن پالشقرآن کا حیرت انگیز اعجاز: سورۃ الحج میں مکھی کی مثال اور خارجی نظامِ ہضمسرمایہ دار صحابہ کرامبینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا: 5 اہم شرعی احکام اور دلائلمولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیںشبلی روایت اور تجدید کا معیاراہل بیت اور اہل سنتموجودہ ہنگامہ آرائی اور بالکل واضح باتقیام اللیل: صالحین کا طریقہمولانا سید سلمان حسینی ندوی: ایک شعلہ خاموش ہو گیااستاذ محترم مولانا سید سلمان حسینی ندویمولانا سلمان حسینی ندوی مختصر سوانحی ، علمی خاکہ
حراء آن لائن سے رابطہ کریں

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Books
  • Contact US ☺️ رابطہ
  • Courses
  • Disclaimer
  • Home
  • Privacy policy
  • Terms and Conditions
  • Get Started

دار العلوم دیوبند کی سیر

  1. Home
  2. دار العلوم دیوبند کی سیر

دار العلوم دیوبند کی سیر

  • hira-online.comhira-online.com
  • مضامین و مقالات
  • دسمبر 19, 2025
  • 0 Comments

محمد رضی الاسلام ندوی

دار العلوم دیوبند میں اپنی حاضری درج کرنے کے لیے میں نے دو فوٹو لگائے تو بہت سے احباب نے توجہ دلائی کہ آپ نے صرف فوٹو لگادیے ، کچھ لکھنا بھی چاہیے تھا – اسی کی تعمیل میں چند سطریں تحریر کی جارہی ہیں –

دار العلوم (وقف) میں حضرت مولانا انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ پر منعقدہ سمینار (13، 14 دسمبر 2025) کا افتتاحی اجلاس پونے بارہ بجے ختم ہوا تو برادر مکرم ڈاکٹر محی الدین غازی نے کہا : ” اس وقت دار العلوم کے مہتمم اور شیخ الحدیث مولانا ابو القاسم نعمانی کا درس چل رہا ہوگا – چل کر اس میں شرکت کرلیتے ہیں – “ میرے ساتھ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت ، جناب عبد الجبار صدیقی سکریٹری جماعت اور ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی فلاحی اسسٹنٹ سکریٹری جماعت بھی تیار ہوگئے –

دار العلوم (وقف) کیمپس ہی میں ایک بیٹری رکشہ کھڑا ہوا تھا – ڈرائیور سے کہا : ” دار العلوم لے چلو -“ وہ فوراً تیار ہوگیا – تھوڑی دیر میں ہمیں گلیوں سے گھماتے ہوئے اس نے دار العلوم میں ‘مسجد رشید’ تک پہنچا دیا – بڑی خوب صورت اور پُر شکوہ مسجد تعمیر ہوئی ہے – کرایہ پوچھنے پر اس نے کہا : ” کرایہ دینے کی ضرورت نہیں – میں نانوتہ سے سمینار میں شرکت کرنے والوں کی خدمت ہی کے لیے آیا ہوں – “ رکشہ چلانے والے کے اس جواب نے بہت متاثر کیا – اس کے جذبۂ خدمت کو سلام – بانی دار العلوم مولانا محمد قاسم نانوتوی کے اخلاص ، خیر خواہی اور خدمت کے اثرات نسل در نسل اب تک محسوس کیے جاتے ہیں –

ایک طالب علم سے درسِ حدیث کے بارے میں معلوم کیا – اس نے بتایا کہ درس 12 بجے ختم ہوجاتا ہے – بہت افسوس اور مایوسی ہوئی – چند ماہ پہلے دیوبند حاضری ہوئی تھی تو اس موقع پر دار العلوم (وقف) میں شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ کشمیری اور دار العلوم میں مولانا ابو القاسم نعمانی کے درس میں کچھ دیر بیٹھنے کی سعادت حاصل ہوئی تھی – اس طرح کہہ سکتا ہوں کہ میں دونوں دار العلوموں کا فیض یافتہ اور دونوں بزرگ شخصیات کا شاگرد ہوں ، اگرچہ چند ساعتوں کا – میں نے خواہش کی کہ مولسری احاطہ کی زیارت کروائیے ، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں سے دار العلوم کا آغاز ہوا تھا – بھائی غازی صاحب نے رہ نمائی کی – وہاں ایک درخت کے نیچے طلبہ کے جداری جریدے آویزاں تھے – معلوم ہوا کہ یہاں علاقوں اور شہروں کے اعتبار سے طلبہ کی انجمنیں قائم ہیں ، جن کے تحت ان کی معاون درسی اور غیر درسی سرگرمیاں رہتی ہیں – قریب میں ایک کنواں نظر آیا – اسے بہت متبرک سمجھا جاتا ہے اور لوگ دوٗر دوٗر سے اس کا پانی پینے آتے ہیں – ہماری موجودگی میں بھی لوگ پانی پینے آتے رہے – ہم لوگ چوں کہ روحانیت اور تقدّس کے زیادہ قائل نہیں ہیں ، اس لیے ہم میں سے کسی کے قدم کنویں کی طرف نہیں بڑھے – غازی صاحب نے کہا :” چلیے ، یہاں کھانے کی تقسیم کا نظام دکھاتے ہیں – “ ہم مطبخ کی طرف چل پڑے – کھانا لینے کا وقت تھا – طلبہ ہاتھوں میں برتن لیے اُس جانب رواں تھے – تقسیم کرنے والے بڑے بڑے بھگونوں سے دال ، چاول اور روٹی تقسیم کررہے تھے –

