Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
06.08.2026
Trending News: بینک کے سود کے مصارفٹیکس میں سود کی رقم دینابینک کے لئے مکان کرایہ پر دیناقسطوں پر سامان کی فروختعورتوں کے لیے سونا پہننا کیسا ہے؟مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوریکیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟کیا بچوں کو مسجد میں لانا جائز ہے؟مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہےپروفیسر سید ظہیر حسین جعفری : دو ملاقاتیںمولانا سلمان حسینی ندویؒ: ایک عہدِ علم و دعوت کا خاتمہجمہوریت کا نیا چہرہ-زہران ممدانیعقیدہ توحید ایمان و اسلام کی بنیادمقررین کی مجلس میں علماء کی تلاشمیاں بیوی کے اختلافات: اسباب اور اسلامی حلآبنائے ہرمز: عالمی معیشت کی شہ رگ پر بڑھتا ہوا دباؤ از : شان محمد ندوینماز پڑھنے کا صحیح طریقہ | سنت کے مطابق مکمل رہنمائی (مرحلہ وار)فکر ندوہ نہیں سمجھا ہے تو آپ ندوی نہیں ہیںشبلی روایت اور تجدید کا معیاراہل بیت اور اہل سنتموجودہ ہنگامہ آرائی اور بالکل واضح باتقیام اللیل: صالحین کا طریقہمولانا سید سلمان حسینی ندوی: ایک شعلہ خاموش ہو گیااستاذ محترم مولانا سید سلمان حسینی ندویمولانا سلمان حسینی ندوی مختصر سوانحی ، علمی خاکہحضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی رحمۃ اللہ علیہ علم، دعوت، فکر اور جرأتِ اظہار کی ایک باکمال ہستیاہل بیت اور اہل سنترلاتا ہے ترا نظارہ اے ہندوستاں مجھ کوسیرتِ حسنین : مصلحت و مقاومت کا عظیم استعارہدس محرم کا روزہ کیوں ؟عہد حاضر میں مدارس کی اہمیت اور جدت کا امتزاج ڈاکٹر ظفردارک قاسمیسید ازہر شاہ قیصر کی صحافت اور ماہنامہ دارالعلومسیاسی موقع پرستی کا بڑھتا رجحانفتنۂ انکارِ حدیث*محرم الحرام کی حقیقت اور شہادتِ حسینؓ ، افراط و تفریط کے درمیان اہلِ سنت کا راستہ*علامہ انور شاہ کشمیری رحمة الله عليه اور احادیث پر فنی کلام ڈاکٹر محمد اکرم ندوی، آكسفورڈ (نومبر 2025)مدارس کے فضلاء کو درپیش چیلنجز اور مطلوبہ لائحۂ عملمحرم الحرام کی حقیقت اور شہادتِ حسینؓ: افراط و تفریط کے درمیان اہلِ سنت کا راستہمحرم الحرام کی حقیقت اور شہادتِ حسینؓ ، افراط و تفریط کے درمیان اہلِ سنت کا راستہمعاصر چیلنجز اور فقہ اسلامی کی تجدید: ایک علمی و عملی لائحہ عملگداگری اور ہمارا رویہہجرت نبوی: ایک فکر، ایک عبادت، ایک درسگاہ اور ایک قانوننیا ہجری سال: اصلاحِ نفس اور کامیاب زندگی کی نئی شروعاتمیں کسی مسلمان کو کافر یا گمراہ کیوں نہیں کہتا؟