Skip to content HIRA ONLINE / حرا آن لائن
14.11.2025
Trending News: کیا آنکھ کا عطیہ جائز ہے؟ مائیکرو فائنانس کے شرعی احکامہیلتھ انشورنسملک و ملت کی نازک صورت حال میں مسلمانوں کے لئے رہنما خطوط مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کی تحریروں کی روشنی میںتلفیق بین المذاھب اور تتبع رخص ایک مطالعہ از : اسجد حسن ندویبچوں کی اسلامی تربیت : کچھ رہ نما اصول ڈاکٹر محمد سلیم العواترجمہ: احمد الیاس نعمانیخلافتِ بنو امیہ تاریخ و حقائقسادگی کی اعلی مثال : ڈاکٹر محمد نذیر احمد ندوی رحمۃ اللہ علیہحلال ذبیحہ کا مسئلہاستاذ محترم ڈاکٹر مولانا نذیر احمد ندوی کی یاد میںکتاب پر رحم نہ کرو ! پڑھومفتی منور سلطان ندوی: ایک صاحبِ علم، صاحبِ قلم اور صاحبِ کردار عالمِ دین از : زین العابدین ہاشمی ندوی ،نئی دہلیہیرا جو نایاب تھاکتابوں سے دوری اور مطالعہ کا رجحان ختم ہونا ایک المیہحضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ اور عصری آگہی از : مولانا آدم علی ندویمطالعہ کا جنوں🔰دھرم پریورتن، سچائی اور پروپیگنڈهربوبیت الہی کی جلوہ گری از :مولانا آدم علی ندویدیوالی کی میٹھائی کھانا کیسا ہے ؟ڈاکٹر مولانا نذیر احمد ندویبہنوں کو وراثت میں حصہ نہ دینے کے حربےسورہ زمر : الوہیت کا عظیم مظہربھوپال کی نواب نواب سکندر بیگم کا سفرنامۂ حجالإتحاف لمذهب الأحناف کی اشاعت: علما و طلبا، شائقینِ علم، محققین اور محبانِ انور کے لیے ایک مژدہ جاں فزااسلامی قانون کے اثرات اور موجودہ دور میں اس کی معنویت: ماہرین قانون کی تحریروں کی روشنی میںحنفی کا عصر کی نماز شافعی وقت میں پڑھناغیر مسلموں کے برتنوں کا حکم*_لفظ "ہجرت” کی جامعیت_**_عورت و مرد کی برابری کا مسئلہ_*بنو ہاشم اور بنو امیہ کے مابین ازدواجی رشتےتم رہو زندہ جاوداں ، آمیں از : ڈاکٹر محمد اعظم ندویاستاذ محترم مولانا نذیر احمد ندویؒ کی وفاتنہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہرگزڈاکٹر محمد اکرم ندوی آکسفورڈ کی کتاب تاریخ ندوہ العلماء پر ایک طائرانہ نظر!نقی احمد ندویمولانا نذیر احمد ندویاستاد اور مربی کی ذمہ داریانس جمال محمود الشریفتحریری صلاحیت کیسے بہتر بنائیں؟نام کتاب:احادیث رسولﷺ :عصرحاضر کے پس منظر میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبتاسلام میں شادی کا طریقہ – مکمل رہنمائیبیوی پر شوہر کے حقوقجدید مسئل میں فتاوی نویسی کا منہج : ایک تعارفنکاح کی حکمت اور اس کے فوائد*_ساتویں مجلس تحقیقات شرعیہ لکھنؤ کے سمینار میں_* (١)ندوہ العلماء لکھنؤ میں ساتواں فقہی سیمینار | مجلس تحقیقات شرعیہخیانت کی 8صورتیںکیا موبائل میں بلا وضو قرآن پڑھنا جائز ہے؟اور پِھر ایک دن از نصیرالدین شاہ – نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میںبارات اور نکاح سے پہلے دولہا کا مسجد میں جاکر دو رکعت نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ اسلامی اعتدال کی شاہ راہ پر چل کر ہی مرعوبیت کا علاج ممکن ہےخطبات سیرت – ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی کی سیرت نگاری کا تجزیاتی مطالعہاجتماعی فکر : ترقی کی ضمانتتبليغى جماعت كى قدر كريںماڈرن ’دین ابراہیمی‘ دین الہی کا نیا ایڈیشن"ایک فکشن نگار کا سفر”: ایک مطالعہ ایک تاثریہود تاریخ کی ملعون قومخلع کی حقیقت اور بعض ضروری وضاحتیں#گاندھی_میدان_پٹنہ_سے_ہندوتوادی_ظلم_کےخلاف باوقار صدائے احتجاج میں ہم سب کے لیے سبق ہے !بابا رتن ہندی کا جھوٹا افسانہتربیت خاک کو کندن اور سنگ کو نگینہ بنا دیتی ہےدار العلوم ماٹلی والا کی لائبریری🔰دینی مدارس کی حفاظت كیوں ضروری هے؟اردو ادب اور فارغین مدارسایک مفروضہ کا مدلل جوابوحدت دین نہ کہ وحدتِ ادیانقربانی، ماحول اور مسلمان: عبادت سے ذمہ داری تک مولانا مفتی محمد اعظم ندویکبیر داس برہمنواد کا باغی اور محبت کا داعیقربانی: مادی فوائد اور سماجی اثراتعشرۂ ذی الحجہ: بندگی کی جولاں گاہ اور تسلیم ورضا کا موسمِ بہارامارت شرعیہ کی مجلس ارباب حل وعقد نے مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی امارت اور قیادت میں شرعی زندگی گذارنے کا عہد پیمان کیا.امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگالکا قضیہ حقائق کی روشنی میںمیرا مطالعہیہود سے معاہدہ اور نقضِ عہد کی یہودی فطرت وتاریخقلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں🔰بچوں كی دینی تعلیم كا سنہرا موقعدين سمجهنے اور سمجهانے كا صحيح منہجازمدارس اسلامیہ ماضی۔، حال اور مستقبل !خود شناسی-اہمیت اور تقاضےکتاب : یاد رفتگاں"عید مبارک”خدمت کا درویش، علم کا چراغ(حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ)✍🏼: م ، ع ، ندنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلامخوشگوار ازدواجی زندگی کے تقاضےوقت کا کچھ احترام کریںاعتکاف مسائل و آدابمدارس اسلامیہ : ضرورت اور تقاضےرمضان کے آخری عشرہ کے خصوصی اعمالروزے کے فوائدشرائط زکوٰۃقرآن مجید سے تزکیۂ نفسروزہ جسم اور روح دونوں کا مجموعہ ہونا چاہیے !🔰سیاسی فائدہ کے لئے جھوٹ اور پروپیگنڈانا  فكر اسلامى كا مطالعه كس طرح كريں؟اس کی ادا دل فریب، اس کی نِگہ دل نوازکیا جلسوں کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ؟؟ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی (مصنف و کالم نگار)شعبان المعظم میں روزہ رکھنا کیسا ہے ؟كيا تشبيه/تمثيل دليل ہے؟صحبتِ اہلِ صفا، نور وحضور وسرور(جامعۃ العلوم، گجرات کی ایک وجد آفریں محفل قراءت-روداد اور مبارک باد)*اللقاء الثقافی، لکھنؤ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعزازات: 25-2024 کا کامیاب انعقاد**ملنے کے نہیں ، نایاب ہیں ہم* *(مرحوم تابش مہدی کے بارے میں کچھ یادیں)*محسوس ہورہا ہے جوارِ خدا میں ہوں۔۔۔ڈاکٹر تابش مہدی جوار خدا میں!نعت گو شاعر ڈاکٹر تابش مہدی انتقال کرگئے كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ
HIRA ONLINE / حرا آن لائن