غازی صاحب نے بتایا کہ ہر طالب علم کو ایک ٹوکن ملتا ہے – دوپہر کا کھانا لیتے وقت وہ ٹوکن جمع کرتا ہے ، اسی وقت رات کے کھانے کا ٹوکن اس کے سپرد کردیا جاتا ہے – دار العلوم میں ہزاروں طلبہ ہیں ، لیکن ٹوکن تقسیم کرنے والا ملازم بڑی مہارت اور پھرتی سے ایک ٹوکن لیتا اور دوسرا ٹوکن دیتا ہے – میں جن تعلیمی اداروں میں رہا ہوں (درس گاہ اسلامی رام پور ، دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ اور علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ) ان سب میں ڈائننگ ہال کا نظم ہے – طلبہ متعین اوقات میں وہیں جاکر اور بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں ، اس لیے مجھے دار العلوم کا یہ نظام پسند نہیں آیا – طالبانِ علوم نبوت کو دال ڈبے میں ، چاول پلیٹ میں اور روٹی ہاتھ میں لیے کمروں کی طرف جاتے ہوئے اچھا نہیں لگا – معلوم ہوا کہ دار العلوم (وقف) میں بھی یہی نظام قائم ہے – ذمے داران کی کچھ مجبوریاں ہوں گی جن کی وجہ سے وہ اس نظام میں مطلوبہ اور شائستہ اصلاحات اب تک نہیں کرسکے ہیں –

ہم نے قدیم دار الحديث دیکھا ، جس میں اب درجۂ مشکوٰۃ کی کلاس ہوتی ہے – ہاسٹل کی طرف گئے – سامنے باب الظاھر نظر آیا – اسے شاہ افغانستان (ظاہر شاہ) کے عطیہ سے قائم کیا گیا تھا ، جب قاری محمد طیّب رحمہ اللہ نے ایک وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کیا تھا – اس بڑے دروازے میں کئی کمرے ہیں ، جن میں طلبہ رہتے ہیں – کسی زمانے میں یہ بڑا پُر شکوہ رہا ہوگا ، لیکن دونوں طرف کئی منزلہ نئی عمارتیں بن جانے کی وجہ سے اس کی شوکت باقی نہیں رہی ہے – ایک طالب علم نے بتایا کہ اسے منہدم کردیے جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے –

باب الظاھر سے نکل کر ہم آگے بڑھے تو سامنے وہ وسیع و عریض ، عظیم ، خوب صورت اور بلند و بالا گول عمارت نظر آئی جو لائبریری کے نام سے مشہور ہے – اس کے بیسمنٹ میں دار الحديث ہے اور اوپر کی منزلوں میں لائبریری منتقل کرنے کا منصوبہ ہے – ایک بزرگ دربان نے آگے بڑھ کر ہمارا تعارف چاہا اور ہمارا استقبال کیا – ہم نے ان کا تعارف لیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ 1980 سے یہاں خدمت کررہے ہیں – ہمیں شرارت سوجھی – ان سے سوال کیا : ” دار العلوم میں جب اختلافات ہوئے تھے اور لڑائی جھگڑے کی بعد تقسیم کی نوبت آگئی تھی تو آپ یہیں تھے؟ انھوں نے بہت بے تکلفی سے جواب دیا : ” ہاں ، میں یہیں تھا اور میں نے بھی ڈنڈے چلائے تھے – لیکن قاری طیّب صاحب بہت نیک اور فرشتہ صفت انسان تھے – “ مجھے حیرت ہوئی کہ وہ ‘مخالف خیمہ’ میں رہتے ہوئے قاری طیّب صاحب کے گن گارہے ہیں – جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے –

ان صاحب نے کہا :” تشریف لائیے ، میں آپ لوگوں کو لائبریری کا معاینہ کرواتا ہوں – “ ہم خوش ہوگئے کہ ان کی بہ دولت لائبریری کو اندر سے دیکھنے کا موقع مل رہا تھا – انھوں نے ہمیں اندر لے جاکر دروازہ بند کرلیا تاکہ اور کوئی نہ آپائے – لفٹ سے ہمیں اوپر کی منزلوں پر لے گئے – بتایا کہ کچھ دنوں قبل افغانستان کے وزیر خارجہ جناب متقی صاحب جب دیوبند تشریف لائے تھے تو یہیں ان کے اعزاز میں پروگرام ہوا تھا – بالائی منزل سے پورے شہر دیوبند کا منظر بڑا خوب صورت اور دل آویز نظر آرہا تھا – لائبریری ابھی زیرِ تعمیر ہے – باہر سے تقریباً مکمل ہے – اندر کا کام ہورہا تھا کہ اچانک حکومت کی طرف عتاب نازل ہوگیا – بعض تعمیراتی ضابطوں میں کمی کا الزام لگاکر کام رکوادیا گیا ہے – اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد از جلد تمام رکاوٹیں دوٗر ہوجائیں اور زیر تکمیل منصوبے پورے ہوں –

دار العلوم (وقف) میں سمینار کا پہلا اجلاس جاری تھا – وہاں غیر حاضری مناسب نہیں تھی کہ سمینار میں شرکت کے مقصد ہی سے ہمارا سفر ہوا تھا – اس لیے فوراً واپس ہوئے کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے پہنچ جائیں – قعدۂ اخیرہ میں شامل ہوجانے والے کو جماعت پاجانے والا سمجھ لیا جاتا ہے –

دار العلوم دیوبنددار العلوم دیوبند کی سیر

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

دو دن دیارِ علم و معرفت دیوبند میں
کیا خدا کا وجود ہے؟

Related Posts

  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
  • 0 Comments
قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

 قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت از : مولانا محمد علاء الدین صاحب ندوی استاد: دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ عربیِ مبین میں اترنے والے قرآنِ کریم کے مراد و منشا اور اس کے دقیق معانی کو سمجھنے کے لیے اسی دور کی ٹکسالی، خالص اور معیار آفریں زبان کے علمبرداروں کو مشعلِ راہ بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں امرؤ القیس، نابغہ ذبیانی، زہیر، طرفہ، لبید اور عنترہ جیسے نامور شعراء، اور قیس بن ساعدۃ الایادی، اکثم بن صیفی اور ذوالاصبع العدوانی جیسے صاحبِ طلاقت خطباء و حکماء کی زبان مطلوب و درکار ہے، جن کا کلام اور لغت عجمی اثرات اور بیرونی آمیزشوں سے بالکل پاک رہی ہے۔ حد یہ کہ عدی بن زید العبادی، ابو دؤاد الایادی اور امیہ بن ابی الصلت جیسے زمانہ جاہلیت کے اعلیٰ طبقے کے شعراء کو بھی تنقیدی چھان بین کے بعد مستثنیٰ یا الگ کر دیا جائے گا؛ کیونکہ ان کی زبانیں عجمیت کے ہلکے اثرات سے متاثر ہو جانے کے باعث اہل علم اور اصحابِ نقد و نظر کی نگاہ میں اس قابل نہیں رہیں کہ قرآنی تعبیرات اور لغوی مباحث میں ان کے کلام کو حتمی سند یا حجت بنایا جا سکے۔ اب تو المعلقات، المفضلیات، الاصمعیات، اصحاب المجمہرات، المنتقیات، اصحاب المذہبات، اصحاب المشوبات، اصحاب الملحمات، اصحاب المراثی، الگ الگ شعراء کے دواوین، دیوان الحماسہ، شعر النقائض، طبقات الشعراء، الشعر والشعراء، البيان والتبيين، العقد الفريد، الكامل اور الأمالي جیسے معتبر مجموعہ ہائے اشعار، دواوین اور امہات الکتب ہی اس میدان میں لغوی و ادبی مرجع تسلیم کیے جائیں گے۔ پھر اس کے بعد مفرداتِ قرآنی پر تصنیف کردہ فنّی کتب کی طرف رجوع کیا جائے گا؛ کیونکہ تفسیرِ قرآن کا اولین اور بنیادی مرحلہ مفردات اور الفاظ کے جوہر پر غور و خوض کرنا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں محض عام لغت کی قوامیس اور ڈکشنریوں پر تکیہ کر لینا کافی نہ ہوگا، بلکہ تدریجی اور تاریخی اعتبار سے الفاظ کے معانی میں جو تغیرات و ارتقاء ہوئے ہیں ان پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔ نیز جو معنی نزولِ قرآن…