مزاحمت کا راستہ اور بھارتی اپوزیشن کا مستقبل: راہل گاندھی کے بیان کا تجزیہعقیدۂ توحید کی اہمیت و فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میںفتنۂ انکارِ حدیث اور سرسید احمد خان:مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی نظر میںڈاکٹر اسرار احمدؒ — ایک عہد ساز مفسرِ قرآن اور مفکرِ اسلامفتنۂ تکفیر اور علما کی ذمہ داریاز: ڈاکٹر محمد اکرم ندوی (آکسفورڈ)یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہےبشیر بدر: جدید اردو غزل کا روشن باب ایک تحقیقی و ادبی جائزہمولانا خالد سیف اللہ رحمانی: عہدِ حاضر کے ممتاز فقیہ، محقق اور مفکرِ اسلاممولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی: حیات، خدمات اور علمی کارنامےسناتنی لٹریچر میں ذبح وقربانی اور گوشت خوریقربانی واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟موجودہ حالات میں ہماری کامیابی کا انحصار !فضائلِ عشرہ ذوالحجہ اور اسلاف کا طرزِ عملبچہ نہ دینے والی بکری کی قربانی کاکیا حکم ہے؟نفل قربانی مرحوم والد کے ایصالِ ثواب کی نیت سے ساری اولاد ملکر ایک قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟۔واجب قربانی کے ساتھ نفلی قربانی کرنا کیسا ہے ؟💠 قربانی کا گوشت غیر مسلموں کو دینا کیسا ہے؟قربانی کا نصاب کیا ہے ؟دھار کی مسجد کمال مولانا – تاریخ کے آئینے میںقربانی کا شرعی حکمبھینس کی قربانی شریعت کی نظر میںماہ ذی الحجہ فضائل و اعمالBhojshala : تاریخ، تنازع اور عدالت کا حالیہ فیصلہالحاد جدید کی فلسفیانہ اساس عہد جدید کے مغربی فلاسفہ کے حوالے سےنالندہ کا زوال: ہندوستان میں بدھ مت کا انخلاءبچوں کے لئے دینی تعلیم کی اہمیتخلافتِ عثمانیہ کے آخری شیخ الاسلام: شیخ الاسلام مصطفیٰ صبری التوقادی 1286–1373ھ / 1869–1954قربانی کس پر واجب ہے ؟ذبح کرنے کا صحیح اسلامی طریقہذبح کرنے کا صحیح طریقہحدیثیی سمینار میں شركت كے لئے ماٹلی والا ،بھروچ – گجرات كا سفرمولانا ڈاکٹر نذیر احمد خاں ندوی اٹاوی مرحوم(خلوص وشرافت کا پیکر اور عربی زبان وادب کا ایک بے لوث خادم)نماز کن چیزوں سے ٹوٹ جاتی ہے؟ (مکمل فہرست مختصر اور آسان انداز میں)نماز کی نیت کیسے کریں؟ (آسان اور مکمل رہنمائی)قرآن اور جادو: حقیقت اور اثرات🔰حقیقی گھر کی طرف واپسیایران-امریکہ کے مابین عارضی جنگ بندیاسرائیل و امریکہ اور ایران کی جنگ اور اہل سنت کا موقفمولانا یحییٰ نعمانیمنفی سوچ اور اس کے نقصاناتوضو کے فرائضوضو کا مسنون طریقہگھر میں اعتکافزہد کیا ہے اور زاہد کون ہے؟اعتکاف ، احکام و آدابصدقہ فطر کی ادائی کیسے؟زکوۃ کے واجب ہونے کی شرطیںٹیکس ادا کرنے سے زکوٰۃ ادا ہوگی ؟جس مال پر قبضہ نہیں کیا اس کی زکوۃبینک میں جمع شدہ مال پر زکوۃروزہ کی اہمیت احادیثِ نبوی ﷺ کی روشنی میںزکوة کی اہمیت احادیثِ نبویہ کی روشنی میںرمضان المبارک اور برادران وطناسقاط حمل کا مسئلہسوال: وطن کی محبت میں وندے ماترم پڑھنا اور گانا شرعاً کیسا ہے ؟
HIRA ONLINE / حرا آن لائن