HIRA ONLINE / حرا آن لائن

اتر کر حرا سے سوئے قوم آیا - اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

  • Home
  • About us
  • Contact
  • Books
  • Courses
  • Blog
  • قرآن و علوم القرآن
  • حدیث و علوم الحدیث
  • فقہ و اصول فقہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • مضامین و مقالات
    • اسلامیات
    • سیرت و شخصیات
    • فکر و نظر
    • کتابی دنیا
    • سفر نامہ
    • گوشہ خواتین
  • Get Started

” اسلام میں عورت کے مھر کی حیثیت اور اس کا حکم”

  1. Home
  2. ” اسلام میں عورت کے مھر کی حیثیت اور اس کا حکم”

” اسلام میں عورت کے مھر کی حیثیت اور اس کا حکم”

  • hira-online.comhira-online.com
  • اسلامیات
  • نومبر 6, 2024
  • 0 Comments

مفتی سلیم احمد خان

استاد: مدرسۃ العلوم الاسلامیہ، علی گڑھ

اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کی طبیعت میں فطری تقاضے ودیعت کیے ہیں، ان میں اہم تقاضا صنف نازک کی طرف میلان ہے، اس رجحان اور میلان کے ذریعے اللہ عزوجل انسان کو آزماتا ہے کہ وہ ورع و تقویٰ، اطاعت و فرماں برداری میں کس مقام پر ہے نیز نسلِ انسانی کی افزائش و تسلسل برقرار رکھنا بھی مقصود ہوتا ہے۔ اس فطری تقاضے کو افراط و تفریط سے بچانے اور اعتدال و توازن قائم کرنے کے لیے شریعت میں ایک منظّم طریقہ ‘‘نکاح’’ ہے، جس کو نہ صرف جائز؛ بلکہ مستحسن امر قرار دے کر اس کی ترغیب دی گئی ہے اور تجرّد و تنہائی کی زندگی کو ناپسند کیا گیا ہے۔

نکاح کو شریعت نے نہایت آسان سادہ اور اخراجات کے لحاظ سے سہل بنایا ہے، اسلام کے طریقۂ نکاح کا خلاصہ یہ ہے کہ دو بالغ مرد و عورت دو گواہوں کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی رشتے کو قبول کر لیں۔ نکاح کا بس یہی سیدھا سادہ طریقہ ہے، اِس میں کسی تقریب کی ضرورت ہے نہ کسی دعوت کی کوئی شرط؛ البتہ دلہن کے اکرام کے لیے مہر ضروری ہے۔