Read more

Continue reading
مریضوں پر بڑھتا بوجھ
  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
  • 0 Comments
مریضوں پر بڑھتا بوجھ

*مریضوں پر بڑھتا بوجھ* مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ ان دنوں مریض ہو کر اگر آپ پرائیوٹ ہوسپٹل کا رخ کرتے ہیں تو مریض کے شفایاب ہونے کی یقین دہانی تو کوئی نہیں کر سکتا لیکن مال و دولت زمین جائیداد اور کبھی کبھی گھر تک بک جانے کی بات یقین کے درجے کی چیز ہے، پرائیوٹ اسپتال اگر مشہور برانڈ کا ہے تو روپے کا بورا کھول کر رکھ دیجیے اور وہ اس سے حسب مرضی نکالتا رہے گا اور جب بورا خالی ہو جائے گا اور ہوسپٹل والا محسوس کرلے گا کہ اب ہمارے اسپتال سے علاج کی قوت خرید مریض یا اس کے وارثوں کے پاس نہیں ہے تو وہ ہاتھ کھینچ لے گا، کبھی مریض کا تیمار دار بھی اس مرحلہ سے قبل ہوش میں آجاتا ہے اور وہ خود ہی مریض کو دوسری جگہ منتقل کر دیتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو اب وینٹی لیٹر پر تیمار دار کے جانے کی باری ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ضروری اور غیر ضروری جانچ کے اخراجات ، دواؤں کی خریداری ، سرنج ، آئی وی سیٹ، آکسیجن، دستانے ، ماسک، پیشاب کے لیے بیگ اور دیگر ضروری آلات دواد و کان والے خرید ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر فراہم کرتے ہیں، انہیں ڈاکٹروں کو کمیشن بھی دینا ہوتا ہے، اس صورت حال کو سامنے رکھ کر دواؤں پر درج (MRP) مارکیٹ ریٹ پرائز بہت بڑھا کر درج کیا جاتا ہے، بعض دکاندار پندرہ یا بیس فی صد خریدار کو رعایت بھی دیتے ہیں لیکن اس سے کوئی بڑا فرق قیمت پر نہیں پڑتا اور گرانی پھر بھی باقی رہتی ہے، بعض دواؤں اور علاج میں استعمال ہونے والے سامانوں میں خرید قیمت سے پندرہ سے انتیس گنا زیادہ ایم آر پی درج ہوتا ہے، ایسے میں اس کا سیدھا اثر مریضوں پر پڑتا ہے، آپ اسے چند مثالوں سے بآسانی سمجھ سکتے ہیں، کینولا کی خرید قیمت صرف 7.60 روپے ہے، لیکن اس…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش 11.10.2026
  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت 08.10.2026
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی 08.10.2026
  • دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ 08.10.2026
  • قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت 07.10.2026
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف 07.10.2026
  • مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم 06.10.2026
  • مریضوں پر بڑھتا بوجھ 06.10.2026

حالیہ تبصرے

  • سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت از حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1
  • ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی از سعیدی اسلوب: مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی زبان و ادب کی خصوصیات 1
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ: حیات، خدمات اور وفات پر تاثرات1
  • مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندویؒ کی عظیم صفت: اختلافات میں اتحاد اور حکمت 1
  • مفتی ابو القاسم نعمانی: سوانح، علمی خدمات | مہتمم دارالعلوم دیوبند از مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف » HIRA ONLINE / حرا آن لائن1

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Other Story

سیرت و شخصیات

حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش

  • hira-online.com
  • اکتوبر 11, 2026
حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندویؒ — چند یادیں، چند نقوش
سیرت و شخصیات

سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سعیدی اسلوب: زبان کی لطافت اور ادب کی حلاوت
Blog

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تاثرات بر وفات حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
سیرت و شخصیات

دور اختلافات میں اتحاد کا محافظ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 8, 2026
مضامین و مقالات

قرآن کریم کی تفسیر و تفہیم میں شعرِ جاہلی کی اہمیت

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی: حیات، علمی و ادبی خدمات اور تصانیف

  • hira-online.com
  • اکتوبر 7, 2026
سیرت و شخصیات

مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم

  • hira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
مفتی ثمین اشرف قاسمی کا انتقال، ہندوستان علمی و روحانی شخصیت سے محروم
مضامین و مقالات

مریضوں پر بڑھتا بوجھ

  • hira-online.com
  • اکتوبر 6, 2026
مریضوں پر بڑھتا بوجھ
Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top