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Contact
  • Courses
  • Books
  • Blog
  • قرآن و علوم القرآن
  • حدیث و علوم الحدیث
  • فقہ و اصول فقہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • اسلامیات
  • فکر و نظر
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • سفر نامہ
  • مضامین و مقالات
  • Get Started

آہ ! جعفر بھائی بقلم: محمد اكرم ندوى آكسفورڈ

  1. Home
  2. آہ ! جعفر بھائی بقلم: محمد اكرم ندوى آكسفورڈ

آہ ! جعفر بھائی بقلم: محمد اكرم ندوى آكسفورڈ

  • hira-online.comhira-online.com
  • سیرت و شخصیات
  • جنوری 16, 2025
  • 0 Comments

مصائب اور تهے پر ان كا جاناعجب اكـ سانحه سا ہو گيا ہے آج (15 جنورى سنه 2025م) كو جعفر بهائى كے حادثۂ جانكاه نے دل وجان كو جهنجهوڑ ديا، مولانا سيد جعفر مسعود حسنى ندوى دار العلوم ندوة العلماء كے ناظر عام، ادب عربى وفكر اسلامى كے استاد، اور پندره روزه عربى جريده "الرائد” كے ايڈيٹر انچيف تهے، إنا لله وإنا إليه راجعون۔

تيرے جانے سے گماں برہمى دہر كا تها

تو گيا اور بپا دہر ميں محشر نه ہو

سنه 1978م ميں ندوه ميں ميرا داخله ہوا، ہمارے درجه ميں پچاس طلبه تهے، ان ميں ايكـ طالبعلم تهے، جو كنارے بيٹهتے، خاموش رہتے، چپكے سے آتے اور چپكے سے چلے جاتے، شرافت ان كے چہرے سے ٹپكتى، بے ضرر تهے، نه كسى سے لڑتے اور نه كوئى بحث كرتے، وه ہم ميں سے تهے، پر ہم ميں سے نه لگتے، جو ايسا ہو اس سے دوستى كيسے ہو، تاہم يكطرفه محبت ضرور ہوگئى، ملكوتى صفات سے آراسته يه طالب علم تهے جعفر بهائى، جو مرور ايام وليالى سے دوست بهى بن گئے اور اچهے دوست، ہميں ان كى دوستى پر ناز ہے۔

ندوه كى طالعلمى ميں چهـ سال ہم ايكـ ساتهـ رہے، فارغ ہونے كے بعد ميں ندوه ميں مدرس ہوگيا، اور جعفر بهائى كى تقررى مدرسه عرفانيه ميں ہوئى، ہمارى ملاقات تقريبا ہر روز ہوتى، عصر كے بعد ندوه كى كينٹين كے باہر مجلسيں ہوتيں، گپ بازى ہوتى، شعر وشاعرى ہوتى، زاہد صاحب مير مجلس ہوتے، اور ہم چند دوست ان كے گرد ہاله بنائے ہوتے، آه وه كيا ايام تهے! ان كى سہانى ياديں آج بهى ناخن به دل ہيں، جعفر بهائى سے ميرے ماه وسال سنه 1978م سے ان كے انتقال تكـ وابسته ہيں۔

شب صحبت غنيمت داں كه بعد از روزگار ما

گردش كند گردوں بسے ليل ونہار آرد

جعفر بهائى كے اندر كئى نسبتين جمع تهيں، اور هر نسبت متقاضى تهى كه اس كى وجه سے مجهے ان سے عقيدت ومحبت هو، وه صحيح النسب سادات حسنى مين سے تهے، اور تنها يه نسبت بهت سى نسبتون كى جامع هے، دوسرى يه كه وه مفكر اسلام حضرت مولانا سيد ابو الحسن على ندوى رحمة الله عليه كى همشيره كے پوتے تهے، تيسرى يه كه وه مخدوم معظم حضرت مولانا سيد محمد رابع حسنى ندوى دامت بركاتهم كے بهتيجه اور داماد تهے، اور چوتهى يه كه وه استاذ محترم مولانا محمد واضح رشيد ندوى مد ظله العالى كے فرزند ارجمند تهے، پانجوين يه كه وه ميرے كلاس فيلو تهے، چهٹى يه كه وه عربى اور اردو دونون كے بهترين اديب تهے، ساتوين يه كه اس عهد مين جبكه علماء ومصنفين مين افراط و تفريط كا شيوع ہے، وه راه اعتدال پر گامزن تهے، اور سب سے اهم يه هے كه جعفر بهائى نيكـ انسان تهے، اور شايد يه آخرى وجه ہے جس كے سبب ميرے دل مين ان كى غير معمولى قدر وتعظيم رہى ہے۔