مہر انسانی عصمت کے اظہار کے لیے شریعت میں شوہر پر بیوی کا ایک خاص مالی حق ہے، جس کا مقصد بیوی کا اکرام و احترام ہے اور شریعت کا منشا یہ ہےجب کوئی شخص نکاح کر کے بیوی کو اپنے گھر لائے،اس کا اپنے شایان شان اکرام و احترام کرے اور ایسا ہدیہ پیش کرے جو اس کی عصمت و حرمت کے مناسب ہو؛ لیکن آج کل اس سلسلے میں ایک غلط سوچ رائج ہوگئی ہے کہ یہ (مہر ) عورت کی قیمت ہے، اس کو ادا کرکے یہ سمجھا جاتا ہے ہے کہ وہ عورت اب اس مرد کی مملوکہ ہےاور اس کی حیثیت ایک باندی کی ہے، جو یقیناً غلط ہے؛ چوں کہ یہ شریعت کے مقصد و منشا کے بالکل مخالف ہے۔

مہر کی مشروعیت

قرآن کریم کی آیت: وآتوا النساء صدقتهن نحلة۔(النساء: ۴) اور بیویوں کو خوش دلی کے ساتھ ان کا مہر ادا کرو۔ اسی طرح دیگر مقامات پر بھی مہر کی ادائی اور اس کے مختلف احکامات بیان کیے گئے ہیں، جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔حضور اکرمﷺ نے متعدد نکاح فرمائے اسی طرح اپنی بیٹیوں کے نکاح بھی کروائے سورۃ الاحزاب کی آیت ۵۰: 2. وامرأة مؤمنة ان وهبت نفسها للنبي ان اراد النبي ان يستنكحها خالصة لك من دون المؤمنين۔ (الاحزاب:۵۰) (کوئی مومن عورت جس نے مہر کے بغیر نبی کو اپنے آپ (سے نکاح کرنے) کی پیشکش کی ہو (ایسی عورت سے حضور کو خصوصی طور پر نکاح کی اجازت دی گئی ہے)لیکن اس کے باوجود حضورﷺنے مہر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیز امت کو تعلیم دینے کے لیے تمام ازواج مطہرات سے نکاح کرتے وقت ان کے لیے مہر مقرر فرمایا۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک مہر کی ادائیگی کی اہمیت کا اندازہ حضرت عائشہ کی رخصتی کے واقعے سے بھی لگایا جا سکتا ہے، حضور کے حضرت عائشہ سے نکاح کے بعد رخصتی میں تاخیر ہو رہی تھی حضرت ابوبکرؓ نے حضور سے اس کی وجہ معلوم کرنی چاہی، آپ نے مہر کے لیے رقم نہ ہونے کا عذر پیش کیا، حضرت ابوبکر نے عرض کیا مجھ سے قرض لے لیں،حضور نے آپ سے قرض لے کر مہر ادا کیا، اس کے بعد حضرت عائشہ کی رخصتی ہوئی۔ غور کریں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصتی میں اس وقت تک تاخیر کی جب تک مہر کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔ (سیرت عائشہؓ، ص:۳۱)

مہر کے اقسام

حضورﷺ اور صحابہؓ کی سیرت سے چار قسم کی مہر کا ثبوت ملتا ہے۔ یہ چاروں اقسام انسان کی مالی حیثیت کے اعتبار سے ہیں۔ لہذا ان چاروں اقسام میں سے کوئی بھی قسم اپنی حیثیت کے اعتبار سے اختیار کر لی جائے، وہ خلاف سنت نہیں ہوگی۔ بلکہ شریعت سے ثابت شدہ مہروں میں سے کسی ایک قسم کے مہر کے زمرے میں داخل ہوگی۔

پہلی قسم:

ایسے لوگوں کا مہر جن کا گزر بسر روز کی کمائی پر ہوتا ہے، ایسے لوگوں کی کمائی کا سلسلہ اگر ہفتے دس دن کے لیے رک جائے تو دوسرے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے اور قرض لینے کی نوبت آجاتی ہے، ایسے لوگوں کے نکاح میں کم از کم مہر متعین کرنے کا حکم ہے۔اقل مہر امام ابو حنیفہ کے نزدیک 10 درہم ہے۔ اس طبقے کے لیے اپنی حیثیت کے اعتبار سے 10درہم(30 گرام 618 ملی گرام) چاندی یا اس کی قیمت کا لحاظ کرتے ہوئے،مہر متعین کرنا مسنون ہوگا جو وہ آسانی کے ساتھ ادا کر سکیں، ان لوگوں کے لیے مہر فاطمی مسنون نہیں ہوگا۔ بلکہ ان کے حیثیت کے مطابق کم سے کم مہر متعین کرنا ہی ان کے لیے مسنون ہوگا۔ اسی کو حدیث شریف میں ان الفاظ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔قال عمر: ألا لا تُغالوا بصُدُقِ النِّساءِ فإنَّها لو كانت مكرمةً في الدُّنيا أو تقوى عندَ اللَّهِ كانَ أَوْلَاكُم بِها النَّبيُّ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ ما أصدقَ رسولُ اللَّهِﷺ امرأةَ نسائِهِ ولا أصدَقت امرأةٌ من بناتِهِ أَكثرَ من ثنتي عشرةَ أوقيَّةً۔(ابو داؤد:۲۱۰۶)حضرت عمر نے فرمایا کہ خبردار تم عورتوں کے مہر بہت گراں اور اتنے زیادہ متعین مت کرو جو شوہروں پر بار بن جائے اس لیے اگر زیادہ مہر متعین کرنا دنیا کے اندر عزت کی چیز ہوتی، یا اللہ کے نزدیک تقوے کی چیز ہوتی تو اس معاملے میں اللہ کے نبی تمہارے مقابلے میں زیادہ حقدار ہوتے۔ میں نہیں جانتا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے براہ راست کسی عورت سے نکاح کیا ہو یا اپنی بیٹیوں میں سے کسی کا نکاح کر دیا ہو 12 اوقیہ یعنی 500 درہم سے زیادہ پر