ہم اخوان صفا مادر علمى ندوة العلماء مين ايكـ دوسرے سے قريب تهے، درسگاہون كے علاوه تفريح كے اوقات مين اور علمى وادبى مجلسون مين ساتهـ رهتے، ندوة العلماء مين همارى دوستى ضرب المثل تهى، ايسے پراگنده طبع لوگ اب كہاں، ان پر افسوس جنهين ان سے صحبت نہيں رہى، چند سالون كے بعد گردش زمانه نے ان محفلون كو درہم برہم كرديا اور ہمارے جسمون كو دنيا كے دور درواز علاقون مين منتشر كرديا:اكـ زمانه تها كه سب ايكـ جگه رہتے تهےاور اب كوئى كہيں كوئى كہيں رہتا ہےروز ملنے په بهى لگتا تها كه جگ بيت گئےعشق مين وقت كا احساس نہيں رہتا ہے ليكن ہمارى ارواح و قلوب كو جدا كرنے مين زمانه كو كاميابى نہيں ہوئى، دل اسى طرح ايكـ دوسرے سے مانوس رہے، اور زبان اسى طرح ايكـ دوسرے كے ذكر سے معمور: إن التباعد لا يضر إذا تقاربت القلوب۔

همارى جدائى پر جب ماه وسال كا طويل عرصه گزر گيا اور امتحان صبر ميں ہم كامياب ہوگئے تو اس كے جزائے عاجل كے طور پر واٹساپ وجود پزير ہوا، اور ہمارے صبر كى بركت سے پورى دنيا اس سے فائده اٹها رہى ہے، لوگ موجود سے بہره ور ہوتے ہيں ليكن سبب وجود پر نگاه كم جاتى ہے۔

اس ايجاد كى وجه سے دوريوں كے باوجود ہم ايكـ بار پهر اكٹها ہوگئے، اور وہى كيفيتيں تازه ہوگئين جو پهلے ہوتى تهيں، ہمارى بے تكلفى كى مجلسين دوباره زنده ہوگئيىن، علمى وادبى مناقشون كى محفلين از سر نو قائم ہوگئين، جب ميں لكهنؤ جاتا تو كبهى كبهى وه پرانا عہد لوٹ آتا، پهر وہى مجلسيں ہوتيں، اور وہى دلكش گيت گائے جاتے:

وسألتهم عن فرقة الأحباب

قالوا ستنسى بعد طول غياب

طال الغياب ولم تغب ذكراهم

إني وهم في العين كالأهداب

بڑے بڑے اصحاب علم وفضل كو ديكها گيا ہے كه وه غصه مين آپے سے باہر ہو جاتے ہيں، آپس ميں لڑائياں كرتے ہيں، اور ايكـ دوسرے كے خلاف نفرت، حسد، كينه وبغض كے جذبات ركهتے ہيں، ايكـ دوسرے سے قطع كلامى اور دشمنى كرتے ہيں، اور اس پر اس كے خواہشمند كه لوگ ان كا احترام كريں، سخت حيرت اس پر ہوتى ہے كه كچهـ لوگ اس بد اخلاقى كو جلال كا نام ديتے ہيں، هائے غلط تسميه نے كتنى گهناؤنى برائيون پر پرده ڈال ركها ہے. اس كے بر عكس جعفر بهائى كو غصه ہوتے نہيں ديكها گيا، اور نه ہى نفرت وحسد كرتے ہوئے، نه ان كو كبهى برہم وبيزار پايا گيا، وه اس طرح كے جذبات سے كبهى مغلوب نه ہوتے، اور نه ان كى زبان سے كبهى كوئى سخت يا ركيكـ جمله سنا جاتا:

نظر مين وه گل سما گيا هے،

تمام هستى په چها گيا هے

چمن مين هون يا قفس مين ہوں

مين مجهے اب اس كى خبر نهين ہے

نفوس بشريه كے اختلاف وتضاد كے متعلق ابو العتاهيه كى درج ذيل اشعار كتنے سچے ہيں:

وفرز النفوس كفرز الصخور

ففيها النفيس وفيها الحجر

وبعض الأنام كبعض الشجر

جميل القوام شحيح الثمر

وبعض الوعود كبعض الغيوم

وكم من فواد كفيف البصر

وخير الكلام قليل الحر

وفكثير القطوف بليغ الاثر

جعفر بهائى كى امانتدارى كى ايكـ مثال ياد آرہى ہے، يه غالبا سنه 1985 كى بات هے جب هم نئے نئے مدرس هوئے تهے، جعفر بهائى عرفانيه مين پڑهاتے تهے، ايكـ روز حشمت الله صاحب نے عرفانيه جانے كا پروگرام بنايا، مجهے بهى ساتهـ لے ليا، وهان پهنچ كر سوچا گيا كه جعفر بهائى سے ملاقات كى جائے، جعفر بهائى اپنى كلاس مين پڑها رهے تهے، هم وهان پهنچے، كلاس روم كا دروازه كهلا هوا تها، همين يقين تها كه همين ديكهتے هى جعفر بهائى كلاس چهوڑ كر همارا والهانه استقبال كرين گے، هم دروازے كے سامنے كهڑے تهے، نشست كى هيئت اس طرح تهى كه جعفر بهائى كا رخ دروازه كى طرف تها، اور طلبه ان كى طرف متوجه تهے، طلبه همين ديكهـ نهين سكتے تهے، ليكن جعفر بهائى نے تدريس جارى ركهى، هم نے سوچا شايد انهماكـ كى وجه سے همارى طرف نگاه نهين كر رهے هين، اس لئے اشارون سے اپنى طرف متوجه كرنے كى كوشش كى، ليكن جعفر بهائى نے همارى طرف رخ نهين كيا اور نه اپنے طرز تدريس مين كوئى فرق آنے ديا، پورى كلاس پر سنجيده علمى فضا برقرار رهى، اس اعراض وبے رخى كے درد سے زخمى هوكر هم نا مراد ندوه واپس آگئے، جعفر بهائى كا يه انهماكـ يقينا مدرسين كے لئے نمونه هے، اگر قارى مشتاق صاحب كو اس واقعه كا علم هوجاتا تو شايد جعفر بهائى كو انعام سے نوازتے.جب لكهنؤ جاتا، تو كبهى كبهى ديكهتا كه جعفر بهائى ايكـ كرسى پر تنہا خاموشى سے بيٹهے ہوئے ہيں، وہى انفردايت، وہى انداز تفكر، وہى غيبوبت، وہى ادائے بے نيازى واستغناء، اور وہى ماحول سے انقطاع ، جسے صوفيه جلوت ميں خلوت سے تعبير كرتے ہيں، اور جو انسان كى ذہنى قوت اور عقلى پختگى كى دليل ہے، اور جس سے حكمت ودانائى كے سوتے نكلتے ہيں، اور يہى حقيقت ميں ہجرت ہے، اس ميں شكـ نہيں كه ذہنى ہجرت جسمانى ہجرت سے بدرجہا فائق ہے، جعفر بهائى كى عمر جس قدر بڑهتى جا رہى تهى مولانا واضح صاحب سے مماثلت زياده ہوتى جا رہى تهى، اور ميرے دل مين ان كى عقيدت ومحبت ميں اضافه ہوتا جا رہا تها: مجهے رنگ بہار ايجادئ بيدل پسند آياجعفر بهائى كو بہترين منتظم كہا جائے، انہيں اچهے مدرس كے نام سے ياد كيا جائے، ان كو اديب وانشا پرداز سمجها جائے، ايكـ با اخلاق، نيكـ، نرم خو، متواضع، سادگى پسند انسان كى حيثيت سے ان كى تعريف كى جائے، وه ہر ايكـ رنگ وروپ ميں اپنا امتياز بر قرار ركهتے تهے، الله تعالى ان كى مغفرت فرمائے، درجات بلند كرے، اور صالحين كے ساتهـ انہيں جنت الفردوس ميں جگه دے، آمين۔

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

ڈاکٹر منموہن سنگھ: ترقی یافتہ ہندوستان کے اصل معمار
-*کس قدر آساں ہے موت!* ✍️ محمد نصر الله ندوی،ندوةالعلماء،لکھنؤ

Related Posts

مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری
  • hira-online.comhira-online.com
  • اگست 1, 2026
  • 0 Comments
مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری

*مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری ندوی*                               ( 1920 —- 1999 ) *از قلم : طارق شفیق ندوی* احادیث نبویہ میں اچھے نام رکھنے کی ترغیب و تلقین آئی ہے، کیونکہ اس سے شخصیت میں وقار پیدا ہوتا ہے، دل میں اس کی عظمت قائم ہوتی ہے. دوسری بات یہ کہ نام کی حیثیت ایک قالب کی سی ہے، جس میں انسان ڈھلتا ہے اور اس کی فطرت پر نفسیاتی اثر رہتا ہے. راقم کے نزدیک اس قبیل کی مثالوں میں ایک مثال مولانا معین اللہ ندوی نائب ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی ہے، جو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی تعمیر و استحکام میں معین و مساعد تھے، جنھیں ناچیز *معمار ندوہ* کے لقب سے ملقب کرنا زیادہ موزوں سمجھتا ہے.  مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی معتمد تعلیم ندوۃ العلماء لکھنؤ اپنے مضمون "احساسات و تاثرات” میں رقم طراز ہیں کہ: *”مولانا معین اللہ ندوی کا دارالعلوم کے مادی وسائل کے حصول، طلبہ کی رہائش کے لئے دارالاقامہ کی ضرورت، مسجد کی توسیع اور اس کو آباد کرنے کا اہتمام ، اس کے لئے درجہ حفظ کی توسیع و ترقی کی فکر میں نمایاں حصہ ہے. اسی طرح رواق سلیمانی، معہد تحفیظ القرآن الکریم، رواق اطہر، رواق عبد الحئی حسنی اور کتب خانہ علامہ شبلی نعمانی کی تعمیر میں ان کا بنیادی کردار ہے.”* کتب خانہ علامہ شبلی نعمانی کے قیام کی تجویز ندوۃ العلماء کے اجلاس (1915) میں منظور ہوچکی تھی اور موجودہ پانچ منزلہ خوبصورت عمارت کی بنیاد (1975) رکھی گئی تھی، جس کا افتتاح (1984) میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ ہوا تھا، جس میں راقم بھی شریک تھا اور اس کی دیرینہ خواہش تھی کہ مولانا معین اللہ ندوی جیسے عہد آفریں منتظم، مفکر اسلام مولانا علی میاں کے عاشق زار ، سفر و حضر کے مشیر و مددگار کی ناقابل یقین خدمات اور حسن کارکردگی کے پیش نظر *معین الندوہ* کے ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا اور یک مشت پانچ لاکھ روپے بطور…

Read more

Continue reading
مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
  • hira-online.comhira-online.com
  • جولائی 20, 2026
  • 0 Comments
مولانا سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے

مولانا سید سلمان حسینی ندوی مرحوم مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہے از ڈاکٹر محسن عتیق خان مدیر سہ ماہی عربی مجلہ اقلام الہند   29 جون 2026 کو جب میں نے صبح صبح فون ہاتھوں میں لیا تو سب سے پہلے جس خبر پر نظر پڑی وہ حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی ناگہانی موت کی خبر تھی۔ آپ 72 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ كل ابن أنثى وإن طالت سلامته يوماً على آلة حدباء محمول یعنی ہر ماں کا بیٹا، چاہے کتنی ہی لمبی عمر اور صحت پا لے، ایک دن خم دار سواری (یعنی جنازے کی چارپائی) پر اٹھا کر لے جایا جائے گا۔” اور یہی ابدی حقیقت ہے، ہم کسی کو کتنا چاہتے ہوں، کتنا مانتے ہوں، یا کوئی کسی فرد، خاندان، قوم یا ملک کے لیے کتنا ہی ضروری کیوں نہ ہو۔ ہر ایک کو اس مرحلے سے گزرنا ہے، اور ہر ایک کے گزرنے کے بعد دنیا یونہی حسب معمول اپنے ڈھرے پر چلتی رہتی ہے۔ مولانا مرحوم کی موت کی خبر نے مجھے بے چین کر دیا خواہش پیدا ہوئی کہ کاش میں بھی آپ کے جنازے میں شریک ہو سکتا مگر گاؤں میں ہونے اور آپ کے یہاں سے محض سو یا دو سو کیلو میٹر دور ہونے کے باوجو اس خواہش کی تکمیل ممکن نہ تھی کیونکہ میں خود تقریباً ایک مہینے سے بستر علالت پر پڑا ہوا تھا۔   مولانا کی موت کی خبر نے یادوں کے دریچے کھول دیے اور مجھے 30/35 سال پیچھے دار العلوم ندوۃ العلماء میں طالب علمی کے زمانے میں پہنچا دیا۔ میں نے مولانا مرحوم کو سب سے پہلے لکھنؤ کی سفید بارہ دری میں تقریر کرتے ہوئے سنا تھا۔ یہ 1993 کی ابتدا کی بات ہے، بابری مسجد شہید کی جا چکی تھی, ہندوستان کی تاریخ میں ظلم و بربریت کا ایک نیا اور تاریک باب جوڑا جا چکا تھا، مسلماں ظلم سے نڈھال، امید و بیم کی حالت میں تھا۔ حضرت مولانا علی میاں رحمۃ اللہ علیہ…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بینک کے سود کے مصارف 05.08.2026
  • ٹیکس میں سود کی رقم دینا 05.08.2026
  • بینک کے لئے مکان کرایہ پر دینا 05.08.2026
  • قسطوں پر سامان کی فروخت 05.08.2026
  • عورتوں کے لیے سونا پہننا کیسا ہے؟ 05.08.2026
  • مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری 01.08.2026
  • کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟ 29.07.2026
  • اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟ 29.07.2026

حالیہ تبصرے

  • لفظ ” مستشرقین ” کے معنی اور ان کے نا پاک عزائم از hira-online.com
  • لفظ ” مستشرقین ” کے معنی اور ان کے نا پاک عزائم از کلیم الدین
  • خدمت کا درویش، علم کا چراغ(حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ)✍🏼: م ، ع ، ن از حراء آن لائن
  • خدمت کا درویش، علم کا چراغ(حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ)✍🏼: م ، ع ، ن از Technology
  • دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام از Business

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • حدیث و علوم الحدیث
  • حدیث و علوم حدیث
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Other Story

فقہ و اصول فقہ

بینک کے سود کے مصارف

  • hira-online.com
  • اگست 5, 2026
مضامین و مقالات

ٹیکس میں سود کی رقم دینا

  • hira-online.com
  • اگست 5, 2026
فقہ و اصول فقہ

بینک کے لئے مکان کرایہ پر دینا

  • hira-online.com
  • اگست 5, 2026
فقہ و اصول فقہ

قسطوں پر سامان کی فروخت

  • hira-online.com
  • اگست 5, 2026
فقہ و اصول فقہ

عورتوں کے لیے سونا پہننا کیسا ہے؟

  • hira-online.com
  • اگست 5, 2026
سیرت و شخصیات

مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری

  • hira-online.com
  • اگست 1, 2026
مولانا قاضی محمد معین اللہ اندوری
فقہ و اصول فقہ

کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟

  • hira-online.com
  • جولائی 29, 2026
کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بچے مسجد آتے تھے؟
فقہ و اصول فقہ

اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟

  • hira-online.com
  • جولائی 29, 2026
اگر بچے مسجد میں شور کریں تو کیا کریں؟

Contact Info

Mobile 📲 :9519856616
Email ✉️: hiraonline2001@gmail.com

Copyright © 2026 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by Asjad Hassan Nadwi [hira-online.com]
Back to Top