اس روایت سے دو باتیں معلوم ہوتی ہیں:• زیادہ مہر باندھنا جس کی ادائیگی شوہر کے لیے مشکل ہو، وہ خلاف سنت ہے۔ شوہر اگر اپنے روزگار اور کمائی کے اعتبار سے مہر فاطمی کی ادائیگی کی اہلیت نہیں رکھتا، ایسى صورت میں مہر فاطمی متعین کرنا مسنون نہیں۔ ایسا مہر متعین کرنا جو شوہر کے لیے دشواری کا سبب بنے،نہ عزت کی چیز ہے،نہ عند اللہ تقوے کی چیز، نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سنت کے مطابق۔ ابتداء ہجرت کے وقت جب تنگی کا زمانہ تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ کے ساتھ نکاح فرمایا، ان کا مہر صرف دس درہم متعین کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات جیسا کہ حضرت ام سلمہ کا مہر دس درہم کے برابر تھا۔ حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ سے 10 درہم کی قیمت کے سامان پر نکاح فرمایا۔ •

حضرت عمر فرماتے ہیں 500 درہم سے زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے براہ راست نہ ازواج مطہرات میں سے کسی کا مہر متعین کیا اور نہ ہی صاحبزادیوں میں سے کسی کا، بلکہ اس سے کم ہی طے کیا،ادنی درجے کی خوشحال لوگ ان کے لیے مہر فاطمی یا اس سے نیچے نیچے کی مقدار مہر متعین کرنا مسنون ہوگا، اس سے زیادہ مسنون نہیں ہوگا۔

دوسری قسم

مہر فاطمی؛ جو مسلمانوں کے درمیان بہت زیادہ شہرت یافتہ ہے، اس کی مقدار کے بارے میں مختلف اقوال ملتے ہیں، سلف صالحین اور ہمارے اکابر نے 500 درہم کے قول کو زیادہ راجح قرار دیا ہے؛ کیوں کہ حضرت علی کی زرہ کی قیمت کا حساب 500 درہم ہی ہوتا ہے، اسی کو فروخت کر کے حضرت فاطمہ کا مہر ادا کیا گیا تھا۔

تیسری قسم:

مہرام حبیبہ؛جس کی مقدار ابو داؤد اور نسائی وغیرہ کی روایت کے مطابق چار ہزار درہم ہے، مہر فاطمی کے آٹھ گنا موجودہ زمانے کے گراموں کے حساب سے 12 ہزار 244 گرام 944 ملی گرام، یعنی 12 کلو 244 گرام 944 ملی گرام چاندی،حضرت ام حبیبہ کا یہ مہر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سےنجاشی نے ادا فرمایا تھا۔ مہر کی یہ مقدار ادا کرنا ایسے لوگوں کے لیے مسنون ہوگا جو لکپتی اور کروڑ پتی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان لوگوں کے لیے یہ مقدار ادا کرنا کسی قسم کی گرانی کا سبب نہیں ہوگا، ایسے لوگوں کے لیے مہر فاطمی کے بجائے مہر ام حبیبہ متعین کرنا مسنون ہوگا۔ اس لیے کہ مہر ام حبیبہ جو نجاشی نے ادا کیا تھاوہ خلاف سنت نہیں ہے، اگر خلاف سنت ہوتا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ضرور اس پر نکیر فرماتے، حضور نے نکیر نہیں کی، کیونکہ نجاشی کے پاس اتنی گنجائش تھی۔ لہذا ایسی گنجائش والوں کے لیے یہی مہر مسنون ہوگا۔

چوتھی قسم

حضرت ام کلثوم حضرت علی کی بیٹی ہیں، جو حضرت فاطمہ کے بطن سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پہلے پیدا ہوئی تھیں۔ حضرت عمر نے ان کے ساتھ 40 ہزار درہم مہر پر نکاح کیا تھا۔ 40 ہزار درہم کی مقدار مہر فاطمی سے 80 گنا ہوتی ہے، مہر ام حبیبہ کے دس گنا ہوتی ہے، جو لوگ کروڑ پتی، ارب پتی، امراء، سلاطین اور بادشاہوں میں سے ہیں، ان کے لیے مہر ام کلثوم کی یہ مقدار مہر میں متعین کرنا خلاف شریعت اور خلاف سنت نہیں ہوگی، کیونکہ حضرت عمر بھی خلفائے راشدین میں سے ہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علیکم بسنتى وسنة الخلفاء الراشدین اس لیے حضرت عمر کا یہ عمل بھی سنت ہی کے دائرے میں ہوگا۔اس بات کا لحاظ ضرور رکھا جائے گا کہ حضرت عمر نے 40 ہزار درہم مقرر فرمایا تھا، اس وقت ان کے پاس اس مہر کی ادائیگی کی حیثیت تھی۔ لہذا اگر امرا و سلاطین میں سے کوئی اپنی بیوی کا مہر، مہر ام کلثوم متعین کرتاہے، اس میں کسی قسم کی کوئی برائی نہیں ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے لیے مہر مقرر کرنے میں مختلف مقداریں تجویز کی ہیں جیساکہ ذکر کیاگیا، اکثر امہات المومنین کا نکاح 500 درہم مہر پر طے پایا۔ جیسا کہ روایت میں ہے:عن أبي سلمة بن عبد الرحمن انه قال سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت كان صداقه لازواجه ثنتي عشرة اوقية ونشا قالت اتدرى ماالنش قال لا قالت نصف اوقية فتلك خمس مأة درهم فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لازواجه۔ (مسلم: ٣٤٨٩)ابو سلمہ نے حضرت عائشہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے مہر کے بارے میں پوچھا، وہ کتنا تھا؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا حضور کی بیویوں کا مہر ساڑھے 12 اوقیہ تھا،جو 500 درہم ہوتے ہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کا مہر بھی 500 درہم مقرر فرمایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس مقدار کو مہر فاطمی کہا جاتا ہے، جس کی مقدار آج کل کے اوزان کے اعتبار سے ایک کلو 531 گرام چاندی ہوتی ہے۔ اتنی مقدار چاندی کی اگر قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں تو پھر جس دن ادا کر رہے ہیں اس دن کی چاندی کی قیمت کے اعتبار سے حساب لگایا جائے گا، خواہ طے کرتے وقت اس کی کچھ بھی قیمت ہو۔ سونے چاندی کی صورت میں مہر کی تعین سنت سے قریب ہے، عورت کے لیے بہتر بھی؛ کیوں کہ سکوں کی مقدار دن بدن گھٹتی جاتی ہے۔ سکوں میں مقرر کیا ہوا مہر ایک مدت کے بعد اپنی قدر کھو دیتا ہے

مہر کی مقدار

شریعت میں اس بات کی صراحت ہے،مہر کی زیادہ سے زیادہ کوئی مقدار متعین نہیں ہے، نہ ہی کسی کے لیے یہ مناسب وہ مہر کی کوئی رقم مقرر کرے، اس سے زیادہ رقم طے نہیں کی جاسکتی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خلافت کے زمانے میں ایک مرتبہ خطبہ کے دوران لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘نکاح میں بہت زیادہ مہر مقرر نہ کرو۔اس پر ایک خاتون نے اعتراض کیا کہ قرآن کریم نے ایک مقام پر مہر کے لیے قنطار (سونے چاندی کا ڈھیر) کا لفظ استعمال کیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے چاندی کا ڈھیر بھی مہر ہو سکتا ہے، پھر آپ زیادہ مہر مقرر کرنے سے کیوں روکتے ہیں۔ حضرت عمر نے اس خاتون کی بات سن کر اس کی تصویب فرمائی۔ ’’ (تحفۃ الاحوذی، ج:۴، ص: ۱۹۴)

حضرت حسن بن علی کے متعلق ذکر کیا ہے کہ آپ نے ایک خاتون سے نکاح کیا، اسے بطور مہر سو باندیاں بھیجیں اور ہر باندی کے ساتھ ایک ہزار درہم۔

مہر کی کم سے کم مقدار کے سلسلے میں فقہاء کے درمیان مختلف رائے ہیں، امام ابو حنیفہ کے نزدیک مہر کی اقل مقدار 10 درہم ہیں۔ جو موجودہ اوزان کے اعتبار سے 30 گرام 618 ملی گرام ہے۔ اس لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روایت میں فرمایا: لا مهر اقل من عشرة دراهم۔ (مہر دس درہم سے کم نہیں ہونا چاہیے۔)

مہر کی ادائیگی کے اعتبار سے مہر کی دو قسمیں مشہور ہیں؛1-مہر معجل۔ 2- مہر مؤجل۔ ‘‘مہر معجل’’ اس مہر کو کہتے ہیں جو نکاح ہوتے ہی شوہر کے ذمہ لازم ہو جاتا ہے، یا تو نکاح کے وقت ہی بیوی کو ادا کر دے، یا اس کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو، نیز عورت کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ جب چاہے اس کا مطالبہ کر لے، کوشش کرنی چاہیے جس قدر ممکن ہو، اس قرض سے سبک دوش ہو جائے۔‘‘مہر مؤجل’’ اس مہر کو کہا جاتا ہے جس کی ادائی کے لیے فریقین نے آئندہ کوئی تاریخ متعین کر لی ہو،تاریخ اس طرح متعین کر لی جائے اس سے پہلے اس کی ادائیگی شوہر کے ذمہ لازم نہیں ہوتی، نہ بیوی اس سے پہلے مطالبہ کر سکتی ہے، ‘‘مہر مؤجل’’ کا اصل مطلب تو یہی ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں عموما کوئی تاریخ مقرر کیے بغیر کہہ دیا جاتا ہے، اتنا ‘‘مہر مؤجل’’ ہے۔ معاشرے کی رواج کے مطابق اس کا مطالبہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ مہر کی یہ ادائیگی اس وقت واجب الادا ہوگی جب نکاح ختم ہوگا، یعنی زوجین کے درمیان اگر طلاق ہو جائے اس وقت ‘‘مہر مؤجل’’ کی ادائیگی لازم ہوتی ہے، یا پھر زوجین میں سے کسی کا انتقال ہو جائے، تب اس کی ادائیگی لازم سمجھی جاتی ہے، حد تو یہ ہے کہ بعض علاقوں میں انتقال کے بعد ترکہ میں سے دینے کے بجائے عورت سے مہر معاف کرا لیا جاتا ہے۔

مہر عورت کا ایسا حق ہے جو واجب الادا ہے۔ کسی بھی صورت میں معاف نہیں ہوتا، حتی کہ اگر کسی مجلس نکاح میں مہر کا تذکرہ نہ بھی ہو اور مہر متعین نہ کیا جائے، تب بھی شریعت عورت کے لیے ‘‘مہر مثل’’ متعین کرتی ہے۔ ‘‘مہر مثل’’ کا مطلب مہر کی وہ مقدار ہے جو اس عورت کی ددھیالی خاندان کی عورتوں مثلا پھوپیوں، بہنوں یا چچازاد بہنوں کا مقرر کیا جاتا رہا ہو، اگر اس عورت کے خاندان میں دوسری عورتیں نہ ہوں تو خاندان سے باہر اس کی جیسی عورتوں کا جو مہر عموما طے کیا جاتا رہا ہو، وہ اس عورت کا "مہر مثل” ہے۔ یہ ‘‘مہر مثل’’ شوہر پر لازم ہوگا نیز شرعا شوہر پر واجب ہے کہ وہ بیوی کا مہر ادا کرے۔

بہر صورت یہ بات خوب سمجھنی چاہیے کہ مہر کا تعین فرضی یا رسمی کاروائی نہیں ہے جو بلا سوچے سمجھے طے کر لی جائے؛ بلکہ یہ ایک دینی فریضہ ہے جو پوری سنجیدگی کا تقاضا کرتا ہے، کوشش کرنی چاہیے کہ مہر کا کچھ نہ کچھ حصہ خلوت سے پہلے ادا کر دیا جائے، جیسا کہ روایات میں ملتا ہے کہ حضرت علی کا حضرت فاطمہ سے جب نکاح ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود حضرت علی کو وصیت فرمائی اے علی اپنی بیوی سے ملنے سے پہلے ان کو کچھ دے دو۔

معلوم ہوا یہ تصور کہ مہر علیحدگی کے موقع پر ہی ادا ہو یا شوہر کی موت کے بعد ہی اس کے ترکہ میں سے ادا کیا جائے، غیر اسلامی اور جاہلانہ تصور ہے۔ افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ مہر کی تعین کو محض ایک رسمی عمل سمجھتے ہیں،اس کی ادائیگی کی کوئی فکر ہی نہیں کرتے، یہ سخت گناہ ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مہر مقرر کیا، اور اس کی ادائیگی کا ارادہ نہیں ہے تو وہ زانی ہے، بعض روایات میں ہے کہ قیامت کے دن وہ خدا کے حضور میں ایک زنا کار کی حیثیت سے پیش ہوگا۔٭٭٭

hira-online.com

،حراء آن لائن" دینی ، ملی ، سماجی ، فکری معلومات کے لیے ایک مستند پلیٹ فارم ہے " حراء آن لائن " ایک ویب سائٹ اور پلیٹ فارم ہے ، جس میں مختلف اصناف کی تخلیقات و انتخابات کو پیش کیا جاتا ہے ، خصوصاً نوآموز قلم کاروں کی تخلیقات و نگارشات کو شائع کرنا اور ان کے جولانی قلم کوحوصلہ بخشنا اہم مقاصد میں سے ایک ہے ، ایسے مضامین اورتبصروں وتجزیوں سے صَرفِ نظر کیا جاتاہے جن سے اتحادِ ملت کے شیرازہ کے منتشر ہونے کاخطرہ ہو ، اور اس سے دین کی غلط تفہیم وتشریح ہوتی ہو، اپنی تخلیقات و انتخابات نیچے دیئے گئے نمبر پر ارسال کریں ، 9519856616 hiraonline2001@gmail.com

پوسٹوں کی نیویگیشن

کتاب و سنت کی روشنی وقف کی اہمیت
قرآنی تناظر میں باپ کا مقام اور کردار

Related Posts

*_لفظ "ہجرت” کی جامعیت_*
  • hira-online.comhira-online.com
  • اکتوبر 12, 2025
  • 0 Comments
*_لفظ "ہجرت” کی جامعیت_*

*_لفظ "ہجرت” کی جامعیت_* *ہجرت ایک ایسا لفظ ہے، جس سے ہر کان آشنا اور دل مانوس ہے، اور جس کے بارے میں عموما یہ سمجھا جاتا ہے؛ کہ یہ کسی عہد جہل و وحشت کی یادگار ہے، کہ جب کبھی کوئی مذہبی جذبات و احساسات کی برانگیختی اور جوش و ولولہ نے تمدنی احساسات کو مغلوب کرلیتا تھا، اور دین پرستی اور خدا پرستی کے جنون میں اپنی روایتی عقلی و تہذیبی زندگی تک کو قربان کر دیتا تھا، وہ معاشرہ و سوسائٹی کی تمام تر محبت اور اپنوں کے اخلاص کو ترک کر کے کسی دشت و جبل کی سیاحی اور کسی اقلیم کی دشت پائی کو قبول کر لیتا تھا؛ وہ وادی و صحرا کا مسافر بن جاتا تھا، بادیہ پیمائی کرنا اور خانہ بدوش زندگی جینا ہی اس کا مشغلہ بن جاتا تھا؛ لیکن اب قابل غور امر یہ ہے کہ آج دنیا کی چمک دمک اور اس کی اعلی سے اعلی تمدن و ثقافت، علمی ترقی و عروج اور تحقیقی عالم جس کی ہر راہ آپ کو بلاتی یے، جو اپنی کشش کے ذریعہ اپنی طرف لبھاتی ہے، اور ہر ممکن کوشش کرتی یے؛ کہ وہ آپ کو دنیا و مافیھا کی محبت و عشق میں مبتلا کردے، اس کی خواہش ہے کہ وہ آپ کو خلوص و تقدس اور ایثار و قربانی کی راہ سداد سے بھٹکا کر بجلی کی چکا چوند میں گم کر دے، وہ سورج اور چاند کی گردش میں ضم ہوجا نے اور اپنی ہستی ہو ظاہری اسباب میں مدغم کردینے کی دعوت دیتی یے۔ * ان سے دوری و مہجوری بھی ہجرت کی حقیقت سے کب خالی ہے؟ اپنے نفس کو زلف خمدار اور نگاہ آبدار سے محفوظ کرلینا بھی تو اسی مفہوم کا مصداق ہے، دراصل "ہجرت سے مقصود ہے کہ اعلی مقاصد کی راہ میں کم تر فوائد کو قربان کر دینا، اور حصول مقاصد کی راہ میں جو چیزیں حائل ہوں ان سب کو ترک کر دینا؛ خواہ آرام و راحت ہو، نفسانی خواہشیں ہوں، حتی کہ قوم ہو، ملک ہو، وطن…

Read more

Continue reading
  • hira-online.comhira-online.com
  • جولائی 7, 2025
  • 0 Comments
خلع کی حقیقت اور بعض ضروری وضاحتیں

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ‏ ابھی چند دنوں پہلے مؤرخہ: 24؍جون 2025ء کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے محمد عارف علی بنام سیدہ افسر النساء کے مقدمہ میں خلع سے متعلق ایک فیصلہ دیا ہے، یہ جسٹس موسمی بھٹا چاریہ اور جسٹس بی آر مدھو سودن راؤ پر مشتمل دو رکنی بینچ کا فیصلہ ہے، عدالت نے اپنے خیال کے مطابق مظلوم خواتین کو آسانی پہنچانے کی کوشش کی ہے؛ لیکن عدالتوں کی معلومات چوں کہ شرعی معاملات میں ثانوی اور بالواسطہ ہوتی ہیں؛ اس لئے اس کی وضاحت میں کئی جگہ چوک ہوئی ہے، اس فیصلہ سے بنیادی طور پر جو بات واضح ہوتی ہے، وہ یہ ہے کہ خلع پوری طرح بیوی کے اختیار میں ہے، جیسے شوہر طلاق دے سکتا ہے، اسی طرح بیوی اپنے شوہر کو خلع دے سکتی ہے، نہ یہ کسی وجہ پر موقوف ہے، نہ شوہر کی منظوری پر، اس بنیاد پر خلع کو بلا شرکت ِغیر بیوی کا حق مانا گیا ہے، اور یہ بھی کہ خلع میں شوہر کی طرف سے معاوضہ کا مطالبہ صحیح نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں تین باتیں اہم ہیں: اول یہ کہ کیا شریعت میں خلع تنہا عورت کا فیصلہ ہے یا شوہر اور بیوی کی باہمی صلح اور مفاہمت پر مبنی عمل ہے؟ دوسرے: خلع میں عورت کی طرف سے کسی عوض کے ادا کرنے کی کیا حیثیت ہے؟ تیسرے: اگر خلع تنہا بیوی کے اختیار میں نہیں ہے تو ان خواتین کی مشکلات کا حل کیا ہے، جن کے شوہر ان کا حق ادا نہیں کرتے اور باوجود مطالبہ کے طلاق بھی نہیں دیتے؟ اس سلسلہ میں نکاح اور اس کے بعد علیحدگی کے سلسلہ میں اسلام کے پورے تصور کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شریعت میں بحیثیت مجموعی علیحدگی کی چھ صورتیں ہیں: طلاق، خلع، متارکہ، لعان، ایلاء اور فسخ نکاح، یہ چھ صورتیں مختلف نوعیتوں کے اعتبار سے ہیں، ورنہ تو بنیادی طور پر علیحدگی کی دو ہی صورتیں ہیں، ایک: طلاق، دوسرے: فسخ نکاح، نکاح کبھی قاضی کے ذریعہ فسخ ہوتا ہے اور کبھی مانع ِنکاح کے…

Read more

Continue reading

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • کیا آنکھ کا عطیہ جائز ہے؟  13.11.2025
  • مائیکرو فائنانس کے شرعی احکام 13.11.2025
  • ہیلتھ انشورنس 13.11.2025
  • ملک و ملت کی نازک صورت حال میں مسلمانوں کے لئے رہنما خطوط مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کی تحریروں کی روشنی میں 12.11.2025
  • تلفیق بین المذاھب اور تتبع رخص ایک مطالعہ از : اسجد حسن ندوی 07.11.2025
  • بچوں کی اسلامی تربیت : کچھ رہ نما اصول ڈاکٹر محمد سلیم العواترجمہ: احمد الیاس نعمانی 06.11.2025
  • خلافتِ بنو امیہ تاریخ و حقائق 05.11.2025
  • سادگی کی اعلی مثال : ڈاکٹر محمد نذیر احمد ندوی رحمۃ اللہ علیہ 04.11.2025

حالیہ تبصرے

  • خدمت کا درویش، علم کا چراغ(حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ)✍🏼: م ، ع ، ن از حراء آن لائن
  • خدمت کا درویش، علم کا چراغ(حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ)✍🏼: م ، ع ، ن از Technology
  • دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام از Business
  • دنیا کی فرضی معاشی اڑان اور اسلام از IT
  • موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس از حراء آن لائن

زمرے

  • Blog
  • اسلامیات
  • سفر نامہ
  • سیرت النبی ﷺ
  • سیرت و شخصیات
  • فقہ و اصول فقہ
  • فکر و نظر
  • قرآن و علوم القرآن
  • کتابی دنیا
  • گوشہ خواتین
  • مضامین و مقالات

Other Story

فقہ و اصول فقہ

کیا آنکھ کا عطیہ جائز ہے؟ 

  • hira-online.com
  • نومبر 13, 2025
کیا آنکھ کا عطیہ جائز ہے؟ 
فقہ و اصول فقہ

مائیکرو فائنانس کے شرعی احکام

  • hira-online.com
  • نومبر 13, 2025
مائیکرو فائنانس کے شرعی احکام
فقہ و اصول فقہ

ہیلتھ انشورنس

  • hira-online.com
  • نومبر 13, 2025
ہیلتھ انشورنس
مضامین و مقالات

ملک و ملت کی نازک صورت حال میں مسلمانوں کے لئے رہنما خطوط مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کی تحریروں کی روشنی میں

  • hira-online.com
  • نومبر 12, 2025
ملک و ملت کی نازک صورت حال میں مسلمانوں کے لئے رہنما خطوط مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کی تحریروں کی روشنی میں
Blog

تلفیق بین المذاھب اور تتبع رخص ایک مطالعہ از : اسجد حسن ندوی

  • hira-online.com
  • نومبر 7, 2025
تلفیق بین المذاھب اور تتبع رخص ایک مطالعہ از : اسجد حسن ندوی
Blog

بچوں کی اسلامی تربیت : کچھ رہ نما اصول ڈاکٹر محمد سلیم العواترجمہ: احمد الیاس نعمانی

  • hira-online.com
  • نومبر 6, 2025
بچوں کی اسلامی تربیت : کچھ رہ نما اصول ڈاکٹر محمد سلیم العواترجمہ: احمد الیاس نعمانی
کتابی دنیا

خلافتِ بنو امیہ تاریخ و حقائق

  • hira-online.com
  • نومبر 5, 2025
خلافتِ بنو امیہ تاریخ و حقائق
سیرت و شخصیات

سادگی کی اعلی مثال : ڈاکٹر محمد نذیر احمد ندوی رحمۃ اللہ علیہ

  • hira-online.com
  • نومبر 4, 2025
سادگی کی اعلی مثال : ڈاکٹر محمد نذیر احمد ندوی رحمۃ اللہ علیہ
Copyright © 2025 HIRA ONLINE / حرا آن لائن | Powered by [hira-online.com]
Back to Top